Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 43 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کے کپتان شائے ہوپ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی، سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 31 سال میں 10 ون ڈے انٹر نیشنل سیریز جیتی ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز نے 92-1991 میں پاکستان کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی۔

  • شاہین آفریدی نے 65ون ڈے میچز131 وکٹیں حاصل کرکے  ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

    شاہین آفریدی نے 65ون ڈے میچز131 وکٹیں حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

    ٹرینیڈا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹرینیڈا میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اس ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔وہ 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، اس سے قبل زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا انہوں نے 65 میچو ں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے دو میچ جو کہ اتوار اور منگل کو ہونے ہیں وہ بھی برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

  • پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ

    پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ

    شارجہ:پاکستان اور افغانستان کے میچوں میں افغان شائقین کی بدنظمی روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شارجہ سٹیڈیم میں الگ الگ انٹری اور انکلوژر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژرمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں شیڈول ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد شارجہ سٹیڈیم میں افغانی شائقین نے پاکستانی شائقین پر حملے کیے تھے۔پاکستان افغانستان میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے، حالات آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2019ء میں ورلڈ کپ کے دوران لیڈز سٹیڈیم میں بھی افغان شائقین نے پاکستانی شائقین کے ساتھ لڑائیاں کی تھیں۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز کل(جمعہ) ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز کل(جمعہ) ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا

    لاڈرہل:سیریز کے لیے قومی سکواڈنے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئےلاڈرہل براوَرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس سیشن کیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی میچز لاڈرہل امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو تروبا میں شیڈول ہیں۔

  • پاکستان نے ورلڈ جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان نے ورلڈ جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان نے ورلڈ جونئیر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پولینڈ کو دو۔صفر سے شکست دی۔ عبداللہ نواز اور انس علی شاہ نے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ عبداللہ نواز نے یان سمبورسکی کو بارہ۔10،چار۔11،گیارہ۔8 اور گیارہ۔2 سے شکست دی ۔انس علی شاہ نے پولش حریف فرانسچک میکیونچ کو گیارہ۔7،نو۔11،دس۔12،گیارہ۔5 اور گیارہ۔3 سے ہرایا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہے۔

  • آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیر مین کلین سویپ کردیا

    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیر مین کلین سویپ کردیا

    بیسٹر : آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 171 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے 18 گیندیں قبل ہی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بین ڈوارشیس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز جڑ دیے۔سیریز 0-5 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کل 8 میں سے 8 میچز جیت کر تاریخی وائٹ واش مکمل کر لیا، آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب یکم اگست کو لاڈرہل میں پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا سامنا کرے گی۔

  • انڈیا کو پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے، محمد اظہر الدین

    انڈیا کو پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے، محمد اظہر الدین

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ کہ انڈیا کو پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کھیلنا ہے تو ہر ٹورنامنٹ میں کھیلیں، ورنہ نہ کھیلیں، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ حکومت کرے گی کہ کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔حکومت بی سی سی آئی سے بات کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا، وہی حتمی ہوگا۔ دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی حمایت کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لئے ٹھیک ہے، پہلگام جیسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے، کھیل جاری رہنا چاہئے۔

  • پاکستان کا بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تمام قومی فیڈریشن کو بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں پر حامی بھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا۔پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سےمشاورت کریں، ترجمان پی ایس بی نے کہا ہے کہ 23 جولائی کو منعقدہ پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔نوٹیفکیشن میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، اب قومی ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں شریک نہیں ہوسکے گی۔

  • ایشیا کپ 2025 یو اے ای میں ہوگا، صدر اے سی سی آئی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

    ایشیا کپ 2025 یو اے ای میں ہوگا، صدر اے سی سی آئی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ 2025 یو اے ای میں ہو گا، صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر اے سی سی آئی محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہو گا۔
    اے سی سی صدر محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ دیکھنے کا انتظار ہے، تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
    محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ 2025 کا میدان متحدہ عرب امارات میں سجے گا، کرکٹ جیتے گی!۔

  • انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ازبکستان کو تین صفر سے ہرا دیا

    انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ازبکستان کو تین صفر سے ہرا دیا

    تاشقند: ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں جمعے کو پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں میزبان ازبکستان کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستان کی جیت کا اسکور 23-25، 18-25 اور 21-25 رہا۔میچ کے دوران پاکستان کو ناصرف حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کا سامنا رہا بلکہ میزبان ٹیم کے ہوم کراؤڈ کا بھرپور شور بھی سننے کو ملا لیکن پاکستانی پلیئرز نے اعصاب پر بھرپور قابو رکھا اور میچ اپنے نام کیا۔پاکستان کے یحییٰ، مہتد علی شاہ، سعود اور اجمل جنید نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹیم کے کپتان یحییٰ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 24 پوائنٹس بنائے، سعود نے 10، مہتد اور اجمل جنید نے 9، 9 پوائنٹس اسکور کیے۔پاکستان نے ازبکستان کے اٹیک اور بلاکس میں برتری رکھی، ازبکستان کے 28 اٹیک پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان نے 45 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔پاکستان نے 12 بلاک پوائنٹس لیے جبکہ اس کے برعکس ازبک کھلاڑی 5 بلاک پوائنٹس لے سکے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ترکیہ کے خلاف کھیلے گا۔