دبئی: ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
Category: کھیل
-

ایشیاکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ
دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس شیڈول کے مطابق ہوگی، صورتحال تبدیل ہوئی تو پریکٹس بھی منسوخ ہوسکتی ہے، ایشیاکپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا، اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا، اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔ -

ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی تسلیم نہیں کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ پر متنازع اقدام کیا، گراؤنڈ میں موجود ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے ہی پائی کرافٹ کو “ہینڈ شیک” نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میچز میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کرنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے حکومت سے مشاورت متوقع ہے، اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز پر اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔یاد رہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سلمان آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔
-

ایشیا کپ : گرین شرٹس کو شکست ، بھارتی کرکٹرز کے رویے کیخلاف پاکستان کا احتجاج
دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم کھیل میں اپنی گندی سیاست کی روایت برقرا ررکھی ، بھارتی کپتان نے جیت کو فالس فلیگ پہلگام واقعہ سے جوڑا اور فتح ان کے نام کی۔ دوسری طرف ایونٹ کے اہم ترین میچ کے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی قائد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔بھارتی کرکٹرز کے اس رویے کیخلاف پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا ۔ میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارت نے ہدف16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز بنائے ، شبمن گل 10 رنز بناسکے ۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔ دبئی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ صاحبزادہ فرحان کے 40 اور شاہین کے 33 رنز کیوجہ سے مجموعی سکور 127 تک پہنچا۔اس کے علاوہ پانچ اہم کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کے لمحات بھی نظر نہیں آئے ۔میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے ۔پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے ۔پاکستانی کوچ کے مطابق میچ کے اختتام کے وقت بھی انڈین ٹیم ہاتھ ملانے کے وقت ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے ، ہمیں افسوس ہے کہ ہماری مخالف ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ہاتھ ملانے کے لیے گئے لیکن وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے تھے ، یہ میچ ختم ہونے کا مایوس کن طریقہ تھا۔بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی ردعمل فطری تھا۔رپورٹس کے مطابق دوسری جانب پاکستان نے انڈیا کے اس رویے کی وجہ سے میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری اینڈی پائی نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی۔علاوہ ازیں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی پاکستانی شائقین مایوس نہ ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 کی یاد دلادی۔ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ‘میچ جیتے یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ لوگوں کو ایک بار پھر سے بتادوں کہ اصل جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں’۔ ایک صارف نے بھارتی کپتان کی کیچ کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘بھائی رافیل پکڑ رہا ہے ’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے سے آپ کے رافیل واپس نہیں آئیں گے ۔
-

افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر
دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، افغانستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔
-

ریفری کیخلاف دیر سے کیوں ایکشن لیا؟ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ معطل
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا۔
-

میچ ریفری کو نہ ہٹایا تو ایشیا کپ میں مزید میچز نہیں کھیلیں گے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف
لاہور: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ہونے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کی دھمکی دیدی۔ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا، پاکستان نے ایشیا کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو بھی آگاہ کردیا۔پی سی بی نے آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا ہے جبکہ ایشیا کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھی معاملے پر افسوس کا اظہار کیا، ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی ہے، میچ ریفری نے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی، پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹ توفیق عمر نے کہا کہ بھارتی ٹیم اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرے، بھارت نے کرکٹ کے میدان میں بھی بہت گھٹیا حرکت کی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے اقدامات سے کرکٹ کونقصان ہورہا ہے۔کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ بھارت کرکٹ ٹیم سیاست کو کھیل میں نہ لائے، کھیل کے میدان میں ایسی گھٹیا حرکت نہیں ہونی چاہئے، آئی سی سی کو اس اقدام پر ایکشن لینا چاہئے، پاکستان کو مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا جس پر پاکستان کے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے شدید تنقید کی تھی۔
-

ایشیا کپ کا بڑا مقابلہ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔
-

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی 64 رنز پرگرگئی، محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی 64 رنز پرگرگئی، محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
-

بڑے مقابلے کا بڑا پریشر: پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز پر گرگئی
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز پرگرگئی، محمد حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
