Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 42 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • بھارتی سپریم کورٹ میں پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست رد، سماعت سے بھی انکار

    بھارتی سپریم کورٹ میں پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست رد، سماعت سے بھی انکار

    نئی دہلی: کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو منہ کی کھانا پڑگئی، بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ کے سامنے درخواست سماعت کے لیے پیش کی گئی اور ججز نے سماعت سے انکار کر دیا۔قانون کے چار طلبہ کی جانب سے پیش ہونے والی وکیل اروشی جین نے عدالت سے ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی درخواست کی اور استدعا کی کہ بھلے میں کیس برے طریقے سے پیش کر رہی ہوں مگر سن لیجیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہئے۔جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا۔واضح رہے کہ آئینِ ہند کے آرٹیکل 32 کے تحت مفادِ عامہ کے زمرے میں یہ درخواست دائر کی گئی، اس درخواست میں 14 ستمبر 2025 کو دبئی میں ایشیا کپ کے تحت ہونے والے بھارت-پاکستان ٹی20 میچ کو منسوخ کرنے کے لیے فوری احکامات کی استدعا کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانی کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کا انعقاد قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی پیغام دیتا ہے۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں کی جانوں، اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بالاتر نہیں رکھا جا سکتا۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاک بھارت میچ کی منسوخی یا بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا ہو۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی پالیسی کا پابند ہے، جو پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز پر پابندی لگاتی ہے لیکن بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت دیتی ہے۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سیکیا نے کہا کہ کثیرالملکی ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کرنے سے بھارت پر ایشین کرکٹ کونسل یا آئی سی سی جیسے عالمی اداروں کی جانب سے پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں، جو بھارتی کھلاڑیوں کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

  • پاکستان کا یو اے ای کیخلاف  دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا یو اے ای کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور یو اے ای ٹیم کے قائد محمد وسیم میدان میں اترے۔پاکستان نے گزشتہ روز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا ہے اور اُن کی جگہ فائنل الیون میں حسن علی اور سلمان مرزا شامل کیے گئے ہیں۔میچ کےلیے پاکستانی الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، حسن علی، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل کیے گئے ہیں۔یو اے ای کی حتمی ٹیم میں محمد ذوہیب، محمد وسیم، آصف خان، علی شان شرافو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، جنید صدیقی اور محمد جواد اللّٰہ شامل ہیں۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت کیلئے 25 کروڑ کی گرانٹ منظور

    پاکستان ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت کیلئے 25 کروڑ کی گرانٹ منظور

    اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں درکت کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایس بی کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لئے 25 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، ان فنڈز میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مختص کئے گئے ہیں، باقی 15 کروڑ روپے اسلام آباد میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو تین دن میں جامع پلان جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پلان میں قومی ٹیم کے سفری شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور ٹریننگ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

  • ایشیا کپ کا افتتاح 9 ستمبر اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان نے 2 بار ٹائٹل اپنے نام کیا

    ایشیا کپ کا افتتاح 9 ستمبر اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان نے 2 بار ٹائٹل اپنے نام کیا

    لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ جس کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ ابوظہبی کے میدان میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایشیا کپ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کا ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ پہلی بار متحدہ عرب امارات میں 1984 میں ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں بھارت فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افتتاحی چیمپئن بنا تھا۔ 1986 میں دوسرے ایڈیشن میں سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ایشیائی کرکٹ کے اہم مقابلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ 2023 میں سب سے حالیہ ایڈیشن میں ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا گیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی۔ اور اسے صرف 50 رنز پر ڈھیر کر کے 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکا 6 بار ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ جبکہ پاکستان 2 بار فاتح رہا۔ بنگلہ دیش 3 دفعہ فائنل تک پہنچنے کے باوجود اب تک ٹرافی نہیں جیت سکا۔ جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کی تاریخ کی بدقسمت ٹیموں میں سے ایک ہے۔

  • ایشیا کپ 2025ء:بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

    ایشیا کپ 2025ء:بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

    نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز ہرگز نہیں ہوگی۔ ترجمان وزارت کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کویہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ء 5 سے 21 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔

  • سال 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

    سال 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز) حکومت نے نئی انرجی وہیکل پالیسی 30-2025 کے تحت ماحول دوست نقل و حمل کے فروغ کے لیے جامع اہداف مقرر کرتے ہوئے 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔اس کے ساتھ، ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے تین، چار جنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے قیام کے لیے فنڈنگ گیپ کو پورا کیا جائے گا۔حکام کا اس متعلق کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے فروغ کے لیے 122 ارب روپے کی سبسڈی اسکیم شروع کی جائے گی جس کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔فنڈز کا حصول روایتی گاڑیوں پر عائد 1 سے 3 فیصد لیوی سے کیا جائے گا جو فنانس بل 2025 کے ذریعے نافذ کردہ نیو انرجی وہیکلز ایڈاپشن لیوی ایکٹ کے تحت وصول کی جائے گی۔ اگلے پانچ سالوں میں 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3ہزار170 الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔پالیسی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے پر زور دیتی ہے جس سے تیل کے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی بہتری متوقع ہے۔ پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیفٹی، کوالٹی اور ماحولیاتی معیارات کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی پیرس معاہدے کے تحت پاکستان کے ماحولیاتی وعدوں کو پورا کرنے میں مدد دے گی، صوبوں کے تعاون سے اس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور الیکٹرک وہیکلز کے تیزی سے فروغ کے لیے ایک جامع فریم ورک اپنایا جائے گا۔اس پالیسی سے نہ صرف ماحولیات میں بہتری آئے گی بلکہ اضافی بجلی کے وسائل کا مفید استعمال بھی ممکن ہوگا۔

  • ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی بیٹرز میں دوسری پوزیشن، رضوان اور شاہین کی تنزلی

    ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی بیٹرز میں دوسری پوزیشن، رضوان اور شاہین کی تنزلی

    دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹرز میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر ہیں، بابراعظم دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، پاکستان کے محمد رضوان کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 27 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 28 پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 پوزیشن پر چلے گئے ہیں، پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔ ون ڈے کی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے ہی محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر ہیں، کوئی پاکستانی کھلاڑی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

  • آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار

    آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مرتکب قرار

    دبئی: (سپورٹس ڈیسک) ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے سپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو سٹمپ مائیک پر سنی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے، ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔

  • ایشیا ہاکی کپ:پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    ایشیا ہاکی کپ:پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حکومت کی طرف سے ملی گائیڈ لائن کے بعد ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلے سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کھلاڑیوں کے تحفظات و سیکیورٹی کے پیش نظر بھارت میں نہیں کھیل سکتی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کیٹیگری اے میں کوئی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، کیٹیگری اے میں کوئی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا

    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2025-26 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سمیت کوئی بھی کھلاڑی کیٹیگری اے میں جگہ نہیں بناسکا۔رواں سیزن کیلئے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ جس میں 12 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں تھے۔پانچ کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔ نو کھلاڑیوں کو ان کی گزشتہ برس کی کیٹیگریز میں برقرار رکھا گیا ہے۔گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو رواں برس سینٹرل کنڑیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ تینوں کیٹیگریز بی، سی اور ڈی میں دس دس کھلاڑی شامل ہیں۔

    کیٹیگری بی:ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی۔
    کیٹیگری سی:عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان اور سعود شکیل۔
    کیٹیگری ڈی:احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود اور سفیان مقیم۔

    نئے شامل ہونے والے کھلاڑی میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں جبکہ ترقی پانے والے کھلاڑیو میں ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام شامل کئے گئے ہیں اوربرقرار رہنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی کے نام قابل ذکر ہیں۔