ڈھاکہ: صدر ایشین کرکٹ کونسل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ ایشین کرکٹ کونسل بھارت سے رابطے میں ہے ، جلد ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز دبئی میں ہوگی، ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان،افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی ، اے سی سی آج کا اجلاس کامیاب رہا، اے سی سی اجلاس میں تمام 25 ممالک شریک ہوئے، انڈین کرکٹ بورڈ سپانسر کمپنیز کے ساتھ معاملات طے کرکے ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بھارت کے رابطے میں ہے جلد ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، اے سی سی پلیٹ فارم میں سیاسیت نہیں ہونی چاہیے،ہمیں کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہیے،سب رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں۔
Category: کھیل
-

انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جائے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
-

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی
تھائی لینڈ میں ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپر والی بال ٹیم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب ،صدر سہیل خاور میراور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے ٹیم کا استقبال کیا ،قومی ہیروز کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہاکہ انڈر 16 والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے ۔ پوری قوم کو والی بال ٹیم پر فخر ہے ۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دینا بڑا کارنامہ ہے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزیدکہاکہ قومی ہیروز کے اعزاز میں تقریب کا انقعاد بھی کیا جائے گا۔
-

شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ
برمنگھم: ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا، برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔برمنگھم میں جاری ٹورنامنٹ کے منتظمین کے اعلامیہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے ان کو پیسوں کی واپسی کا یقین دلایا گیا ہے۔ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔ پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی میچ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
-

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 328 رنز سے ہرا دیا
بلاوائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی۔537 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویلنگٹن مسکادزا 57 اور کریگ ایرون 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کے کاربن بوش نے 5 اور کودی یوسف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 418 اور دوسری اننگز میں 369 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو گا۔
-

پہلا ٹیسٹ:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
بارباڈوس:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔برج سٹون میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہو گیا۔آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو 159رنز سے شکست دی۔کینگروز نے دوسری اننگز میں 310بنائے ۔ ٹریوس ہیڈ، ویبسٹر اورالیکس کیری نے نصف سنچریاں سکور کیں۔مہمان ٹیم نےویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 301رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 141رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جاش ہیزل ووڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 180جبکہ ویسٹ انڈیز نے 190رنز سکور کئے تھے۔آسٹریلیا کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
-

کرکٹ میں نئےقوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں کردیں
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسلICC نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیے۔آئی سی سی نے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے وائٹ بال کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن اب فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پردوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کروانا ہوگا، ایک منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر امپائر 2 وارننگز دے گا، تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرےگا۔اسٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پرلاگو ہوچکا ہے۔جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیاجائےگا، تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پرامپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دےسکتاہے۔تیسری تبدیلی میں جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرےگی، امپائربولنگ سائیڈ سے مشورہ کرےگاکہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹرکواسٹرائیک پرلینا چاہیں گے۔آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرےگا۔اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔
-

ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال فائنل میں پہنچ گئے
کوالالمپور: پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال کی جوڑی نےملائشین جوڑی سیافک کمال اور ڈنکن لی کے خلاف پاکستانی پیئر نے سخت مقابلے میں دو، ایک سے فتح حاصل کی۔ملائیشیا کے خلاف پاکستان کی جیت کا سکور 11-10، 9-11 اور 9-11 رہا۔ ایشن ڈبلز سکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، زمان اور ناصر اقبال بھارت کے ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار سے مقابلہ کریں گے۔
-

ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کولمبو: پاکستان کے محمد آصف ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیاننگ ٹولا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے فریم میں آصف کو 27-16 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد آصف لگاتار 5 فریم جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 48-25، 35-32، 52-9، 43-35 اور 40-10 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب پاکستان کے محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، محمد سجاد کو سنگاپور کے سنی وینگ نے 5-0 سے شکست دی۔
-

بنگلادیش کا سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔بنگلہ دیش سکواڈ میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، توحید ہریدوی، لٹن داس، جاکر علی، شميم حسین، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمٰن، تنزیم حسن، تسکین احمد، ناہید رانا اور حسن محمود شامل ہیں۔چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی واپسی ان کے ٹی 20 ٹیم کے کپتان بننے کے بعد عمل میں آئی ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ لٹن داس کی حالیہ ون ڈے کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کی فارم واپس آنے کی امید ہے۔سلیکٹرز نے اوپنر محمد نعیم، بیٹر شميم حسین، اسپنر تنویر اسلام اور فاسٹ بولر حسن محمود کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، تنویر اسلام کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا جائے گا، وہ پچھلے ایک سال میں کئی انجری مسائل کا شکار رہے جن میں گھٹنے، انگلی اور کمر کی تکالیف شامل ہیں۔اسکواڈ میں پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مستفیض الرحمٰن، تسکین احمد اور ناہید رانا کا بوجھ کم کیا جا سکے، ان تینوں بولرز کی فٹنس اور ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دو جولائی، دوسرا پانچ جولائی اور تیسرا آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا، پہلے دو میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری میچ پالی کیلے میں شیڈول ہے۔
