اسلام آباد: 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثناء اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی کھیلوں کے مقامات، سیکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی، ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، چیمپئنز ٹرافی اور ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔
Category: کھیل
-

نیب کا بحریہ ٹائون کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان
اسلام آباد: قومی احتساب آرڈیننس 1999 سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی ہو گی۔نیب نے کہا ہے کہ 12 جون صبح 11 بجے بحریہ ٹائون کی جائیدادوں کی نیلامی نیب ریجنل اسلام آباد میں ہو گی، نیلام ہونے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس پارک روڈ ، پلاٹ 7 ای بحریہ ٹاؤن فیز ٹو شامل ہیں۔اس کے علاوہ بحریہ ٹائون کارپوریٹ آفس ٹو پلاٹ نمبر 7 ڈی پارک روڈ بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی ، روبیش مارکی اور لان بحریہ گارڈن سٹی نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اسلام آباد کی بھی نیلامی کی جائے گی۔نیب نے بتایا کہ ارینہ سینما پلاٹ نمبر 984 بورڈ اے بحریہ ٹائون فیز فور راولپنڈی ، سفاری کلب پلاٹ نمبر 27 سفاری ولاز ون بحریہ ٹائون راولپنڈی بھی نیلامی میں شامل ہیں، خریداری میں دلچسپی لینے والوں کیلئے ریجنل نیب آفس میں بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
-

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا شیڈول جاری
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تاریخوں اور مقامات کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق 50 اوورز کے اس 13 ویں ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا جن میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی)، ہولکر اسٹیڈیم (انڈور)، اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم (وشاکھاپٹنم)، اور آر پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر کو بنگلورو میں میزبان بھارت کے میچ سے ہوگا۔پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا اور فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
-

گولڈ میڈل جیتنے اور شاندار کارکردگی پر صدر‘وزیراعظم کی ارشد ندیم کومبارک باد
اسلام آباد: ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر صدر و وزیراعظم نے قوم کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پوری قوم کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ا رشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوانوں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی ا رشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،صدر آصف زرداری نے اس جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے،صدر و وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے مستقبل میں بھی پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے۔
-

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل ارشد ندیم کے نام، گولڈ میڈل حاصل کرلیا
سیئول: اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔
-

پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے مہمان ٹیم کیخلاف بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔
-

سابق کپتان وسیم اکرم نے یونس خان کو کوچنگ کیلئے بہترین قرار دیدیا
لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سکندر رضا سے نوجوان پلیئرز کو سیکھنا چاہئے، بابر اور رضوان کی کرکٹ ابھی باقی ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ہو، فیصلہ حکومتوں کو کرنا ہے، یونس خان ایک بہترین کوچ ہوسکتے ہیں، میں ایک فلم کرچکا ہوں مزید نہیں کرسکتا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند زندگی ضروری ہے، نوجوانوں کو فاسٹ فوڈ سے بچنا چاہئے، بچوں کو قدرتی چیزوں کی طرف لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکندر رضا نے زبردست کام کیا ہے، نوجوان پلیئرز کو سکندر سے سیکھنا چاہئے، ذہنی اور جسمانی طور پر آپ کو مضبوط ہونا ہوگا، ہم امید کرتے ہیں کہ پلیئرز کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، ہم بے صبر قوم ہیں، ہمیں فوری نتائج چاہئے ہوتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں ابھی وقت ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاک بھارت کرکٹ ہو، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر حکومتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا، میں پاک بھارت کرکٹ معاملے پر زیادہ بات نہیں کہہ سکتا۔پاکستان سپر لیگ 10 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اس سال نوجوان پلیئرز سامنے آئے، حسن نواز، علی رضا اور سلمان آغا جیسے پلیئرز نے پرفارم کیا۔بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے متعلق سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر دو تین میچز میں بابر، رضوان اور شاہین نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، بابر اور رضوان کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب نے پی ایس ایل کو واپس لانے میں بہترین کام کیا، جس طرح پی سی بی اور دیگر اداروں نے کام کیا وہ شاندار ہے۔وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق اسٹار بیٹر یونس خان کو بہترین قرار دیدیا، یونس بطور کوچ کافی محنت کرتے ہیں۔فلموں میں آئندہ اداکارہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ میں ایک فلم کرچکا ہوں، مزید نہیں کرسکتا، یہ اداکاروں کا کام ہے، میں صرف کمرشلز کرتا ہوں۔
-

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
-

آئی سی سی ویمنز ٹیموں کی سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی 1 درجے بہتری
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹیموں کی سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔آسٹریلیا ویمن ٹیم کی 167 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔جاری رینکنگ کے مطابق انگلینڈ ویمنز ٹیم کا دوسرا جبکہ بھارتی ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش ویمنز ٹیموں کی ایک ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔جاری رینکنگ کے مطابق بنگلا دیش ساتویں اور پاکستان ٹیم آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔
-

پاکستان سپر لیگ ری شیڈول کردیا گیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ری شیڈول کردیا گیا، پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کا نیا شیڈول فرنچائزز کے ساتھ بھی شیئر کردیا گیا۔بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر ہوگیا تھا۔
