Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 47 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستان سپر لیگ کا آج ہونیوالا میچ ملتوی، پی سی بی کا باضابطہ اعلان

    پاکستان سپر لیگ کا آج ہونیوالا میچ ملتوی، پی سی بی کا باضابطہ اعلان

    لاہور: پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہونیوالا میچ ملتوی کردیا گیا۔ پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں ہونیوالا میچ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آج کا میچ ری شیڈول کیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق آج کے میچ کی ٹکٹوں کی واپسی ٹی سی ایس کاؤنٹر سے ہوگی جبکہ آن لائن ٹکٹیں خریدنے والوں کو آن لائن پیسے واپس آجائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے ہیں، جس میں راولپنڈی بھی شامل ہے، جہاں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرا، واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

  • عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے 16 ویں پروفیشنل فائٹ جیت لی

    عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے 16 ویں پروفیشنل فائٹ جیت لی

    بنکاک: عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم سٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں، 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی

    پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی

    نیودہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئندہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا اور پاکستان آخری بار 13-2012 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے، بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سیزن 06-2005 کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ اب نہیں کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔راجیو شکلا نے کہا کہ ہم پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو بھی کہے گی ہم کریں گے، ہم حکومتی موقف کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے، اور ہم آگے چل کر بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی مصروفیت کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔دریں اثنا بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ برادری پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ جانوں کے المناک نقصان سے شدید صدمے اور غم کا سامنا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور مرنے والوں کے لیے دعا گو ہوں، ان کے دکھ درد اور غم کو بانٹنے میں ہم اس سانحے کی ہر گھڑی میں ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں بی سی سی آئی نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے۔آئی پی ایل کی تقریب میں اسٹیڈیم میں ایک لمحے کی خاموشی دیکھی گئی اور کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔نج کاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے۔

  • پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی

    پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کھیلنے کےلیے بھارت نہیں جائے گی۔ قومی ویمن ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائر ایونٹ کے اپنے تمام میچز جیت کر بغیر کسی اگر مگر کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ تاہم میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے قومی ویمن ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کے سوال کا دوٹوک الفاظ میں جواب دیا اور کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ پاکستان ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تو پہلے ہی ہو چکا ہے، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ یہ نیوٹرل مقام جہاں بھی ہوگا وہاں ہماری ٹیم جائے گی لیکن بھارت نہیں جائیں گے، جب معاہدہ ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا۔قومی ویمن ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے تو اس طرح کے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کےلیے یہ ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ کے حوالے سے ایک دو پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جلد آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے، اس طرح دوسری ٹیموں انڈر 19، شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی مینز ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی یہ عارضی فیصلہ تھا آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ محمد رضوان ناراض دکھائی رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

  • اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

    اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

    گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ان کا اثر و رسوخ ہوتا تو وہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہوتے۔گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا کہ اگرمیرا اثررسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، ہمارے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونرز بہت تھے اب اتنے میچ ونرز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈر 16، 17 اور 19 میں کھلاڑیوں کو سکھانا پڑتا ہے، ہمیں نچلے لیول میں تگڑے لوگ چاہئیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی اچھی ٹریننگ کر سکیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بیوروکریٹ کو دیا جائے تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی، پی سی بی کا چیئرمین جو بھی آتا ہے وہ سیاسی بنیاد پرآتا ہے، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا۔شاہد خان آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر ٹیلنٹ ہوا تو وہ ضائع نہیں ہوگا، میں اگر پی سی بی میں آیا تو پاکستان کی خاطر آؤں گا مجھے کوئی کنٹریکٹ وغیرہ نہیں چاہیے۔

  • بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

    بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

    لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق بھارت کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔شریاس ائیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبنائے،بھارتی بیٹر شریاس ائیر نےچیمپئنز ٹرافی کے 5میچز میں 243رنزبنائے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔یاد رہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈمیں شاداب خان کپتان، انڈریاس غوث، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، ساد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈارشس شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بابراعظم کپتان، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلرکیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا کھیل رہے ہیں۔

  • میدان سج گئے‘ رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی میں آج سے آغاز

    میدان سج گئے‘ رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی میں آج سے آغاز

    راولپنڈی: سیٹی بج گئی، میدان سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔پی ایس ایل سیزن 10 کا بگل بجنے کو تیار ہے، شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجے گی جس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا، تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے۔
    پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔
    ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلیٰ معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
    ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

  • ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کےنورزمان نے جیت لی

    ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کےنورزمان نے جیت لی

    پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نور زمان نے چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں مصر کے کریم الترکی کو 3-2 سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ۔ نور زمان نے دو گیمز کے خسارے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔نورزمان نے کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں، میچ کافی اچھا تھا، مصری کھلاڑی حال ہی میں بھارت میں ایونٹ جیت کر آیا، میری کوشش یہی تھی کہ اچھا کھیلوں اور جیت سکوں، میچ کیلئے پریشرنہ لینے کا فیصلہ کیاتھا اور ایسا ہی کیا۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا،دیکھنے میں بڑا لطف آیا، نور زمان نے بڑی مہارت سے کھیلا اور جیت اپنے نام کی، ہمارے کھلاڑی اسی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔