Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 60 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • کراچی پریمیئر لیگ ملیر ڈولفنز نے جیت لی

    کراچی پریمیئر لیگ ملیر ڈولفنز نے جیت لی

    کراچی پریمیئر لیگ ملیر ڈولفنز نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاملیر ڈولفنز نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایف بی ایریا ٹائیگر ز کو ایک رن سے شکست دی ڈولفنز نے آٹھ وکٹ پر 156 رنز بنائے جبکہ ٹائیگرز 8 وکٹ پر 155 رنز بنا سکی

  • بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

    بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

    بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جو آج تک دنیا کا کوئی بھی بیٹرز نہ کرسکاجمعہ کو بھارت نے جنوبی افریقا کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 135 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارتی بیٹرز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکالا، چوکے چھکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنا ڈالےبھارت کی جانب سے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 اور سنجو سیمسن نے 56 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 13 رنز شکست دے دی

    آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 13 رنز شکست دے دی

    سڈنی- تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہےآسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیاپاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔ ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنےمقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیاپاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں

  • پی سی بی کا ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ، فاطمہ اور منیبہ علی کی ترقی

    پی سی بی کا ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ، فاطمہ اور منیبہ علی کی ترقی

    پاکستان ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت کپتان فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کی اے کیٹگری میں ترقی کردی گئی ہےپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد بین الاقوامی سیزن کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

  • 19 برس بعد رنگ میں اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلی فائٹ میں شکست کھاگئے

    19 برس بعد رنگ میں اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلی فائٹ میں شکست کھاگئے

    ٹیکساس- 19 سال بعد باکسنگ ارینا میں واپس اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلے ہی میچ میں شکست کھا گئے ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو شکست دے دی 58 سالہ مائیک ٹائی سن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھافائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا، آٹھ راؤنڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا

  • آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیاپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھابھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائےبھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیا ہے اور پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہےدوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی سے کہا ہے کہ ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو موڈیفائی کیا جائےواضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچائی تھی چیمپئنز ٹرافی 2025: ایونٹ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی اس ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے سے ہونا ہےخیال رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہےادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہےٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گےٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے

  • بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی

    بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی

    بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہےواضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھےپاکستان اور انڈیا کے درمیان کبڈی میچز لاہور اور بہاولپور میں بھی رکھے گئے تھے

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کردی

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کر دی ریلیز کی گئی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہےچیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذکر میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے اور اس ویژول آئیڈنٹیٹی میں ایونٹ کے لوگو سمیت دیگر تصویری عناصر کی نمائندگی کی گئی ہےآئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی2017 کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے جو کہ اگلے سال پاکستان میں کھیلی جانی ہے

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات دے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات دے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    لاہور- پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیاذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دےذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں کرانے پر ہی زور دیتے ہوئے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیاہےچند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھادوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کردیا ہے