Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 59 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • کیا فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوگی؟ ہیڈ کوچ نے لب کشائی کردی

    کیا فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوگی؟ ہیڈ کوچ نے لب کشائی کردی

    وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کو واریئر قرار دیا ہےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان کے جیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتے ہیں، انہیں منتخب کر لیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فخر زمان میچ واریئر ہیں انہوں نے کہا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے اس سے منسلک ہوں اور ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمہ داری ملی، سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
    فخر زمان کا معاملہ کیا ہے؟
    فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا
    فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے 2 میچز میں بابراعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھاانہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھابعدازاں فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھاشوکاز نوٹس کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھابعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں

  • پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈائریکٹر مقرر

    پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈائریکٹر مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیاپی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پیش کریں گے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا وعدہ کرتی ہے
    انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیراحمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا
    سمیر احمد سید کا بیان:
    ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں اور اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، ہمارے مداحوں اور سپورٹرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہےسمیر احمد نے کہا کہ تیاریاں پہلے سے ہی اچھی ہیں، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت جاری ہے۔ ہماری تجربہ کار ایونٹس ٹیم، جس نے کامیابی کے ساتھ نو ملٹی ٹیم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جن میں سے آخری پانچ پاکستان میں ہوئی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرے گیان کا کہنا تھا کہ میں ان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ُپرعزم ہوں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا

  • سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

    سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

    سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے تحت سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے کالجز میں داخلوں کیلئے صوبے میں دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوں گے، ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ سکھر آئی بی اے کے ذریعے ہوگاترجمان کے مطابق کراچی میں 3، حیدرآباد، میرپورخاص میں ایک ایک سینٹر قائم کیا جائے گا، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک سینٹر قائم ہوگاترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایم ڈٰی کیٹ کے امتحان میں سندھ بھر سے 38 ہزار 609 طلبا حصہ لیں گےمحکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت دوبارہ ایم کیٹ کے ٹیسٹ 8 دسمبر کو لیے جائیں گے

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کے سینے میں انفکیشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پی سی بی اور حکومت بھی علاج کے لیے اقدامات کریں
    نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

  • چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی

    چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی ایبٹ آباد میں نمائش کی گئی تھی جس دوران ٹرافی کو آرمی پبلک اسکول ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج، ٹھنڈیانی اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد ٹرافی دیکھنے پہنچی اگلے مرحلے پر ٹرافی کی رونمائی آج نتھیاگلی میں ہوگی جس کےبعد ٹرافی کو مری لے جایا جائے گاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی
    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگامزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا

  • بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیابابر اعظم نے پیر کو ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور ساتھ ہی اس فارمیٹ میں وہ رنز کے اعتبار سے کوہلی سے آگے نکل گئےجس کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئےروہت شرما 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4231 رنز بناکر اس فارمیٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں بابر اعظم 126 میچز کھیل کر 4192 رنز بناکر اس فہرست میں دوسرے جبکہ کوہلی 125 میچز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر ہو چکے ہیں، تو یوں بابر کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ مستقبل میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں

  • انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچز میں چاروں شانے چِت کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

    انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچز میں چاروں شانے چِت کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکلات سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی اس سے قبل پاکستان کو جنوبی افریقا میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جب کہ پاکستان نے اگلے ماہ جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گاذرائع کے مطابق اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقامیں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع دیا جائے گا، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے

  • رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دیے

    رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دیے

    سڈنی- قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کو عطیہ کردیےان محمد رضوان نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کو عطیہ کیےکیپنگ گلوز اور شرٹ عطیہ کرنے پر سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کی انتظامیہ نے کپتان محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا خیال رہے کہ محمد رضوان سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ میلبرن گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھنے کے لیے عطیہ کیا تھا

  • آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان محمد رضوان کیوں شامل نہیں؟

    آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان محمد رضوان کیوں شامل نہیں؟

    آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیاقومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہےرضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گےپلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے

  • رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

    رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیاپرتگال نے جمعے کو پولینڈ کے خلاف 1-5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی اس فتح کے ساتھ رونالڈو نے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی 132ویں فتح حاصل کی اور اپنے سابق ریال میڈرڈ ساتھی سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اسپین کے لیے 131 فتوحات سمیٹیں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی
    انہوں نے کہا میں صرف انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ریٹائرمنٹ ؟ اگر ایسا ہونا ہے تو ایک یا دو سال میں ہو سکتا ہے یہ مجھے معلوم نہیں، میں جلد ہی 40 سال کا ہونے والا ہوں رونالڈو نے کہا کہ جب تک میں جذبے کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں، یہ کھیل جاری رکھوں گا جس دن میں نے محسوس کیا کہ اب مجھ میں اور جذبہ نہیں میں ریٹائر ہو جاؤں گا39 سالہ رونالڈو نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے کوچنگ کے میدان میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر معاملات پر غور کر سکتے