پرتھ- قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعدٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہیں محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، پاکستان ایک ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف متحد ہوکر کھیلا، جن چیزوں میں یہ ہمیں لڑا تے تھے ہم نے ان کو لڑا دیا، ٹیم سےکوئی امید نہیں کررہا تھا کہ ہم آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہوگا
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے جیت کے بعد سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے، ہمارے گولز اور اہداف بڑے ہونا چاہئیں، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈکپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے اور تاریخ رقم کریں گے
Category: کھیل
-

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کپتان رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟
-

پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے
پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی اپنی ٹیم پر برس پڑےآسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لیے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمتھ، کمنز ، اسٹارک لبو شین اور ہیزل ووڈ کو تیسرے میچ میں کیوں آرام دیا گیا مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا، ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہےسابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے پہلے دو میچز جیتے ہوتے تو آرام دینے کی سمجھ آتی ہے، جب سیریز فیصلہ کن میچ پر پہنچی ہوئی آپ نے بڑے کھلاڑیوں کو آرام کرادیادوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے ، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا
-

نویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز آصف فضل نے میدان مارلیا
نویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں معروف ریسر آصف فضل چوہدری نے معروف ڈرائیورزکو بھی پیچھے چھوڑدیا شدید اسموگ کے باعث پری پیئرڈ کیٹیگری کی ریس 4 گھنٹے40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی جب کہ ٹریک کو بھی 200 کلومیٹر سے کم کرکے 30 کلومیٹر کردیا گیا تھا
تھل جیپ ریلی کے آخری روزپری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں معروف ریسر آصف فضل چوہدری نے معروف ڈرائیورز نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا، فضل چوہدری نے 18منٹ 3 سیکنڈ کےساتھ میدان مارلیا -

پی سی بی کا سخت مؤقف، بھارت سے ٹیم نہ بھیجنے کی ٹھوس وجوہات جاننے کا فیصلہ
لاہور- چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قانونی مشاورت مکمل کر لی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ایک دو روز میں آئی سی سی کو خط لکھے گا، آئی سی سی کو خط حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق لکھا جائے گا، بورڈ نے اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات کا پوچھے گا، پی سی بی حکومتی تجویز کے مطابق سخت ترین جواب دے گا اور اپنا مؤقف پیش کرے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے زبانی آئی سی سی کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کا بتایا، پی سی بی مطالبہ کرے گا کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے، پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر بورڈز سے بھی رابطے کر کے اپنا مؤقف سامنے رکھے گا -

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا
میلبرن- پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جوش فلپ کو آسٹریلین اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی برقرار رہیں گے، جوش فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےکرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ کل ون ڈے کپ کا میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کوپر کنولی تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئے تھے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا
-

کھیلوں کی دنیا سے ایک اور خوشخبری، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چیمپئن بن گیا
کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپیئن بن گیا بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے 1-12 سے متحدہ عرب امارات کوشکست دی،ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی پاکستان کی فتح پر میدان میں شائقین نے جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک نے شرکت کی پاکستانی پلیئرز نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کامیابی کی خوشی میں رقص کیا اور میدان میں سجدہ شکرانہ بھی ادا کیا اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیکر پاکستانی شائقین کیلئے ایک خوشخبری دی تھی
-

سیریز کا فیصلہ کن معرکہ-نسیم اور شاہین نے آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں کو 56 رنز پر پویلین لوٹا دیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہےپاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے
-

پاکستانی گالفر احمد بیگ کی انٹرنیشنل مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا سلسلہ جاری
پاکستانی گالفر احمد بیگ کی انٹرنیشنل مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہےپاکستان کے ابھرتے ہوئے گالفر احمد بیگ نے تائیوان میں ہونے والے اے ڈی ٹی ایمبیسڈر اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی احمد نے ہسن فینگ گالف کنٹری کلب میں 4راؤنڈز میں مجموعی طور پر 2 انڈر پار کا اسکور کیاٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں احمد نے ایک اوور پار 73 کا اسکور بنایا اور دوسرے راؤنڈ میں بھی یہی اسکور برقرار رکھا۔ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 7 برڈیز کے ساتھ 4 انڈر پار کھیلتے ہوئے شاندار واپسی کی، جبکہ چوتھے راؤنڈ میں پار-72 کا اسکور کیا آخری راؤنڈ کی خاص بات نویں ہول پر احمد بیگ کا ایگل تھا، جو انہوں نے 2 انڈر پار کے ساتھ حاصل کیاتاہم پہلے اور دوسرے راؤنڈ کے چھٹے ہول پر ڈبل بوگی نے ان کی کارکردگی کو متاثر کیا اور ممکنہ ٹاپ تھری میں جگہ بنانے سے محروم رکھاٹورنامنٹ کے دوران احمد نے مجموعی طور پر 17 برڈیز کیں، انہوں نے کل 39 ہولز پر پارز اسکور کیا جبکہ 13 پر بوگیز اسکور کیے
-

پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیابلال احمد نے مالدیپ میں ہونے والی 15ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہےبلال احمد نے مین فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔انہوں نے گزشتہ سال ساؤتھ ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھاپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ بلال احمد کو پرائیویٹ اسپانسر شپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا
-

بھارت کا پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار
بھارت نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیاصدر ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی واضح رہے کہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہےپاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی