Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 13 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! یہ محاورہ یقیناً سب نے ہی سنا ہوگا اور اس کی کئی مثالیں بھی دیکھیں ہوں گی لیکن اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ تھی بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو بھارت کے کسی شہر کی ہے ویڈیو میں ایک خاتون پر اپنی ہی گلی میں گھر کے سامنے پلاسٹک کا واٹر ٹینک آگِرتا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور کچھ کھا رہی ہیں، وہ گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہیں کہ کسی گھر کی چھت سے ان پر پلاسٹک کی ٹینکی آگرتی ہے

  • فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام سے واٹس ایپ پر ملتا جلتا نیا کیا آرہا ہے؟

    فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام سے واٹس ایپ پر ملتا جلتا نیا کیا آرہا ہے؟

    عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ اپنے صارفین کی آسانی اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے حال ہی میں واٹس ایپ پر ٹیلی گرام اور فیس بک میسنجر سے ملتی جلتی رنگ برنگی تھمیز متعارف کرائی گئی ہیں جن کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹس کے سادہ سے بیک گراؤنڈ کو رنگا رنگ بیک گراؤنڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر تک فی الحال تمام صارفین کی رسائی ممکن نہیں ہے کیوں کہ نئے کلر فل چیٹ تھیمز صرف اینڈرائیڈ کے بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہیں تاہم امکان ہے نیا فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق رنگ برنگی تھیمز موجودہ تھیمز کے برعکس تمام چیٹس کیلئے دستیاب ہیں اور وال پیپرز سے بھی مختلف ہیں۔

  • پاکستان کے دو شہر شامل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں

    پاکستان کے دو شہر شامل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا خیال رہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جب کہ 301 سے اوپر ائیر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے

  • 22 فلسطینی شہیداسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری

    22 فلسطینی شہیداسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری

    اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی محسوس کیا گیا اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو روز کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج ( UNIFIL) کو نشانہ بنایا لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 57 فضائی اور شیلنگ کی جس میں زیادہ تر حملے جنوبی لبنان میں کیے گئے

  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا

    پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا

    اسلام آباد پاکستان کے پی ٹی سی ایل گروپ نے ملک کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم) سسٹم لانچ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد اب صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے کمپنی کے بیان کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی 64 ٹی بی پر سیکنڈ فی فائبر ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں 96 ٹی بی پر سیکنڈ تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک اہم اقدام ہے ہواوے کے تعاون سے تیار کیا گیا سپر C+L سسٹم روایتی سسٹمز کے ذریعہ فراہم کردہ THz 4.8 کے مقابلے میں THz 12 تک کے وسیع آپٹیکل اسپیکٹرم کو سپورٹ کرتا ہے یہ ٹیکنالوجی ہائی اسپیڈ 800 جی بی پر سیکنڈ فی ویو لینتھ، الٹرا وائیڈ سپر C+L اسپیکٹرم اور جدید فلیکسیبل گریڈ آپٹیکل سوئچنگ کو یکجا کرتی ہے۔

  • اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی

    اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی

    اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی الیکشن کمیشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا

  • ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن

    ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن

    کراچی پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا

  • ٹیکس گوشوارے جمع نہ  کرانے والوں کیخلاف 14 اکتوبر کےبعد  کارروائی ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

    ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف 14 اکتوبر کےبعد کارروائی ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم اسی سال آڈٹ کیپیسٹی بڑھا رہے ہیں، ٹیکس لائبلٹی کے لحاظ سے انڈر فائلنگ مسئلہ ہے، انکم ٹیکس میں بنیادی مسئلہ انڈر فائلنگ ہےانہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایا گیا کہ چند فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، یہ بات درست ہے کہ کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں،40 لاکھ گھر ایسے ہیں جن میں ائیر کنڈیشنر لگا ہوا ہے، 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو ٹیکس لائبلٹی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں میں سچ بولنے کا رجحان بہت کم ہے، ہم نے کمپنیوں کے ڈکلیئرڈ سیلز ٹیکس کا موازنہ کیا، اسٹیل سیکٹر میں ایک کمپنی کہتی ہے 7 فیصد ٹیکس ہے دوسری کہتی ہے 21 فیصد ہے

  • اللہ کا شکر ہے آئی پی پیز کے حوالے سے ہماری کوششیں کامیاب رہیں- ایس ایم تنویر

    اللہ کا شکر ہے آئی پی پیز کے حوالے سے ہماری کوششیں کامیاب رہیں- ایس ایم تنویر

    کراچی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہورہے ہیں جس کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے پلیٹ فارم یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے اپنا کردار خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کیا یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہماری عاجزانہ مہم کو کامیاب بنایا اور ہمیں ملک کی تاجر برادری کی خدمت کرنے کا موقع دیا انھوں نے بتایا کہ 107 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کے ساتھ مسائل کو حل کرانے کی کوششیں بالآخر تکمیل کے قریب ہیں اور 5 آئی پی پیز معاہدے آج ختم ہو رہے ہیں ایس ایم تنویر نے بتایا کہ اس کی منظوری کابینہ نے دیدی ہے جو ایک سنگ میل ہے یہ آئی پی پیز کئی برسوں سے کم سے کم بجلی پیدا کرنے کے باوجود سالانہ 100 ارب روپے وصول کر رہی تھیں ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم آئی پی پیز کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی نے کی تھی ایس ایم تنویر نے کہا کہ اس ٹاسک فورس نے آئی پی پی کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے پاکستان کی معاشی اور سماجی پائیداری کو یقینی بنایا ہے

  • واٹس ایپ نےدھوکے سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا

    واٹس ایپ نےدھوکے سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا

    میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تصاویر میں ایڈیٹنگ کے ذریعے دیے جانے والے دھوکے اور جعلسازیوں سے بچانے کیلئے کام شروع کردیا دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے دوستوں اور گھر والوں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے سائبر کرمنلز اور فراڈ کرنے والے افراد واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ہدف بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ پر ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ‘سرچ ‘ نامی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف کانٹیکٹ سے موصول ہونے والی تصاویر کی گوگل پر جانچ کرسکیں گے واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ کے طور پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے