Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 15 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کچھ مسافروں کو چھوڑ کر وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ

    پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کچھ مسافروں کو چھوڑ کر وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوگئی
    ذرائع کے مطابق پی کے 784 رواں ماہ اکتوبر کی 6 کو ٹورنٹو سے روانہ ہوئی تھی جس کے پیشگی پرواز کرنے سے متعدد مسافر ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہی رہ گئے
    ذرائع نے بتایا کہ پی کے 784 سات اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کو اگلی پرواز کیلئے ضرورت تھی اس لیے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز روانہ ہوئی

  • گوگل فوٹوز میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف

    گوگل فوٹوز میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف

    گوگل فوٹوز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر آسک فوٹو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے
    اس فیچر کا اعلان مئی میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی آزمائش گوگل فوٹوز ایپ میں جولائی سے کی جا رہی تھی
    اب اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا

  • پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا

    پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیں ہوسکا
    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلئے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے
    رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن پچھلے 5،6 روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا

  • مائیکرو سافٹ کے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنیکا طریقہ جانیں

    مائیکرو سافٹ کے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنیکا طریقہ جانیں

    اگر آپ کو واٹس ایپ پر میٹا اے آئی زیادہ پسند نہیں تو مائیکرو سافٹ کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی کو پائلٹ اسسٹنٹ کو بھی اس میسجنگ سروس میں استعمال کرسکتے ہیں مائیکرو سافٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے آپ اس ایڈوانسڈ اے آئی اسسٹنٹ کو واٹس ایپ میں استعمال کرسکتے ہیں کمپنی کے مطابق اس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا طاقتور ٹول فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ پر روزمرہ کے متعدد کام زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکیں گے کو پائلٹ متعدد کاموں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جیسے کسی موضوع پر تفصیلات حاصل کرنا، ڈاکومنٹ تحریر کرنا یا کسی ویب پیج کا تجزیہ اس سے کیا جاسکتا ہے واٹس ایپ میں کو پائلٹ کو شامل کرنا کافی آسان ہے، اس کے لیے مائیکرو سافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر کیو آر کوڈ کو اسکین کریں
    کوڈ اسکین ہونے کے بعد یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گا جس کے بعد آپ جب مرضی اس سے چیٹ کرسکتے ہیں
    انگلش سے ہٹ کر بھی متعدد زبانوں میں کو پائلٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
    کو پائلٹ پر آپ تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر بھی تیار کروا سکتے ہیں
    ڈیل ای 3 ٹیکنالوجی کو پائلٹ کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ اے آئی اسسٹنٹ کسی ڈیجیٹل آرٹسٹ کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کے خیالات کو چند سیکنڈز میں تصویری شکل میں بدل دیتا ہے
    مائیکرو سافٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور صارف جب مرضی اپنے ڈیٹا کو اے آئی اسسٹنٹ سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں کمپنی نے بتایا کہ موبائل ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی کو پائلٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے

    نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے

    تل ابيب: اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کے مارے کانپنے لگےایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغ دیے جس پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو خوف زدہ ہوکر زیرِ زمین بنکرز میں چھپ گئےاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے جو بیان جاری کیا اس میں بھی وہ نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ لیکن ان کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کےلیے کیا ہے۔
    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کو پہلے زیادہ شدید اور طاقتور حملوں سے خبردار کیا ہے۔

  • مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    قاہرہ- مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو حال ہی میں تین ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسیٰؑ کے دور میں مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج سے بتایا جارہا ہےمصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسیٰ میں ہوئی اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں کھدائی کے مقامی سے ایک کانسی کی ایک لمبی تلوار بھی ملی جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہےوزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں

  • ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں
    انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے،گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں
    شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے
    ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے
    ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں
    ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے

  • پنجاب میں مفت ایمبولینس سروس ایک خواب بن گئی

    پنجاب میں مفت ایمبولینس سروس ایک خواب بن گئی

    لاہور- پنجاب میں مفت ایمبولینس سروس ایک خواب بن کر رہ گئی، مفت سروس دینے کا حکومتی اعلان صرف فائلوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیاسرکاری اسپتالوں میں مریض شہر کے اندر ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال یا گھر منتقلی کے لیے مفت ایمبولینس سروس کے لیے ترستے ہیں سنگ میل نیوزٹریبیون کو حاصل دستاویزات اور ریکارڈ کے مطابق صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے اسپتالوں و دیگر کی تعداد 4572 ہے لاہور میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے اسپتالوں و دیگر کی تعداد 136 ہے جن میں ٹیچنگ و اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی تعداد 22 ہےدستیاب ریکارڈ کے مطابق بڑے ہسپتالوں میں 12 سے 15 جبکہ چھوٹے اسپتالوں میں 5 سے 7 ایمبولینس ہوتی تھی ٹی ایچ کیو میں 2 سے 3 جبکہ رولز ہیلتھ سنٹرز میں ایک ایمبولینس ہوا کرتی تھی پنجاب کے چھو ٹے بڑے تمام ٹیچنگ و دیگر اسپتالوں میں 35 فیصد سے زائد ایمبولینس خراب کھڑی ہیں ایک این جی او کی سربراہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری اسپتال مفت ایمبولینس سروس فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی سرکاری اسپتال کے پاس ایمبولینس سروس موجود نہیں

  • 80 سالہ معمر خاتون اور دیگر 6 خواتین دہشتگردی مقدمے  میں سے ڈسچارج

    80 سالہ معمر خاتون اور دیگر 6 خواتین دہشتگردی مقدمے میں سے ڈسچارج

    راولپنڈی- انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے 28 ستمبر کے لیاقت باغ احتجاجی مظاہرہ میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار 80 سالہ معمرخاتون روشن جہاںو دیگر6 خواتین کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیکر انہیں دہشت گردی کے مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا2 ارکان صوبائی اسمبلی اقبال خٹک اور تنویر اسلم اور خاتون امیدوار اسمبلی سیمابیہ طاہر سمیت 74 گرفتار کارکنوں کو4، 4 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا اور انھیں دوبارہ 4 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم دیا گیا ہے، 4 گرفتار خواتین انیلہ، فرحت توقیر ،نصرت انور ،ثمینہ ارشاد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیارہا کی جانے والی خواتین میں بوڑھی روشن جہاں، عائشہ مصطفی ایڈووکیٹ، شمسہ شاہ، غزالہ ، فرحت، نصرت شامل ہیں ، دوران پیشی کارکنوں حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے، مقدمہ میں نامزد عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت 8 اکتوبر تک منظور کرلی اور ایس ایچ او سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے

  • 63 اے کیس کا فیصلہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے انتہائی اہم

    63 اے کیس کا فیصلہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے انتہائی اہم

    اسلام آباد- آرٹیکل63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہےسپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں قرار دیا ہے ہے کہ منحرف رکن پارلیمنٹ کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں کیا جائیگا، اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہےاپیل کی سماعت کیلیے قائم 5رکنی بینچ میں جسٹس منیب اختر کے شامل ہونے سے انکار کے باوجود چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے آئینی ترمیمی بل آئندہ دس دنوں میں پیش کئے جانے کا امکان ہےاس وقت دوتہائی اکثریت کیلئے ارکان کی تعداد پوری نہیں، اگر مولانا فضل الرحمان آئینی پیکج کی حمایت کرتے ہیں تو اس کے باوجود سینیٹ میں دوتہائی اکثریت کیلئے چند ارکان کم ہونگے۔ اگر سپریم کورٹ نظرثانی اپیل میں اپنا فیصلہ ریورس کر لیتی ہے تو منحرف ارکان کا ووٹ شمار کیا جائیگادوسری طرف پی ٹی آئی وکلاء کا کہنا ہے ایسا کوئی بھی فیصلہ فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کی راہ ہموار کریگا۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ 12 جولائی کو مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آنے سے قبل 63 اے کیس سماعت کیلئے کیوںمقرر نہیں کیا گیاچیف جسٹس قاضی فائز عیسی 18 جولائی کو تریسٹھ اے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے انہوں نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تجویز کیا تھا تاہم 23 ستمبر کو انہوں نے اپنی سربراہی میں بینچ تشکیل دیدیاذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کا نیا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے تحفظات دور کئے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی وکلاء اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ تریسٹھ اے کیس کی سماعت کیلئے اتنی عجلت کا مظاہرہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس نہیں بلاتے تو مخالف ججز اپنا لائحہ عمل وضع کرسکتے ہیں