Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 14 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

    گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

    سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چل سکا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا

  • کیمسٹری کا نوبیل انعام پروٹینز پر کام کرنے والے 3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

    کیمسٹری کا نوبیل انعام پروٹینز پر کام کرنے والے 3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

    رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کے نوبیل انعام برائے کیمیا کا اعلان کردیا ہےکیمسٹری کے شعبے میں 2024 کا نوبیل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بیکر، جبکہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں Demis Hassabis اور جان ایم جمپر کو یہ اعزاز زندگی کی بنیاد سمجھے جانے والے پروٹینز کے اسٹرکچر پر کیے جانے والے کام پر دیا گیارائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق کیمسٹری کا آدھا نوبیل انعام امریکا کے ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن جبکہ باقی آدھا انعام گوگل ڈیپ مائنڈ کے ماہرین کو پروٹین اسٹرکچر کی پیشگوئی پر دیا جا رہا ہےان سائنسدانوں نے پروٹینز کے راز کمپیوٹنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے دریافت کیے۔

  • بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی ختم

    بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی ختم

    برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ میں ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتا ہوں رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکس کی جانب سےلاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد دیا گیا واضح رہے کہ برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا

  • سعودی وزیر سرمایہ کاری کل پاکستان آئیں گے، 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان

    سعودی وزیر سرمایہ کاری کل پاکستان آئیں گے، 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہےسنگ میل نیوز کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفلیح کل دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گےحکام کے مطابق سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں جب کہ اسی روز وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی شیڈول ہیں

  • امریکی حکومت گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے اس کے ٹکڑے کرنے پر غور کرنے لگی

    امریکی حکومت گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے اس کے ٹکڑے کرنے پر غور کرنے لگی

    امریکی محکمہ انصاف نے آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کمپنی کے کچھ حصے فروخت کرنے کی سفارشات عدالت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کمپنی کے ٹکڑے کرنے پر مشتمل ان سفارشات کا مقصد گوگل کی اجارہ داری سے آن لائن سرچ مارکیٹ کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنا ہے اور اگر عدالت اس کی منظوری دیتی ہے تو یہ ایک تاریخی اقدام ہوگا 8 اکتوبر کو عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں محکمہ انصاف نے امریکی فیڈرل کورٹ سے درخواست کی کہ وہ الفابیٹ کو سرچ رزلٹس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراڈکٹس کی تیاری سے متعلق ڈیٹا تک رسائی کا حکم دے

  • پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں’براڈ بوائے‘ کے نام سے مشہور شہروز کاشف آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماؤنٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

  • فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

    فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا

    اسلام آباد -فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا فتنتہ الخوارج نے پشتون قومی عدالت کی حمایت میں ضلع خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان کردیا جو کہ 9 سے 13 اکتوبر تک ہوگی سنگ میل نیوز کے مطابق کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ نے 11 اکتوبر 2024ء کو شرانگیزی کی غرض سے ضلع خیبر میں نام نہاد ”پشتون قومی عدالت“ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا، کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیاں بظاہر پشتون عوام کے حقوق کی جنگ ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، غیور پشتون قبائل میں ریاست مخالف نظریات اور نفرت کا بیج بونے والی کالعدم پی ٹی ایم فتنتہ الخوارج کا سیاسی روپ ہےاطلاعات کے مطابق فتنتہ الخوارج کا قیام نام نہاد شریعت کے نفاذ پر ہوا مگر جاری کردہ اعلامیہ میں اسی زبان کا استعمال کیا گیا ہے جو کالعدم پی ٹی ایم کرتی آئی ہے۔ فتنتہ الخوارج کے اعلامیہ میں پی ٹی ایم اور اس کے نام نہاد منشور کے مطابق زبان اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے جو کہ ان کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھےمیچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے
    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہےٹیسٹ میچ کا پہلا دن

  • میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھالیے

    میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھالیے

    امریکی میڈیکل اسکول ہارورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ایک ماہ میں 700 زائد انڈے کھائے جس کے بعد اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی یہ بات آپ سب نے یقیناً سنی ہوگی کہ انڈے کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے تو اس کی زردی میں کولیسٹرول بھاری مقدار میں پائی جاتی ہےکہا جاتا ہے کہ اگر انڈے کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے سبب جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے

  • سندھ ہائیکورٹ: بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ: بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کردی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس، اِنکم ٹیکس دینے والے صارفین پر نافذ نہیں ہوتا، اگر درخواست گزارانکم ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ہم سے رابطہ کرلیتے ہیں وکیل کے الیکٹرک کا کہنا تھا بجلی ایک قابل فروخت شے ہے جس پر ٹیکس لگتے ہیں جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ تیل کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کئی ماہ بعد ہوتے ہیں، اگر کوئی کرایہ دار ہے تو یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اس کی حق تلفی ہے