اسلام آباد-نجکاری کمیشن بورڈ نے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہےگزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں مختلف اداروں کی نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اداروں کی نجکاری کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوااجلاس میں پرائیویٹائزیشن کے لیے دیے گئے اشتہارات کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک سمیت مزید اداروں کی نجکاری پربھی غور کیا گیا اجلاس میں فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا
Category: ٹیکنالوجی
-

جعلی اکاؤنٹ کیس :سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری
احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا
نیب سے ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو بھی بڑا ریلیف مل گیا
احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ناصر جاوید رانا نے جعلی اکاؤنٹ کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی
چیئرمین نیب نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق تمام ملزمان کو بری کردے، چار ستمبر کے نیب ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے فیصلے کے مطابق ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ ہوا ، ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل کیساتھ مشاورت کے بعد چیرمین نیب اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا تھا
چیرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنا ہی دائر کردہ ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا
واضح رہے کہ 7 ملزمان کیخلاف جنوری 2021 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا -

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن- پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا
کراچی- رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو رواں سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا اور اس کا پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، تاہم جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا ۔ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا -

8 سالہ بچی کی نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لند- برطانیہ کی ایک 8 سالہ ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر جیمی نے ایک نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر کھینچ کر ناظرین کو حیران کردیا ہے
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں جیمی نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 1 فیصد لوگ اپنی زندگی میں اس ٹڈے کو دیکھ پاتے ہیں
وہ بتاتی ہیں کہ ٹڈے کی حیرت انگیز گلابی رنگت کے پیچھے ایک جینیاتی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے گلابی رنگت کی زیادہ پیداوار اور کالے رنگ کی کم پیداوار ہوتی ہے
جیمی نے کیپشن میں لکھا، ’واہ مجھے ابھی ایک گلابی ٹڈا ملا ہے۔ بہت کم لوگ اسے اپنی زندگی میں دیکھ پاتے ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اسے دیکھ لیا
جیمی کی اس شاندار کارکردگی نے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کیا جس کے بعد بہت سے لوگوں نے قدرتی دنیا کے ساتھ اس کے تعامل اور ہنر کی تعریف کی
ایک صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بچوں کو ایسا ہی دکھانا چاہیے۔ بچے اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں متاثر اور متجسس ہوتے ہیں۔ مجھے یہ بہت پسند آٰیا -

مشرق وسطی میں کشیدگی- خام تیل کی قیمتوں میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ
نیویارک- مشرق وسطی میں جاری تنازع اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ آئل کی قیمت بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے
مشرتق وسطی کی صورت حال نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے -

لاہور- سفاری زو کے اوقات کار تبدیل
لاہور سفاری زو کی انتظامیہ نے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق سفاری زو انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کا داخلہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ پارک کا جنرل ایریا اور جنگل سفاری صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کیلئے کھلے ہوں گے
ڈے لائن سفاری اور ایکوریم بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کرنیوالوں کیلئے کھلےہو نگے تاہم نائٹ لائن سفاری میں سیاح شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک شیروں کی شرارتوں اور اٹکھیلیوں کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے-ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سفاری زو انتظامیہ نے نئے اوقات کے پیشِ نظر اپنے انتطامات مکمل کرلیے ہیں، سیاحوں کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ عوام بدلتی رتوں میں قدرت کی دلکش تخلیق کا نظارہ کریں، فرصت کے لمحات کو یادگار بنائیں اور اپنی فیملیز کیساتھ سفاری زو آ ئیں -

ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ،-ماہرین
واشنگٹن-حالیہ تحقیق کے مطابق ہر پانچ میں سے چار حاملہ خواتین کو ان کے تیسرے سہ ماہی تک ضروری غذائیت اور آئرن کی کمی ہوتی ہے
محققین اور دیگر ماہرین اب اس بات پر زور ڈال رہے ہیں کہ ماں اور اس کے بچے کی حفاظت کے لیے حمل کے دوران آئرن کی سطح کو معمول کے مطابق چیک کیا جانا چاہیے
اگرچہ امریکا کی پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس، طبی ماہرین کا ایک آزاد پینل اور امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ کے رہنما اصول آئرن کی باقاعدہ جانچ پر زور نہیں ڈالتے
تاہم نئے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ مذکورہ بالا اداروں کو آئرن کی تشخیص کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ تمام حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی کی جانچ کی جا سکے چاہے خون کی کمی یا آئرن کی سرے سے عدم موجودگی ہو-محققین نے یہ بھی لکھا کہ جب ہم کسی مریض میں کسی بھی قسم کی غذائیت کی کمی اور اس سے جُڑے صحت کے مسائل کا سامنا کریں تو اس کے لیے اضافی خوراک کی تجویز کرنی چاہیے -

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
(سنگ میل نیوز)درختوں کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کئی سو سال کی عمر پاتے ہیں اور انسانوں کو اس کا فائدہ پہنچاتے ہیں۔
تاہم آپ نے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ پودے گھروں میں بھی لمبی عمر پا سکتے ہیں، جی بالکل اگر آپ اچھی دیکھ بھال اور سازگار ماحول فراہم کریں تو مخصوص پودے آپ کے گھر کو لمبے عرصے تک ہرا بھرا رکھ سکتے ہیں۔
مونسٹیرا
مونسٹیرا ایک خوبصورت پودا ہے جس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور پتوں پر موجود خاص کٹاؤ اس کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ اس پودے کو گھر کی خوبصورتی کیلئے رکھنا پسند کرتے ہیں، اگر اس پودے کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ لمبی عمر کو پہنچ سکتا ہے۔پوتھوس
پوتھوس کی خاصیت اس کے ہرے پتوں پر پیلے رنگ کے نشان ہونا ہے اسی لیے یہ پودے گھروں کی زینت بنتے ہیں جب کہ اس پودے کو اگانے کیلئے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔
-

حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے
اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی واجبات کے 2کھرب 56 ارب روپے نادہندہ ہیں۔
قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81کروڑ کے نادہندہ ہیں جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں ایک کھرب 51کروڑ کے نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ، فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب 77کروڑ کے نادہندہ ہیں۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے مگر ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔
-

نئی آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2142 ارب روپے کا اضافہ
اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)بجلی کے شعبے میں مالی سال2017 میں کیپسٹی پے منٹ (ادائیگی کی صلاحیت) کا حجم 384 ارب روپے تھا جو نئی آئی پی پیز کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2142 ارب روپے بڑھ گئی ۔
2015 سے بجلی کا اوسط استعمال 15000میگا واٹ رہا جب کہ مجموعی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگا واٹ تھی جس پر کیپسٹی پے منٹ کی مد میں لاگت 200 ارب روپے تھی۔
گوکہ 2024 میں بجلی کی اوسط طلب 13000میگاواٹ ہی رہی لیکن پیداواری صلاحیت 43 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچی جس سے کیپسٹی پے منٹ میں2142 ارب کا اضافہ ہوگیا۔
آئی پی پیز نے ملک کو بندگلی میں پہنچا دیا، نیپرا کا بجلی نجی شعبے کو دینے پرغور
2015-16 میں طے ٹیرف کے مطابق اوسط کیپسٹی ٹیرف 2.78 روپے فی یونٹ تھا لیکن اب 2015کی پاور پالیسی کے تحت نئے پاور پلانٹس اضافہ کے ساتھ آئندہ مالی سال 2025کے لیے کیپسٹی ٹیرف بڑھ کر 18.39 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔اس کی بڑی وجہ روپے کی قدر کا گھٹنا بھی بتائی جاتی ہے جو ڈالر کے مقابلے میں 97 روپے بڑھ کر 278 روپے ہوگیا ہے اس کے علاوہ پورے خطے میں بلند ترین ٹیرف کی وجہ سے پاکستان میں صارفین نے بھی بجلی کا استعمال محدود کردیا ہے۔
اس کی وجہ سے بھی کیپسٹی پے منٹ میں اضافہ ہوگیا ہے، اس وقت صارفین قرضے اتارنے کی مد میں سالانہ 1083ارب روپے ادا کررہے ہیں، یہ قرضے زیادہ تر بجلی کی پیداوار کی مد میں لیے گئے، 218 ارب روپے آپریشن اینڈ مین ٹیننس کی مد میں لیے گئے۔
