نیویارک: بلومبرگ نے بھارت کے خلاف چینی طیاروں کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ایشیا میں مغربی ہتھیاروں سے متعلق نقطہ نظر تبدیل ہورہا ہے،جے 10 بنانےوالی کمپنی کےشیئرزکی مالیت میں 7.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،چین کے پی ایل 15 میزائل بھی مغرب کی نظروں میں آگئے ہیں۔ بلومبرگ کےمطابق ترقی پذیر ممالک اب دفاعی ہتھیاروں کیلئے چین کا رخ کرسکتےہیں،پاکستان کے کامیاب حملوں کے بعد تائیوان کا خوف بڑھ گیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرزکی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
Category: ٹیکنالوجی
-

بلومبرگ نے بھارت کے خلاف چینی طیاروں کی افادیت کا اعتراف کرلیا
-

لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرنیوالا سرویلنس ڈرون تحویل میں لے لیا گیا
لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکے قریب ایوی ایشن میس کے علاقے میں ایک سرویلنس ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے اس ڈرون کو جام کرکے گرایا گیا۔سکیورٹی اداروں نے گرنے والے ڈرون کو فوری طور پر تحویل میں بھی لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جا سکے۔
-

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز قومی سلامتی کے لیے خطرہ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔ پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کر دیا۔غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے استعمال کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے آپریشن میں تیزی آگئی۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی، کلون اور جے وی موبائلز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے، غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی اور فون بھی قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی ڈیوائسز کا استعمال قابل سزا جرم ہے، غیر قانونی موبائل استعمال پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔پی ٹی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کی خردوفروخت کی اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈی آئی آر بی ایس سے رجسٹر نہ ہونے والی ڈیوائسز بلاک کی جائیں گی۔
-

پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک
اسلام آباد:دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کردیا اور چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے “آپریشن سالار” کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی میں دہشت گرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔”آپریشن سالار” کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔ سوشل میڈیا پر “آپریشن سالار” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا “سائبر ناک آؤٹ” قرار دے رہے ہیں۔مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔
-

واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے تجاوز کر گئی
لندن: میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے زائد ہو گئی ہے۔2014 میں فیس بک کے بانی زکربرگ نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور 2020 میں ایپ کے صارفین کی تعداد 2 بلین تھی، اب یہ دنیا کی چند ایپس میں شامل ہو گئی ہے جو 3 بلین سے زائد ماہانہ صارفین رکھتی ہیں۔میٹا کی حالیہ کانفرنس کال میں زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد اسے کمپنی کے لیے ایک اہم کاروباری پلیٹ فارم بناتی ہے۔میٹا کی سی ایف او سوسن لی نے بتایا کہ واٹس ایپ صارفین بڑی تعداد میں Meta AI کے ساتھ ون آن ون چیٹس میں مصروف ہیں جو ایپ کے استعمال کو مزید بڑھا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کے کاروباری شعبے میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایپ میٹا کے 510 ملین ڈالر کے منافع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
-

چیٹ جی پی ٹی کے ایک اور فیچر نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔ اب پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین خریداری کر سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے۔تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔اوپن اے آئی نے یہ بات واضح کی ہے کہ نتائج میں سامنے آنے والی اشیاء اشتہارات نہیں ہوں گی بلکہ ان کا خودبخود انتخاب کیا گیا ہے۔
-

ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی
کراچی:پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔
-

اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کو سروس کی فراہمی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، اسٹارلنک کو پاکستان میں سروس کیلئے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔واضح رہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ امریکی کمپنی اسٹارلنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لاسئنس کے اجراء کیلئے این او سی کی شرط رکھی گئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی اسٹارلنک کو لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے گا تاہم لائسنس کے اجراء کے بعد بھی اسٹارلنک کو سروس کی فراہمی کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اسٹارلنک نے 24 فروری 2022ء کو لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، اسٹار لنک کا کیس مارچ 2022ء میں مشاورت کیلئے وزارت آئی ٹی کو بھجوایا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسٹار لنک کی بدولت پاکستانی صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی سہولت میسر آئے گی۔وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری کردیا۔ کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے سنگِ میل ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے۔
-

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم: پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات
لاہور: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈویژن اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں’’رضاکار فورس‘‘ کے ذریعے نہیں کی گئیں۔جے آئی ٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا، اس پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں، جے آئی ٹی، پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔
-

جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
اسلام آباد: پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی،بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز ہو گا۔