Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 9 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • پاکستان پر منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، آئی ایم ایف مشن آئندہ ہفتے آئے گا

    پاکستان پر منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، آئی ایم ایف مشن آئندہ ہفتے آئے گا

    اسلام آباد- عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا مددگار مشن منی بجٹ لانے پر حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گاپاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی-دسمبر) میں 321ارب روپے کے ٹیکس خسارےکا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائےآئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جب کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گیذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہےذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا

  • اسموگ: پنجاب کے کئی اضلاع میں اسکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

    اسموگ: پنجاب کے کئی اضلاع میں اسکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور- اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیامحکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب،گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہوگاان اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبرتک بند رہیں گے تاہم تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لیں گے دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن ببھی جاری کردیا جس میں ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے

  • بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع

    بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع

    اسلام آباد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت 20 نومبر کو ہوگی نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہےدستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا دو ارب روپے کی بچت ہوئی

  • امریکی صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکا کا ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ

    امریکی صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکا کا ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ

    ایک طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف آج رات ہی امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کیلئے تیار ہے، انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

  • توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دیں گے

    توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دیں گے

    اسلام آباد- وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دینگےوفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکیج لارہے ہیں اور توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان شاء اللہ معیشت اچھے طریقے سےآگے بڑھے گی، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، پاکستان کا وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا

  • دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا گیا

    دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا گیا

    جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہےجاپانی سائنسدانوں نے 5 نومبر کو یہ سیٹلائیٹ خلا کے لیے لانچ کیاکیوتو یونیورسٹی اور Sumitomo Forestry کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلائٹ تیار کیا ہےلیگنو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ کی تیاری کا آغاز اپریل 2020 میں ہوا تھا جس کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھایہ سیٹلائیٹ اسپیس ایکس کے ایک مشن کے ذریعے لانچ کیا گیا جو پہلے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے گا اور وہاں سے اسے زمین کے اوپر 250 میل کی بلندی پر پرواز کے لیے روانہ کیا جائے گااس سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ماحول دوست میٹریل کو بھی خلائی تسخیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے

  • ای سی سی نے محکمہ اطلاعات سمیت دیگر کو ایس سی او کانفرنس کےاخراجات لوٹانے سے منع کردیا

    ای سی سی نے محکمہ اطلاعات سمیت دیگر کو ایس سی او کانفرنس کےاخراجات لوٹانے سے منع کردیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو خوب صورت بنانے کی مد میں اضافی فنڈ جاری کرنے سے منع کردیاشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دارالحکومت کو خوبصورت اور پر تشدد احتجاج کے دوران کیمروں کی مرمت اور امنِ عامہ سے نمٹنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات، داخلہ اور سی ڈی اے کی طرف سے اضافی فنڈز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ادائیگیاں کریں، اگر پھر ضرورت ہو تو تکنیکی گرانٹ جاری کی جا سکتی ہے وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات کیلئے 9 کروڑ 58 لاکھ اور ڈیجیٹل انیشئیٹو کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے مانگے گئےتھے ای سی سی کو بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات احتجاج کے دوران امنِ عامہ اور کیمروں کی مرمت کیلئے وزارت داخلہ اپنے بجٹ سے اخراجات کیے، وزارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں 65 کروڑ روپے مانگے گئےتھے

  • وزیر توانائی نے آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    وزیر توانائی نے آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد- وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا اسلام آباد میں ایک تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ 10 سال تک بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی اور آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوسکتی ہےاویس لغاری نے کہا کہ طلب 10سال تک سالانہ 2.8 فیصدبڑھنے کےباوجود بجلی ٹیرف میں اضافے کارجحان رہےگاوفاقی وزیر نے مستقبل کے درآمدی بجلی منصوبے کاسا کو مہنگا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا کریں افغانستان میں کاسا کا انفرا اسٹرکچر نہ لگ سکے ورنہ کاسا منصوبے کی مہنگی بجلی کی قیمت کون ادا کرے گا؟ ہم آئی پی پیز معاہدوں میں کچھ نہیں کرسکتے تھے مگر آئی پی پیز مالکان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اپنا منافع قربان کیااویس لغاری نے ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کی رفتار کم کرنے کیلئے ریگولیشن اور پرائسنگ میکینزم میں تبدیلی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کے الیکٹرک کی طرح ڈسکوزکو بھی سبسڈی دیناہے تو ان کمپنیوں کی نجکاری کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ڈسکوزکی نجکاری کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں

  • امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا

    امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا

    امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام رکاوٹ کا پتہ لگانے میں ناکام ہوگیا جس کے بعد آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیا نشان لگ گیا ہے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام کی حامل امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار نے بیچ سڑک پر کھڑے ہرن کو ٹکر ماردی، جس سے کار میں موجود خودکار ڈرائیونگ سسٹم پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے

  • آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی

    آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادی

    آئی فون 16 کی لانچنگ کے بعد سے ہی صارفین ایپل کے اگلے ماڈل کے منتظر ہیں کیونکہ نئے ماڈلز کی لیکس صارفین کو نئے فیچرز اور اپ گریڈ آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کیلئے بے چین کیے رکھتی ہیں ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن اس بار رپورٹس بتاتی ہیں کہ آئی فون 17 پرو میکس زیادہ فیچر اور ایک بڑے اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق ویسے تو آئی فون 17 کی پوری سیریز زیادہ اپ گریڈیشن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی لیکن آئی فون 17 پرو میکس زیادہ اپ گریڈ سسٹم کے ساتھ متعارف کروایا جاسکتا ہےایپل اے سیریز چپ اور اپ گریڈ کی گئی ریم ایپل انتظامیہ آئی فون 17 پرو میکس نئی A19 پرو چپ اور ایک بڑے ہارڈویئر اپ گریڈ کیساتھ متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہےآئی فون 17 پرو میکس کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 12GBریم کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے، نئی اپ گریڈ ایپل انٹیلی جنس کو (AI) کے بہتر استعمال کے بھی قابل بنائے گی 48MP ٹرپل کیمرہ
    ٹیکنالوجی لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 پرو میکس کے کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، نئے ماڈل کا پرومیکس ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کی خصوصیت لیے ہوگا جس میں ممکنہ طور پر 48MP مین کیمرہ، 48MPالٹرا وائڈ کیمرہ اور 48MP ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا جو 5x آپٹیکل زوم پیش کرسکتا ہے