کراچی- بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور این آر ٹی سی کے تعاون سے ملک میں تیار کیا جانے والا جدید بائیو میٹرک ہارڈویئر متعارف کرادیا گیا نادرا ٹیکنالوجیز کی جانب سے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں مندوبین کو اپنا تیارکردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیو میٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف کرایا گیا، نادرا کا مکمل سسٹم ایک باکس میں فراہم کیا گیا ہےاس حوالے سے مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ ایم جنید نے بتایا کہ یہ سسٹم پہلے ہم بین الاقوامی وینڈرز سے حاصل کرتے تھے لیکن اب یہ خود تیار کرلیا ہے، اس کے بعد اب سیلف انرولمنٹ ڈیسک نادرا سینٹرز اور مقررہ عوامی مقامات میں نصب کیے جائیں گے جہاں پہلے سے رجسٹرڈ لوگ اپنا ڈیٹا، تجدید، بچوں کا اندراج اور دیگر سہولتیں حاصل کرسکیں گے، اس کے ذریعے پرنٹ، فنگر پرنٹ، آئی اسکیننگ اور دستخط کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہےاس کے علاوہ فورسز، بینکوں، ٹیلی کام سروسز کے لیے بھی بائیو میٹرک اور تصدیق کے لیے چھوٹی ٹیبلٹس کے ذریعے نادرا سہولتوں کی بھی نمائش کی گئی، نادرا کے نئے نظام سیلف سروس ڈیسک کی سہولت بہت جلد عوام کو تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات پر دستیاب ہوگی
Category: ٹیکنالوجی
-

کراچی سے وسط ایشیا تک لاجسٹکس، این ایل سی کا اسٹال مندوبین کی توجہ کا مرکز
کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں این ایل سی کا اسٹال مقامی اور بین الاقومی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےسی ای او این ایل سی بریگیڈیئر ریٹائرڈ ناصر ضیا نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ٹرالر تجارتی سامان لیے کراچی سے پولینڈ اور ماسکو تک پہنچ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ این ایل سے حیرت انگیز طور پر سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو سے قزاقستان تک کیلے اور میرپور خاص اور ملتان کے باغات سے پاکستانی آم سڑک کے راستے وسط ایشیا اور یورپ کی مارکیٹوں تک پہنچا رہا ہےانہوں نے بتایا کہ این ایل سی کے ٹرالر پاکستان سے گارمنٹس، سی فوڈ، اسپورٹس گڈز، کپڑا، سرجیکل آلات اور اشیائے خور د و نوش سمیت دیگر درجنوں اشیا لے کر چین، ایران اور وسط ایشیائی ممالک سمیت روس اور ترکی سے آگے یورپ تک پہنچ رہے ہیں ناصر ضیا کے مطابق ان ملکوں کے درمیان بارڈر کراسنگ اور کسٹمز کے معاملات انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے آسان بنائے گئے ہیں این ایل سی کے مطابق تجارتی سامان کراچی سے ترکی 10 دن میں اور اسلام آباد سے چین پانچ دن میں پہنچ رہا ہے
-

الضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیا
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیاہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہےہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہےانہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہےان کا کہنا تھا کہ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہےانزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہےان کا کہنا تھا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے
-

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئےاسموگ اور دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہےترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہےموٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروےایم 3،لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4، پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک بند ہےاس کے علاوہ موٹروےایم 5ملتان سے سکھر تک بند ہے
-

پاکستان میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر
پاکستان میں غیرقانونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہےوزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے خط لکھ دیاوزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں جبکہ وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئےاجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں
وی پی این کیا ہے ؟
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہےایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں -

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کس طرح کرائی جاسکتی ہے؟ نیا طریقہ متعارف
اسلام آباد- ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ متعارف کرادیا گیاپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے اجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں شرکا نے محفوظ رابطوں کیلئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا جب کہ اس دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں وی پی اینز کے ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا
-

نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی، نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد-نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا جس پر کے الیکٹرک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے کر شوکاز جاری کیا جائے گا
-

نوشہرہ میں خیبرپختونخوا کا پہلا ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ضلع نوشہرہ میں صوبے کا پہلا ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کردیا گیا نوشہرہ پولیس لائن میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے انسپیکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات نےکہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا یہ اقدام خواتین اور بچوں کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کی ایک بہترین مثال ہے، یونٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچےڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو معاشرتی تحفظ کیلئے ایک اہم قدم ہے جس سے خواتین اور بچوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی، یونٹ میں خواتین اور بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں
-

واٹس ایپ چیٹس کے لیے کارآمد فیچر صارفین کو دستیاب
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہےمگر میٹا کی زیرملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہےجی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےWabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے بیٹا ورژن میں تصاویر کی شیئرنگ کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہےرپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے بیک وقت متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہےابھی جب آپ اپنے کسی دوست یا رشتے دار کو تصاویر بھیجنا چاہتے ہیں تو ایک، ایک کرکے میڈیا فائل سلیکٹ کرنا پڑتی ہےجب کسی تصویر کو سلیکٹ کیا جاتا ہے تو ایڈٹ اسکرین اوپن ہو جاتی ہے جس سے اس وقت جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب آپ فوری طور پر متعدد تصاویر سلیکٹ کرکے بھیجنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب اس کا حل کمپنی کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہےاس تبدیلی کے بعد جب کسی تصویر کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ایڈیٹنگ اسکرین کی بجائے چیٹ اسکرین اوپن ہو جائے گی جہاں مزید تصاویر کو سلیکٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا
-

’جرائم پیشہ افراد سکیورٹی گارڈز بن گئے ہیں‘ کراچی پولیس چیف کا اظہار تشویش
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سکیورٹی گارڈز بن گئے ہیں اور یہ ایک نیشنل کنسرن بن گیا ہےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، سکیورٹی کمپنیز کے مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ان کیخلاف کرمنل ایکٹ کا مقدمہ بنایا جائے گاجاوید عالم اوڈھو کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے چائنیز قونصل خانے کے اطراف لگنے والے آٹھ جدید کیمروں کے پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کیلئے بوٹ بیسن تھانے پہنچے اور مانیٹر نگ روم کا جائزہ لیااس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز اور کمپنیز کا معاملہ اس وقت ہمارا نیشنل کنسرن ہے، سکیورٹی گارڈز کے حوالے سے ہوم ڈپارٹمنٹ قانون سازی کرنے جا رہا ہے جس کے بعد بہت سی باتوں پر ایکشن لینے کے قابل ہو جائیں گےانہوں نے کہا کہ کرمنلز سکیورٹی گارڈ بن گئے ہیں، اسپیشل برانچ، آئی بی اور دیگر ایجنسیوں نے اس حوالے سے ورکنگ شروع کردی ہے، سکیورٹی کمپنیوں کے مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کرمنل ایکٹ کا مقدمہ ان پر درج کریں گےایڈیشنل آئی جی کا مزید بتانا تھا کہ کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ اور اسلحے کی نمائش پر ہمارا سخت ایکشن جاری ہے، ایک ہفتے میں لگ بھگ 6 ہزار چالان کئے گئے ہیں جبکہ 940 کے قریب مقدمات درج کرکے ہم نے گاڑیاں ضبط کیں اور لوگ گرفتار کئے
