Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 8 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • ماہرین نے اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کرلیا

    ماہرین نے اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کرلیا

    ماہرین آثار قدیمہ نے عراق میں اسلامی تاریخ کی ایک اہم ترین جنگ کے درست مقام کو شناخت کیا ہےبرطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی اور عراق کی القادسیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی ڈی کلاسیفائی تصاویر کے ذریعے اس مقام کو شناخت کیاانہوں نے جنگ قادسیہ کے مقام کو دریافت کیا اور اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے636 یا 637 عیسوی میں ہونے والی یہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ ہے جس کے بعد جزیرہ نما عرب سے باہر مسلمانوں کی فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ ایران کی سرزمین کے مالک بن گئےیہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ ہے مگر اب تک اس کے درست مقام کا علم نہیں تھاتحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تاریخی مقامات کا نقشہ بنانے پر کام کر رہے ہیں اور اس دوران یہ دریافت ہوئی انہوں نے آغاز میں کوفہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرنے والے عازمین کے راستے کا نقشہ تیار کیا اور اس کے لیے 1970 کی دہائی میں امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی کھینچی گئی تصاویر اور تاریخی مسودوں کو استعمال کیااس کام کے دوران انہیں احساس ہوا کہ وہ اسی طریقہ کار کے ذریعے جنگ قادسیہ کے مقام کی شناخت بھی کرسکتے ہیں ڈرہم یونیورسٹی کے ماہر ولیم ڈیڈمین نے بتایا کہ ‘مجھے لگا تھا کہ یہ کوشش کرکے اس مقام کو دریافت کرنے کا بہترین موقع ہے’سب سے پہلے انہوں نے نقشے پر تاریخی داستانوں میں بیان کیے گئے راستوں کے گرد دائرے بنائے اور پھر ان جگہوں کی سیٹلائیٹ تصاویر کا باریک بینی سے جائزہ لیاولیم ڈیڈمین نے بتایا کہ وہ داستانوں میں بیان کیے گئے ایک قلعے اور دیوار کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے اور شروع میں انہیں یقین ہی نہیں آیا

  • یوٹیوب میں ایسی تبدیلی جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل دے گی

    یوٹیوب میں ایسی تبدیلی جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل دے گی

    یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جارہی ہے جس کو بیشتر صارفین نے بدترین قرار دیا ہےاینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی موبائل ایپ میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گی واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا تھا اور اس میں ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے swipe up کیا جاتا ہےٹک ٹاک سے متاثر یوٹیوب شارٹس میں بھی اسی انداز کو اپنایا گیا مگر اب گوگل کے اس پلیٹ فارم کی دیگر horizontal ویڈیوز میں اسکرولنگ کے لیے بھی اس طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے

  • پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

    پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

    اسلام آباد- پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیےذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہےذرائع کا بتانا ہےکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی این رجسٹرڈ کراچکی ہیں
    وی پی این کیا ہے ؟
    وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہےایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں

  • پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

    پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہےکاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیاگزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند

    پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند

    ملتان، بہاولپور اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے بھیرہ تک، موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم فور ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہیں ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 ملتان سے سکھرتک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے خیال رہے کہ اسموگ کا دائرہ پنجاب سے نکل کر خیبر پختونخوا تک پھیل گيا ہے، آج رات کو بھی پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر جبکہ لاہور دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر رہا ادھر پنجاب میں شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے اور حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ملتان کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسموگ اور انتظامی مسائل سے ملک بھر کی 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسقط سے ملتان کی پرواز حد نظر کم ہونے پر اسلام آباد جبکہ جدہ سے ملتان پہنچنے والی نجی ائیر کی پرواز کو لاہور میں اتارا گیا

  • پختونخوا میں سرکاری عمارتوں- اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

    پختونخوا میں سرکاری عمارتوں- اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

    پشاور- خیبر پختونخوا میں 55 ارب روپے کی لاگت کے سولرائزیشن فلیگ شپ منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئےمنصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائےگا، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور سرکاری دفاتر کو سولرائز کیا جائے گاسرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے تاہم ابتدائی طور پر13 ہزار سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا گیا ہےصوبائی حکومت نے مستحق افراد کو سولر سسٹم کی فراہمی کا تخمینہ 35 ارب روپے لگایا گیا ہے، ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گامنصوبے کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 65 ہزار گھرانوں کو مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا

  • آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

    لاہور- پنجاب حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت صوبے میں بڑے زمینداروں پرزرعی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہےآئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب میں زراعت سے بھاری آمدن حاصل کرنے والے بڑے زمینداروں پر سپر ٹیکس لگانے اور لائیو اسٹاک سے ہونے والی آمدن کو زرعی ٹیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہےپنجاب کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری کے بعد پنجاب زرعی انکم ٹیکس ایکٹ 1997میں ترمیم کے لیے ’دی پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024‘ کے بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو منظوری کے لیے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گانئے قانون کے سیکشن 3 اور4کے تحت کسان اب اپنے تمام زیر کاشت رقبے کی اسٹیٹمنٹ یا کل زرعی آمدن کی ریٹرن جمع کروائیں گےذرائع کے مطابق نئے ایکٹ کے تحت زرعی ٹیکس لینڈ ہولڈنگ کی بنیاد پر نہیں بلکہ انکم بیسڈ ٹیکس ہوگا جب کہ ایکٹ 2024 میں 1997کے زرعی انکم ٹیکس ایکٹ میں درج ٹیکس کا شیڈول ختم کردیا گیا

  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد

    شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد

    اسلام آباد- حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے

  • نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر نے بڑا انکشاف کردیا

    نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر نے بڑا انکشاف کردیا

    آج کل جس قسم کی روٹین ہے ایسے میں اسٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لیے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہےسوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفے میں دیے، جس میں سب سے بڑا نقصان یہ کہ ہر شخص کی صحت پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جب انسان ذہنی طور پر پریشان ہو تو اسے پرسکون نیند کے لیے گولیاں لینی پڑتی ہیں ویب سائٹ ‘سری لائیو’ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیند سے متعلق طبی ماہر ڈاکٹر مائیکل بروس جنہیں ‘سلیپ ڈاکٹر’ (Sleep Doctor) کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے نیند کی گولیوں سے بھی جلدی نیند آنے کا طریقہ بتایا ہےڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قرار دیا جو جلد از جلد نیند لا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانے سے نیند اچھی اور جلد آتی ہے ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جب کہ اس کے برعکس اسے رات میں کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں انہوں نے کیلے کو ‘قدرتی نیند آور گولی’ کا نام دیا کیوں کہ اس کے اندر میگنیشم ہوتا ہےاس کے علاوہ ڈاکٹر بروس نے دیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو انسان کی اچھی نیند کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جس میں کیلے کے بعد کیوی کا نمبر ہے۔ کیوی دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہے جو سکون آور ہارمون ہے اور نیند سے پہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہےڈاکٹر مائیکل کے مطابق سونے سے قبل دہی یا اناناس کھانا بھی انتہائی مفید ہے

  • حزب اللہ کا پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

    حزب اللہ کا پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

    حزب اللہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ حیفہ کے قریب بحری اڈے کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیادوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں ڈرون حملے کیےادھر اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری سے 38 افراد شہید اور 54 زخمی افراد ہوگئے، اس کے علاوہ شمالی غزہ اب بھی اسرائیلی محاصرے میں ہے جہاں رام اللہ کے قریب ایک فلسطینی شہید کر دیا گیاعلاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی یروشلم رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا