خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر حاجی محمد غفران نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

نگران صوبائی وزیر حاجی محمدغفران نے اپنی تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کااعلان کردیا اور انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کردیا۔

اپنے تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لوں گا اور اس سے دستبراداری کا اعلان کرتا ہوں۔
letter

اُدھر گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگران صوبائی کابینہ کے 15ویں رکن منظور خان آفریدی نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزراء شفیع اللہ،فضل الٰہی، حامد شاہ، کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں