آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
وادی نیلم: آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے مسافر بردار گاڑی بھاری برف تلے دب گئی جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جاگراں روڈ پر پیش آیا، حادثے کے دوران لینڈ کروزر گاڑی بھاری برف کے نیچے دب گئی۔
پولیس ذرائع کہنا ہے کہ لینڈ کروزر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کام کررہی تھی، جس میں سوار ڈرائیور مصدق کے علاوہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments