قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن میں سروس اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، اسکریچز لگانے، کچرا پھینکنے کی شکایات اور ٹرین کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ریلوے لینڈ پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ اور پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی، فیول پرائس میں اضافے کے ریلوے کی آپریشنل کاسٹ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں