پی ایس ایل 8؛ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی

کراچی: پی ایس ایل سیزن 8 میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی جب کہ کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

پی ایس ایل 8میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی، حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر نواحی شہروں سے بھی شائقین میچ دیکھنے پہنچے، سخت چیکنگ کی وجہ سے داخلی دروازے پر تماشائیوں کی طویل قطاریں نظر آئیں۔

سیکڑوں افراد بغیر ٹکٹ افراد اسٹیڈیم کے اطراف میں منڈلاتے اور داخلے کے منتظر رہے، اسٹینڈز میں موجود کئی تماشائی اپنے ہمراہ قومی جھنڈے اور بینرز لائے تھے، وہ دوران میچ اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے،ساتھ روایتی انداز میں موبائل ٹارچ روشن کرکے ماحول بھی بنایا۔

شائقین نے اس میچ کو بابر اعظم بمقابلہ محمدعامر قرار دیا، ٹام کوہلر کیڈمور نے عماد وسیم کو مسلسل 3چھکے لگائے تو’’کیا افتخار کی روح آگئی‘‘ کی صدائیں بلند ہوئیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،کھانے کے اسٹالز پر خریداروں کا رش رہا تاہم زائد نرخ وصول کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

دونوں ٹیموں کو وی وی آئی پی کا درجہ دے کر سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستعد نظر آئے، اسٹیڈیم میں طبی عملہ اور ایمبولینس موجود رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں