ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی
ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کپتان محمد رضوان 66 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔