عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے نام سے عمران خان کے بارے میں چلنے والا بیان افسوسناک ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران بھائی کے بارے میں چلنے والا بیان پر افسوس ہوا۔ اس بارے میں جوبھی گندی سیاست کررہا ہے وہ کرے تاہم مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائے۔ میں اس گندی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ جو کہنا ہو وہ کہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر میرا کوئی بیان دکھا دیں جس میں عمران خان کے بارے میں ایسی کوئی بات کی ہو۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتاری دینا چاہیے تاکہ حالات بہتر ہوں۔

شاہد آفریدی کے مبینہ بیان پر تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی جانب سے گزشتہ روز سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں