تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف سے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
مختلف کارروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 15 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے
فراش ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ملزم سے 150 گرام چرس اور 10 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں- اسی طرح لاہور میں ڈیفنس روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی
کنال روڈ لاہور پر واقع کالج کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس، 100 گرام آئس اور 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں- لطیف آباد حیدرآباد میں 2 ملزمان سے 96 بوتل شراب اور 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی- اسی طرح ٹنڈوجام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی-
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں