امریکی تاریخ کے سب سے پراسرار مجرم کے بارے میں دہائیوں بعد نئی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی تاریخ کے سب سے پراسرار مفرور مجرم کا کیس کئی سال بعد پھر اوپن کر دیا گیا ہےڈی بی کوپر نامی یہ پراسرار مجرم 1971 میں ایک طیارے کو ہائی جیک کرکے فضا میں چھلانگ لگا کر ایسا غائب ہوا کہ آج تک مل نہیں سکااب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس کے بارے میں اپنی تحقیقات کو دوبارہ ری اوپن کر دیا ہےامریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایک پیراشوٹ ملنے پر کیا گیا جسے ڈی بی کوپر کیس سے منسلک کیا جا رہا ہےیہ پیراشوٹ نارتھ کیرولائنا میں رچرڈ فلوئیڈ میکوئے دوم کے خاندان کی جائیداد میں دریافت کیا گیارچرڈ فلوئیڈ کو ڈی پی کوپر کیس میں ایک اہم مشتبہ فرد قرار دیا گیا تھا جبکہ ڈی بی کوپر کی طرح کی ہائی جیکنگ کے ایک کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھاپیراشوٹ کے بارے میں دریافت ڈین گریڈر نے کی جو 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے ڈی بی کوپر کیس پر تحقیقاتی کام کر رہے ہیں انہوں نے یہ پیراشوٹ رچرڈ فلوئیڈ کی خاندانی جائیداد میں دریافت کیاایف بی آئی فائلز کی تفصیلات کے مطابق 24 نومبر 1971 کو ایک شخص ڈان کوپر کے نام سے نارتھ ویسٹ اورینٹ ائیرلائنز کی پورٹ لینڈ سے Seattle جانے والی پرواز پر سوار ہواطیارے کے پرواز کرنے کے بعد اس شخص نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ فلورنس شیفنر کو ایک نوٹ دیا جس پر لکھا تھا کہ اس کے بریف کیس میں بم ہےاس نوٹ میں 2 لاکھ ڈالرز اور 4 پیراشوٹس دینے کا مطالبہ بھی شامل تھافلورنس شیفنر نے طیارے کے کیپٹن ولیم اے اسکاٹ کو آگاہ کیاجب طیارے نے Seattle میں لینڈ کیا تو ہائی جیکر نے رقم اور پیراشوٹس ملنے کے بعد مسافروں کو رہا کر دیا جبکہ عملے کو طیارے کو جنوب کی جانب اڑانے کی ہدایت کی پیسیفک نارتھ ویسٹ میں کسی جگہ ڈی بی کاپر نے طیارے کے پچھلی سیڑھیوں کو اوپن کیا اور پیراشوٹ کے ساتھ باہر چھلانگ لگادی اس کے بعد سے ڈی بی کاپر کی تلاش جاری ہے مگر آج تک کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا جبکہ حکام بھی یہ تعین نہیں کرسکے کہ کب اور کہاں ڈی بی کاپر نے طیارے کو چھوڑاالبتہ ایک جگہ 20 ڈالرز کے کچھ نوٹ دریافت ہوئے مگر ہائی جیکر کی اصل شناخت سامنے نہیں آسکی اور وہ کبھی گرفتار نہیں ہوادرحقیقت کچھ ماہرین کا تو ماننا ہے کہ وہ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بعد مارا گیا ہوگا مگر اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکاابتدائی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے 1976 تک 800 سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ 1980 میں دریائے کولمبیا میں ہائی جیکر کو دی گئی رقم کے شواہد بھی ملےایف بی آئی نے 2016 میں اپنی تحقیقات کو باضابطہ طور پر بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسائل کو زیادہ اہم معاملات کے لیے مختص کیا جانا چاہیےرچرڈ فلوئیڈ کو 1972 میں ڈی بی کوپر کی طرح طیارہ ہائی جیک کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں