بشریٰ بی بی جناح ایونیو پرآپریشن کے بعد علی امین کی گاڑی میں کیوں گئیں؟ بہن مریم وٹو نے بتادیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہونے والے آپریشن میں اپنی گاڑی سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہوکر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی ہےذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں سیکٹرجی 8 پہنچیں جہاں سے بشریٰ بی بی منگل کی رات 11 بج کر57 منٹ پر اپنی گاڑی سے علی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں بشریٰ بی بی علی امین کی گاڑی میں سیکٹر جی 8 سے مارگلہ روڈ کی طرف روانہ ہوئیں ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور مارگلہ روڈ سے پیر سوہاوہ روڈ پر گئے اور خیبرپختونخواکی طرف نکل گئےتاہم اب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کا ٹائر فلیٹ ہو گیا تھا۔ اس لیے انہیں گاڑی بدل کر علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں جانا پڑا تھامریم وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی محافظوں میں سے 2 کو ویگو کی طرف جانے اور کار کے پیچھے آنے کو کہا۔ پہلے یہ پرسنل گارڈز ہمیشہ اس کے ساتھ ہوتے تھے لیکن اس وقت انہیں وہاں سے چلے جانے کو کہہ دیا گیا