112 سالہ برازیلین شہری دنیا کا معمر ترین مرد قرار

112 سالہ برازیلین شہری ژواؤ مارینہو نیٹو(João Marinho Neto) کو دنیا کا معمر ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا 25 نومبر کو دنیا کے معمر ترین شخص جان ٹینس ووڈ 112 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان ٹینس ووڈ کے انتقال کے بعد 26 نومبر کو 112 سال اور 52 دن کی عمر کے ژواؤ باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے معمر شخص بن گئےژواؤ 5 اکتوبر 1912 کو برازیل کے شہر Maranguape میں پیدا ہوئے، اب وہ 1912 میں پیدا ہونے والےواحد زندہ مرد بھی ہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ژواؤ ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے اور 4 سال کی عمر میں ہی وہ اپنے والد کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے لگے، ان کا کام مویشیوں کی دیکھ بھال کرنا اور درختوں سے پھل اتارنا شامل تھا
ان کے 6 بچے زندہ ہیں جبکہ 22 پوتے پوتیاں، 15 پڑپوتے، پڑپوتیاں بھی ہیں ژواؤ کے مطابق ان کی طویل زندگی کا راز اچھے لوگوں کے ساتھ رہنا اور اپنے پیاروں کو قریب رکھنا ہےخیال رہےکہ دنیا کے سب سے معمر ترین انسان کا اعزاز جاپان کی خاتون Tomiko Itooka کے پاس ہے جو 23 مئی 1908کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی عمر 116 سال ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں