جنگ بندی ناکام ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق نہیں کرے گااسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنان کو چاہیے کہ اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی اجازت دے تاکہ وہ حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے پار رکھے اور اس کا انفراسٹرکچر ختم کرےاسرائیل کاٹز نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا اور جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل پوری قوت سے جواب دے گا اور لبنانی سرحد کے مزید اندر تک کارروائی کرے گا، پھر لبنانی ریاست کو بھی کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے لبنانی ریاست اور حزب میں فرق رکھا ہوا تھا، اسی طرح بیروت شہر اور اس کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں بھی فرق رکھا ہوا تھا جو کہ حزب اللہ کا گڑھ ہے لیکن مزید ایسا نہیں رہے گاخیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد گزشتہ روز حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تھاسماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا تھا اس نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں تنبیہہ کے طور پر کفر شوبا میں اسرائیلی فوجی اڈے پر دفاعی حملہ کیاحزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی بمباری میں 11 لبنانی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئےتھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں