62 ممالک کا کومبنگ آپریشن، تاریخ کی سب سے بڑی 1400 ٹن منشیات کی کھیپ پکڑلی

کولمبیا کی سربراہی میں 62 ممالک نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ کر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے نئے روٹ کا پتہ لگا لیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا نے 62 ممالک کے ساتھ ملکر دو ہفتوں پر مشتمل کومبنگ آپریشن کے دوران تاریخ کی سب سے پکڑی منشیات کی کھیپ پکڑی جسے 6 (semi-submersible vessels) ایسی کشتیوں میں چھپا کر لایا جا رہا تھا جو آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ کا مجموعی وزن 1400 ٹن ہے جس میں 225 ٹن کوکین اور 1000 ٹن گانجھا شامل ہےاتنی بڑی تعداد میں کوکین کے پکڑے جانے کو ڈرگ مافیا کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق دنیا میں سالانہ بنیادوں پر 2700 ٹن کوکین تیار کی جاتی ہے اور کولمبیا میں سالانہ بنیادوں پر پکڑی جانے والی ریکارڈ کوکین 670 ٹن ہے جو کہ 2022 میں پکڑی گئی تھی کولمبین نیوی کے انسداد منشیات یونٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن مینوئل روڈریگوئز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت بڑی کامیابی ہے، ہم نے ناصرف بہت سی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا بلکہ ڈرگ مافیا کے پاس 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بھی پہنچنے سے روک لیے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں