کرپٹو کرنسی کا بانی چینی شخص نیلامی میں خریدا گیا پونے 2 ارب روپے کا کیلا کھاگیا

چینی تاجر نے ملینز ڈالر دے کر نیلامی میں خریدا کیلے کا آرٹ ورک کھا لیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی فنکار موریزو کیتلان نے آرٹ گیلری کی دیوار پر تازہ کیلے کو ٹیپ سے چپکایا تھا جسے آرٹ ورک کہا جا رہا تھااس آرٹ ورک کی نیلامی بھی ہوئی جسے ایک چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی جسٹن سن نے پونے دو ارب روپے پاکستانی میں خریدا تھا
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جسٹن سن نے جمعے کے روز ہانگ کانگ کے لگثری ہوٹل میں اطالوی فنکار کے اس آرٹ ورک کو “آئیکونک” قرار دیا اور صحافیوں اور انفلوئنسرز کے سامنے اربوں روپے میں خریدا ہوا کیلا کھا لیاکیلا کھانے کے بعد جسٹن سن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ دوسرے کیلے سے بہت بہتر ہے، یہ واقعی بہت اچھا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نیلامی جیتنے کے فوراً بعد مسٹر سن نے پھل کھانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا تاکہ اسے آرٹ ورک کی تاریخ کا حصہ بنایا جا سکےانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں ہے، یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں