شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد سید علی رضا کےخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے شیرافضل مروت ڈی آئی جی آپریشنزسیدعلی رضا کے دفتر پہمچے اور ان سے ملاقات کی شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنزسید علی رضاکےخلاف اپنے ریمارکس واپس لےلیے اور ان سے متعلق ادا کیے گئے ریمارکس پر اظہارافسوس کیا ان کا کہنا تھاکہ میں نے علی رضا کے بارے میں اسمبلی فلور پرکچھ باتیں کیں جو مناسب نہ تھیں، میں نے علی رضا کے حوالے سے جو الفاظ کہےتھے ان کو واپس لیتا ہوں
Load/Hide Comments