رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
لاہور: لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دارسے تلخ کلامی پر شہری نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری مشتعل ہوا اور اُس نے بیوی ، بچی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اسی کمرے میں ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔
ایس ایچ او لیاقت آباد ناصرحمید مطابق ملزم و مقتول محسن مشتاق مسیح بیوی اوربچی کےہمراہ اپنے رشتےدار پاسٹر اظہر کھوکھر کے گھر ملاقات کے لیے آیا۔ اس دوران اُن کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ناصر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے بیوی ماریہ بی بی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گٸے۔ جس کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق فاٸرنگ کے نتیجے میں پاسٹر اظہر کھوکھر بھی زخمی ہواجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔