طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا جس کے تحت زرمبادلہ کو بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالرز افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ امداد کے لیے ہفتہ وار 40 کروڑ ڈالر افغانستان کو دے رہا ہے جس کی وجہ سے اسمگلرز افغانی کرنسی بھی خرید رہے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ان وجوہات کی وجہ سے افغانی کرنسی کی قدر میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور افغان کرنسی دنیا کی مضبوط کرنسی بن گئی۔
Load/Hide Comments