امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

نیویارک: امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔

نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں