امریکا کا ڈرون روسی جنگی طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ
واشنگٹن: امریکا کا ڈرون روسی جنگی طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کرتباہ ہوگیا۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کا ایک جنگی طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرون بحیرہ اسود میں گر کرتباہ ہوگیا۔
امریکا حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کررہا تھا کہ روس کے 2 جنگی طیاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس دوران روسی جنگی طیارے نے ڈرون کو نشانہ بنایا جس کے بعد امریکی ڈرون گر کرتباہ ہوا۔امریکا کی یورپی کمانڈ نے واقعہ کو روسیوں کے غیر پیشہ ورانہ عمل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
روس نے امریکی ڈرون کے روسی طیاروں سے رابطے میں آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اپنے ٹرانسپونڈرز بند کر کے پرواز کررہا تھا۔ ٹرانسپونڈرز مواصلاتی آلات ہیں جو طیارے کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ امریکی ڈرون ’ تیز مینوور‘ کے بعد گر کرتباہ ہوا۔