Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 13 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا، صدر مملکت

    آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان بحران سے بچ جاتا، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان بحران سے بچ جاتا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لیے ‘ہماری’ طویل جدوجہد کو یاد رکھیں، ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جاسکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے)، الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ہر اُمیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہوجاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں ناکام گئی۔
    انہوں ںے مزید کہا کہ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

  • پی ٹی آئی قیادت کا آزاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ

    پی ٹی آئی قیادت کا آزاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ازاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بحرا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اظہار کیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنما بحرا اللہ ایڈوکیٹ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا ہے کہ اُس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جاسکتا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری پر ہیں جبکہ جے یو آئی نے 7 اور ن لیگ پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ اگر قومی اسمبلی کے حتمی اور سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

  • حکومت سازی کیلیے نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    حکومت سازی کیلیے نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    لاہور: نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان ہے جس میں حکومت سازی کے لیے بات چیت کی جائے گی، دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے وزیراعظم کا نام دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    آج جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، جب کہ ن لیگ کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف اور اسحاق ڈار موجود ہوں گے۔

    آصف زرداری اور بلاول اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو جلد لاہور روانہ ہوں گے، توقع ہے کہ ملاقات آج ہی ہوگی، ملاقات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی سرگرم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں کی جانب سے اپنے اپنے وزیراعظم کا نام دیا جارہا ہے، سربراہان فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت کا صدر اور کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا۔

    اگر دونوں جماعتیں متفق نہیں ہوئیں تو آزاد امیدوار اپنی حکومت بنالیں گے جس کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہی آج دونوں جماعتیں جمع ہوں گی۔

    اطلاعات ہیں کہ گزشتہ بات چیت کے حوالے سے اسحاق ڈار نواز شریف کو بریفنگ دے چکے ہیں اور یہ باتیں میڈیا پر سامنے نہیں آئی ہیں۔

    دریں اثنا مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جلد لاہور آکر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پارٹی کے مرکزی قائدین کی تمام نشستوں پر فتح کی مبارکباد باد بھی دی ہے۔

  • ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا

    ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا

    پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا ایفل ٹاور بنایا تھا جسے ادارے کی جانب سے غلط ماچس کی تیلیاں استعمال کرنے پر مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ پلاڈ نے ماچسوں سے ایفل ٹاور کا 23.6 فٹ کا ماڈل بنانے میں 8 سال صرف کیے اور اس وقت انہیں شدید دھچکا لگا جب گینز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے عالمی ریکارڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔۔

    ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور کا پچھلا ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا جس کی اونچائی 21.4 فٹ تھی۔ رچرڈ پلاڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماڈل کو بنانے کے لیے 706,900 ماچسیں استعمال کیں اور اپنے ایفل ٹاور کو دنیا کا سب سے اونچا ایفل ٹاور کا ماڈل قرار دینے کے لیے درخواست دی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے ٹاور کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ قوانین کے مطابق ایفل ٹاور میں استعمال ہونے والے ماچس عام دکانوں میں دستیاب ہونی چاہیے تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر انہی ماچس سے ایفل ٹاور کو بنانا شروع کیا تھا لیکن آخر کار اس نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے بغیر سرے کے ماچس کی تیلیاں استعمال کیں۔

    پہلے پہل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان ماچس کی بنیاد پر ایفل ٹاور کو گنیز ورلڈ کا اعزاز دینے سے انکار کردیا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل کر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے

  • وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، بلاول

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کےبغیرحکومت نہیں بن سکتی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گے، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتےہیں،اس پربھی عوام کی نظر ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کوحل کیے بغیربننےوالی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےاسپتال،اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت قائم کیے، میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتاہوں۔

  • جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی، سراج الحق

    جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔

    منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہوگیا لیکن مکمل نتائج ابھی تک مکمل نہیں ہوسکے الیکشن شفاف نہیں رہے ماضی کی طرح انجینئرڈ تھے اور اب جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور یورپی یونین نے بھی انتخابات کی شفافیت پر اعتراض کیا ہے آزادانہ کمیشن بنایا جائے جو انتخابی دھاندلیوں کی تحقیق کرے، الیکشن کمیشن کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے کیوں کہ تمام جماعتوں کو ایک جیسا ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو سپورٹ فراہم کی گئی عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ سروس بند کی گئی
    یہ عوام کے ساتھ اور ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا مگر کراچی میں ایک بار پھر ایم کیوایم کو جتوایا گیا ایک قاتل جماعت کو آگے لایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کو سات فروری کو بیلٹ پیپر ایم کیو ایم کے پاس کیسے پہنچے؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کراچی میں متعددپولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ دوپہر 3 بجے کیوں شروع ہوئی؟ کراچی کے عوام کے حق پر ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ فوری طورپر کراچی میں نتائج کا اعلان کیا جائے جب دور دراز علاقوں کے رزلٹ آسکتے ہیں تو کراچی کے نتائج کیوں نہیں آرہے ہیں؟

    سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن پُرامن ضرور ہوا ہے لیکن یہ غیرشفاف الیکشن تھا اسلام آباد کے ایک حلقے میں فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ 19 ہزار تھے جسے فارم 47 میں 1900 کردیا گیا، میں نے خود ایک حلقہ سے الیکشن لڑا، جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • نواز شریف، مریم نواز، علیم خان، عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    نواز شریف، مریم نواز، علیم خان، عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، لیگی رہنما مریم نواز، استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان اور لیگی رہنما عطا تارڑ کے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے آزاد امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم بھی دے اور عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    دوسری جانب لاہور کےحلقہ این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا ۔ ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیے ۔ ریٹرننگ افسر نے عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کرکے جاری کیا ۔ مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا ۔ عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے اور مریم نواز کی کامیابی کا نتیجہ کالعدم قرار دے ۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے علیم خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کو بھی چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا جب کہ مجھے اور میرے وکلا کو پولیس کے ڈی ایس پی افتخار نے ریٹرننگ آفیسر سے آفس سے باہر نکال دیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری عدم موجودگی میں رزلٹ جاری کیا گیا۔ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔ درخواست گزار عالیہ حمزہ کے شوہر نے درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے ہمیں آفس میں داخل ہی نہیں ہونے دیا ۔ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کرنے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 سے سیف الموک کھوکھر کی کامیابی کو بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ملک توقیر کھو کھر کی جانب سے دائر درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اُدھر پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں حمایت یافتہ امیدواروں نے بھی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ سابق وزیر قانون بشارت راجا این اے 55 ، سیمابیہ طاہر این اے 57 شہریار ریاض این اے 56 کی جانب سے نتائج چیلنج کیے گئے ہیں۔

    اُدھر مریم نواز، عبدالعلیم خان ،خواجہ آصف، عطا تارڑ سمیت 20حلقوں میں نتائج کے خلاف درخواستوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 12 فروری کو سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں سے متعلق کاز لسٹ جاری کردی۔

  • قیصرہ الہٰی، ریحانہ ڈار، شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ نے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

    قیصرہ الہٰی، ریحانہ ڈار، شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ نے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

    اسلام آباد: چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی، آزاد امیدوار ریحانہ ڈار، شعیب شاہین اور حلیم عادل شیخ نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

    ملک میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کئی امیدواروں کی جانب سے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے چیلنج کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے 15 فروری کو آر او کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اب تک کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 105205 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 80946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    دریں اثنا قومی اسمبلی کے حلقہ 71 سے آزاد امیدوار ریحاہ ڈار نے بھی خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، جب کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔ ریحانہ ڈار نے عدالت سے الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

    واضح رہے کہ حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے بھی انتخابی نتیجے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کی جانب سے آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    اسی طرح پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238، حلقہ این اے 248 سے ارسلان خالد اور پی ایس 98 سے جان شیر جونیجو نے انتخابی نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے بھی آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

  • عدنان صدیقی کا پاکستان میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان

    عدنان صدیقی کا پاکستان میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان

    پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کردیا۔

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 252 جلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    عام انتخابات کے بعد سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں جن میں دھاندلی کا دعویٰ کیا جارہا ہے، جہاں پاکستانی عوام نتائج پر شدید ناراض ہے تو وہیں شوبز شخصیات بھی ناخوش نظر آرہی ہیں۔

    شوبز شخصیات اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے عام انتخابات کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں جن میں اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔

  • اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 10 بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 10 بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید

    تل ابیب: اسرائیل کی رفح پر فضائی حملوں میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے رفح پر حملے اور حماس کے خاتمے کے لیے مانگے گئے منصوبے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے رفح پر وحشیانہ بمباری کردی۔

    وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ زمینی حملوں سے قبل جنوبی غزہ شہر سے لاکھوں لوگوں کے انخلاء کا منصوبہ بنائے۔ اس اعلان کے بعد سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    آج صبح ہونے والی اسرائیلی بمباری میں 28 فلسطینی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ غزہ کے 23 لاکھ شہریوں میں سے نصف سے زائد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہوئے ہیں اور تقریباً روز ہی اسرائیل یہاں بمباری کر رہا ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ خان یونس کے سب سے بڑے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس اسپتال میں 300 طبی عملہ، 450 مریض اور 10 ہزار بے گھر افراد پناہ لے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔