Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 42 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • پاکستانی آئل ریفائنری پہلی بار امریکا سے تیل خریدے گی، خبررساں ایجنسی رائٹرز کا دعویٰ

    پاکستانی آئل ریفائنری پہلی بار امریکا سے تیل خریدے گی، خبررساں ایجنسی رائٹرز کا دعویٰ

    اسلام آباد: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان آئل ریفائنری پہلی مرتبہ امریکہ سے خام تیل خریدے گا۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سینرجیکو پاک لمیٹڈ امریکی کمپنی ویٹول سے 10 لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی، یہ کسی پاکستانی کمپنی کی امریکا سے خام تیل کی پہلی خریداری ہے ، امریکا اور پاکستان کے تجارتی معاہدے کے بعد یہ خریداری عمل میں آرہی ہے، امریکی خام تیل کا کارگو رواں ماہ ہیوسٹن سے لوڈ کیا جائے گا اور اکتوبرمیں پاکستان پہنچے گا۔یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیاہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیاہے اور ٹرمپ نے اس حوالے سے بھارت کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر بھارت ٹیرف ادا نہیں کر ے گا تواسے جرمانے کا بھی سامنا ہو گا ۔

  • امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا

    امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا

    اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے حالیہ ’’امریکا پاکستان تجارتی معاہدے‘‘ کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ٹیرف پر معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد دو روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔

  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگا۔دستاویزات کے مطابق پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔اس کے علاوہ پاکستانی کینو اور آم پر افغانستان 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا جس کے بعد ان مصنوعات پرٹیکسز 47 سے کم ہو کر27 فیصد پر آجائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کامعاہدہ گزشتہ ہفتےطے پایا تھا۔

  • چینی بحران پر حکومت کا ایکشن، ملز کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا، مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

    چینی بحران پر حکومت کا ایکشن، ملز کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا، مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْحکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی ہے اور یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں جو شوگر ملز کے گوداموں سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ شوگر ملوں کے چینی اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گھی ملز کی پیداوار ،سٹاک اور سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے گھی ملز میں بھی ایف بی آر اہلکار تعینات کئے جاچکے ہیں۔

  • اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 17روپے 74پیسے کمی کردی گئی

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 17روپے 74پیسے کمی کردی گئی

    اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں اگست کیلئے 17روپے 74پیسے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے ۔اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 215روپے 36پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے ۔آئندہ ماہ کیلئے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا، نئی قمیت 2541روپے 36پیسے ہوگی،جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2750روپے 60پیسے تھی۔واضح رہے آج شب اوگرا نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی کرنا ہے ۔

  • ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا‘نوٹیفکیشن جاری

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا‘نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے۔وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کی مکمل بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیراعظم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وہ سٹورز کھلے رہیں گے جہاں سے سامان گوداموں میں منتقل کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ملک بھر کے سٹورز پر اشیا کی خرید و فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام سٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز منتقل کر دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ

    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ

    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے تحت دو طرفہ تجارت کو فروغ، منڈی تک رسائی میں اضافہ، سرمایہ کاری کی ترغیب اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم اقتصادی شعبوں خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے خصوصاً ان تعلقات کو امریکی ریاستوں تک بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی میسر آئے گی اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔وزیرِ خزانہ کا امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے بعد جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ٹیرف کے متعلق مذاکرات کا مقصد نان ٹیرف بیریئرز اور تجارت میں عدم توازن جیسے امور کو طے کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ساتھ ساتھ چلنا چاہئے، اس معاہدے میں وسیع تر اقتصادی، دوطرفہ اور اسٹریٹجک شراکت داری ابھر کر سامنے آئی ہے۔سینیٹر اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس میں معاہدے کے طے پانے میں نجی شعبے کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے، جب ہم یہ سوچ رہے تھے کہ تجارتی عدم توازن کو کیسے کم کیا جائے تو نجی شعبے نے آگے بڑھ کر مدد کی پیشکش کی۔وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ جیسے صدر ٹرمپ نے کہا ہے، یہ معاہدہ آگے چل کر یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس ڈیل کا خیر مقدم کیا تھا، اسحاق ڈار نے کہاتھا کہ امریکا سے تجارتی ڈیل طے پاگئی ہے، الحمد اللہ۔

  • وفاقی وزیر بحری امور سے چینی وفد کی ملا قات ، گوادر فری زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    وفاقی وزیر بحری امور سے چینی وفد کی ملا قات ، گوادر فری زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد :وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گوادر فری زونز، فشریز اور آبی ذخائر کی سولرائزیشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں چینی وفد نے گوادر کی ترقی میں بھرپور سرمایہ کاری اور خاص طور پر فشریز و آبی پارکس کی سولرائزیشن میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو صاف، توانائی مؤثر اور سرمایہ کار دوست بندرگاہ بنانے کا پختہ عزم ہے، اور حکومت اس ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ فشریز اور آبی ذخیروں کی سولرائزیشن سے نہ صرف توانائی کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا بلکہ سمندری معیشت (BLUE ECONOMY) کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی بلیو اکانومی نے قومی جی ڈی پی میں 0.4 فیصد کا حصہ ڈالا، جو مستقبل میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان کی چین کو سی فوڈ برآمدات 125 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔وفاقی وزیر نے وفد کو آگاہ کیا کہ گوادر ساؤتھ فری زون مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے جہاں 2000 ٹن صلاحیت کا کولڈ اسٹوریج بھی موجود ہے، جبکہ نارتھ فری زون کی ترقی تیزی سے جاری ہے۔جنید انوار نے کہا کہ چین کے ساتھ بندرگاہی شعبے میں تعاون سے نہ صرف علاقائی روابط مضبوط ہوں گے بلکہ گوادر کی ترقی سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے-

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی:اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، گزشتہ مالی سال اوسط افراط زر 4.5 فیصد رہا جبکہ سال شرح سود اسٹیٹ بینک اور حکومت کی توقع پانچ سے سات فیصد سے کم رہا۔انہوں نے کہا کہ فوڈ انفلیشن اور کور انفلیشن میں گزشتہ مالی سال نمایاں کمی آئی، کور انفلیشن 7.2 فیصد پر رہا اور جون میں افراط زر 3.2 فیصد رہا۔ اپریل میں افراط زر 0.3 فیصد پر آکر مئی اور جون میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے شروع میں افراط زر میں اضافہ کم اور آگے چل کر زیادہ رہے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں ردوبدل سے بھی افراط زر پر اثر پڑے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ایکسٹرنل اکاؤنٹ کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ میں گزشتہ مالی سال نمو رہی، امپورٹ 53 ارب ڈالر سے بڑھ کر 59 ارب ڈالر رہی جو 11 فیصد زائد ہے۔ نان آئل امپورٹس میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے نان آئل امپورٹ میں اضافہ ہوا۔گورنر نے کہا کہ ترسیلات اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا، ایکسپورٹ کا اضافہ 4 فیصد تک محدود رہا، خسارے پر قابو پانے کے لیے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے۔ گزشتہ مالی سال ترسیلات میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ترسیلات اب قانونی اور باضابطہ طریقوں سے آرہی ہے، ترسیلات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ فاضل رہا۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں جاری کھاتے کا خسارہ 17.5 ارب ڈالر تھا اور 2023 میں جی ڈی پی کا ایک فیصد 2024 میں نصف فیصد رہا، اس سال جاری کھاتہ 14 سال بعد سرپلس رہا جو کہ 22 سال کا بلند ترین سرپلس رہا۔گورنر نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں بھی سرگرمیاں کیں جس سے شرح مبادلہ بہتر رہی، قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک سال کے دوران 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال 26 ارب ڈالر کی بیرونی قرضوں میں سے 10 ارب ڈالر کی ری پے منٹس کی گئیں۔ امپورٹ اور زرمبادلہ کی تمام ضروریات کو بینکنگ سیکٹر نے پورا کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ مالی سال معاشی نمو 2.7 فیصد رہی اور زرعی شعبے میں سست نمو سے معاشی ترقی کی رفتار کم رہی، البتہ صنعتی سرگرمیاں بہتر رہیں اور خدمات کے شعبے نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ رواں مالی سال زرعی شعبے میں بہتری کی امید ہے جس سے معاشی نمو بھی بہتر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال افراط زر کا ہدف وسط مدتی 5 سے 7 فیصد کی رینج میں رہے گا، افراط زر میں اضافہ کی توقع ہے اس کے باوجود وسط مدت ہدف حاصل کریں گے۔ کچھ مہینوں میں افراط زر 7 فیصد سے زائد رہے گی تاہم اوسط 5 سے 7 فیصد رہے گا، کور انفلیشن میں کمی آرہی ہے جو آگے جاکر بڑھے گا۔

  • پاک بزنس ٹرین کا افتتاح، حنیف عباسی سے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولابھی بتا دیا

    پاک بزنس ٹرین کا افتتاح، حنیف عباسی سے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولابھی بتا دیا

    لاہور: وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ مالی سال میں 93 ارب روپے کمائے ہیں جو اہم کامیابی ہے۔لاہور میں منعقدہ پاک بزنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، چند سٹیشنز پر POS مشینز نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ 348 سٹیشنز پر ATM اور POS سہولیات جلد میسر ہوں گی، ریلوے کی ایمرجنسی سروس 117 اب ہفتے کے 7 دن، 24 گھنٹے فعال ہوگی، اور ’’پاک ریل ایپ‘‘ کے ذریعے مسافر ٹرینوں کے شیڈول اور ٹکٹنگ سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مختلف شعبہ جات، جن میں کیٹرنگ، صفائی، اور سلیپر فیکٹریز شامل ہیں، آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان اور خانیوال میں صفائی کا جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے، اور تمام سٹیشنز کو 24 گھنٹے صاف ستھرا رکھنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے معاہدے کیے گئے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لاہور سٹیشن پر 4 سکیلیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں تنصیب کا عمل جاری ہے، لاہور تا راولپنڈی ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے پنجاب حکومت نے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔اسی طرح روہڑی تا کراچی سیکشن پر کوئلہ لے جانے والی 105 کلومیٹر لمبی نئی ریلوے لائن پر کام30 اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا، جس سے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے سے کم ہو کر 4.5 روپے تک آ جائے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے پولیس میں 500 نئے اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں، سٹیشنز پر سکینر، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سیفٹی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے، ریلوے میں سمگلنگ اور بغیر ٹکٹ سفر پر اب سزا دی جائے گی۔ریلوے کی آمدنی سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے نے اس مالی سال میں 93 ارب روپے کمائے ہیں، جو ایک اہم کامیابی ہے۔