اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے بجٹ میں تجاویز بھی دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، 6 لاکھ سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی کا بجٹ 716 ارب روپے کردیا گیا ہے جس سے ایک کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، درآمدی سولر پینل پر ٹیکس 18 سے کم کر کے10 فیصد کر دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس کا نفاذ سولر پینل کے 46 فیصد پرزہ جات پر ہو گا، سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی ہے، 5 کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں کر سکے گا، گرفتاری کیلئے 3 بار نوٹس، انکوائری سے انکار یا ریکارڈ ٹیمپر کا ہونا ضروری ہو گا، گرفتاری کی منظوری 3 رکنی کمیٹی دے گی ،24 گھنٹو ں میں عدالت پیش کیا جائے گا، ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاوس لا رہے ہیں جس سے انہیں اسٹور کرنے میں مدد ملے گی، ای کامرس کو آسان نظام پر منتقل کیا ہے، ان پر ٹیکس محدود ہو گا، عوام کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ظاہر شدہ معاشی وسائل سے بڑھ کر جائدادیں خریدی جاتی تھیں جن پر پابندیوں کی تجویز ہے۔
Category: کاروبار
-

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضا ئی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہوجائے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے کہا کہ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستا نی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری کردیاگیا۔

-

حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت غذائی تحفظ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔دریں اثنا ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو تک ہوگئی۔
-

نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت پر بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد
اسلام آباد: نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت کرنے پر تاریخ کا بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 9.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 سے بڑھا کر 9.5 فیصد کیا گیا، 10 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 8.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا۔ حکام کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا، نئے فنانس بل 2025 میں نان فائلرز کیلئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، فنانس بل میں نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کم کیا گیا ہے، پراپرٹی خریدنے پر جو ٹیکس کم ہوا وہ پراپرٹی فروخت کرنے والے پر منتقل کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا، پاٹا کیلئے سیلز ٹیکس کے علاوہ باقی تمام ٹیکس چھوٹ کو مزید ایک سال بڑھا دیا گیا،سپیشل اکنامک زونز کیساتھ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے بھی تمام ٹیکس چھوٹ ختم کئے، آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ بندھے ہیں ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں۔چیئرمین ایف بی آر پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیلئے تجویز کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مخالفت کردی ، کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملکیتی اداروں کے ریونیو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں منتقل ہونے چاہیے۔کمیٹی نے اجلاس میں یہ تجاویز بھی دیں کہ ان اداروں کو ریونیو جمع کر کے اپنے ہی پاس رکھنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔
-

وفاقی حکومت نے بجٹ میں سولر پینل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کےلیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے قائمہ کمیٹی خزانہ نے مسترد کردیا تھا۔
-

ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور جعلی انوائسز پر گرفتاری کی جا سکے گی، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور جعلی انوائسز پر گرفتاری کی جا سکے گی، 5 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کا اختیار ہوگا۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایات کی ہیں کہ ایف بی آر افسران کو گرفتاری کے اختیارات کو کم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ گرفتاری کے قانون کو غلط استعمال نہ کیا جائے، ایف بی آر کے تین ممبرز کی کمیٹی ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کی منظوری دے گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین ممبرز کمیٹی گرفتاری کے لیے کمشنر کو ہدایات جاری کرے گی۔ٹیمپرنگ اور جعلی انوائسز پر گرفتاری کی جا سکے گی، 5 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کا اختیار ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ 5 کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو تین شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد اگر شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دے رہا تو گرفتاری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خطرہ ہو کہ ملزم بھاگ جائے گا تو گرفتاری ممکن ہو سکے گی، گرفتاری سے قبل چار شرائط لاگو ہوں گی، اگر عدالت میں یہ ثابت ہو کہ افسر نے بد دیانتی پر گرفتاری کی تو افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سبسڈی رجیم ختم کی جارہی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر پر ٹیکس سے بیس ارب روپے ریونیو آنا ہے، بیس ارب روپے ریونیو اور بیس ارب روپے سبسڈی ملا کر چالیس ارب روپے بن جاتا ہے یہ چالیس ارب روپے کہیں سے دیدیں ہم سولر پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر فوکس کرے، کوئی تخلیقی آئیدیا تلاش کریں، متبادل کے طور پر مشروبات ہر ٹیکس لگا کر یا بڑھا کر ریونیو حاصل کیا جائے، ایک طرف کاربن لیوی لگائی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسکا مقصد گرین انرجی کو فروغ دینا ہے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ دوسری طرف سولر پر ٹیکس لگا کر حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ہمیں تو حکومت کی اس پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مارکیٹ میں صرف چھ سات کمپنیاں ہیں جو سولر پینل بنارہی ہیں۔چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ ابھی مارکیٹ شیئر اتنا ہوا نہیں ہے اور مراعات پہلے ہی دے رہے ہیں۔
-

مالی سال 26-2025ء کیلئے بلوچستان کا 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا
کوئٹہ: مالی سال 26-2025 کیلئے بلوچستان کا 1020 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا۔اس سے قبل بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کےسفر پر گامزن ہے، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عوام کی بہبود اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس بجٹ ہے، موجودہ حکومت کا دوسرابجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کےمواقع پیدا کرنے پر توجہ دی، بلوچستان حکومت نے ہر معاملے میں اسمبلی کو مشاورت کا مرکز بنایا، بلوچستان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کے ثمرات زمین پر نظر آ رہے ہیں، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عوام کی بہبود اور خوش حالی کے لیے کام کرتے رہیں گے، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہماری حکومت کی کارکردگی تاریخ کے روشن باب کی طرح ہے، بجٹ کا کل تخمینہ 1028 ارب روپے ہے، بلوچستان کو وفاقی حکومت سے محصولات کی مد میں 801 ارب روپے ملیں گے، بلوچستان کو اپنی محصولات سے 101 ارب روپے حاصل ہوں گے، بلوچستان کو فارن فنڈز پراجیکٹس اسسٹنٹس سے 30 ارب روپے حاصل ہوں گے۔وزیرِ خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں صوبائی پی ایس ڈی پی کے لیے 249.5 ارب روپے ، وفاقی ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے 66.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 34 ارب روپے سر پلس ہے، غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 642 ارب روپے ہے، بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 249.5 ارب روپے ہے، سر پلس بجٹ کا تخمینہ 42 ارب روپے ہے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 1 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ تجویزکی گئی ہے۔
-

پاکستان اوریو اے ای کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ترقی کے مختلف شعبوں میں علم اور مہارت کے تبادلے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور، مسابقت اور علم کے تبادلے عبداللہ ناصر لوٹہ کے درمیان آج اسلام آباد میں طے پایا۔اس معاہدے کے تحت جن شعبوں میں علم اور رہنمائی کے تبادلے کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں اچھی حکمرانی، ترقیاتی منصوبہ بندی، سرکاری شعبے کی اصلاحات، انسانی وسائل کی ترقی، شہری منصوبہ بندی، اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخطی تقریب میں شرکت کی۔اس سے قبل عبداللہ ناصر لوٹہ کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ابوظہبی کے اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ یو اے ای نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اچھی حکمرانی کے لئے حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ڈیجیٹلائزیشن، کاغذی معیشت، بغیر چہرے کے کسٹمز سسٹم، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جدید مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک میں اپنی پوزیشن بنانے کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اپنی اصلاحات کو مزید موثر بنانے کے لئے یو اے ای کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔یو اے ای کے وزیر نے اپنے ملک کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ علمی اور تجرباتی کے تبادلے کو سراہتے ہیں۔
-

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود،بحران کا خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔
-

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11فیصد پربرقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال 2بارشرح سود مستحکم جبکہ 2بارپالیسی ریٹ میں کمی کی گئی،مہنگائی کی سطح سال بسال 3.5 فیصد بڑھی،تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مالی سال 26 کے بجٹ کے چند اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں،مالی سال 25 کی حقیقی جی ڈی پی عبوری طور پر 2.7 فیصد بتائی گئی ہے۔6 جون کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر ہوگئے،تیل کی عالمی قیمتیں تیزی سے بحال ہوئی ہیں۔ مہنگائی 5 تا 7 فیصدرہنےکی توقع ہے،اپریل 2025میں جاری کھاتہ تقریباً متوازن رہا،جولائی تا اپریل مالی سال 25 کے دوران مجموعی سرپلس 1.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی آئی ہے،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات بہتررہیں تاہم جون 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
