Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 66 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • آئی ایم ایف مشن کی مارچ تک آمد متوقع

    آئی ایم ایف مشن کی مارچ تک آمد متوقع

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کا پہلا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے پہلے جائزے کے لیے پاکستان آنے کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی تاہم توقع ہے کہ فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل تک پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔اکتوبر میں جاری ہونے والی آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ای ایف ایف اور دسمبر 2024 کے اختتام پر کارکردگی/مسلسل معیار کے تحت پہلے جائزے کا مجوزہ شیڈول 15 مارچ 2025 ہے۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک تین سالہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہے اور پروگرام میں کیے گئے وعدوں پر قائم رہنا ہے اور بجٹ 26-2025 میں کچھ چیزوں کو مرحلہ وار کرنا پڑ سکتا ہے اور بعد میں بھی کچھ کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کہاں ہیں، ہم پرعزم ہیں، اور ہم ان وعدوں پر قائم رہیں گے۔محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس پالیسی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آپریشنز سے الگ کرنے کے حکومتی ارادے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسٹرٹیجک اقدام کا مقصد ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کے اپنے بنیادی کام پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنانا ہے، جس سے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ نے ایک بار پھر ملک کے تنخواہ دار طبقے پر ”غیر متناسب طور پر زیادہ بوجھ“ کا اعتراف کیا۔ ”یہ میرا ذاتی خیال ہے، کہ واقعی تنخواہ دار طبقے کی طرف، غیر متناسب طور پر زیادہ بوجھ ہے“، وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ “ہم ٹیکس فارم کو سادہ اور آسان رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 60 سے 70 فیصد ملازمین سپر ٹیکس کے تابع نہیں ہیں۔

  • فلا ئی جناح بنگلہ دیش کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گا

    فلا ئی جناح بنگلہ دیش کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کے لیے فلا ئی جناح کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سفیر اقبال حسین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آپریشن جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلا ئی جناح کے ساتھ اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے۔پاکستان میں اپنے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اقبال حسین نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور ان کے کردار کو سراہا جو وہ آنے والی نسلوں کی تربیت میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے “معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی” قرار دیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش، جو کبھی ایک ہی ملک کا حصہ تھے، ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد جدا ہوئے تھے جس میں مشرقی پاکستان نے بنگلہ دیش کے طور پر آزادی حاصل کی۔ اس کے بعد سے بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر شیخ حسینہ کی حکومت، نے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے جبکہ پاکستان کو دور رکھا۔ تاہم، اگست میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد، ڈھاکا اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی اور سفارتی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔اس ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے دوران، بنگلہ دیش کے سفیر نے اعلان کیا کہ ڈھاکا، کراچی اور لاہور کے درمیان کارگو پروازیں بھی جلد شروع ہوں گی، جو تجارتی اور کاروباری تبادلوں کو مزید فروغ دیں گی۔اقبال حسین نے پاکستان کے ساتھ کاروباری شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستانی شہریوں کے لیے بنگلہ دیش کے ویزے آن لائن حاصل کرنے کی سہولت دینے کا بھی وعدہ کیا۔

  • لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوارکا آغاز

    لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوارکا آغاز

    پشاور: او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق دونوں کنوؤں سے 610 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جبکہ 85لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کی پیداوار کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل نے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13 دسمبر 2024 کو دے دی تھی۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور 24 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

  • 120 دن سے زیادہ قیام پر اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرائیں،پی ٹی اے کی ہدایت

    120 دن سے زیادہ قیام پر اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرائیں،پی ٹی اے کی ہدایت

    اسلام آباد: پی ٹی اے کے مطابق پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے،اب 120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی اےنے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کروا دی ۔پی ٹی اے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں پاکستان میں استعمال کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومت نے بیرون ملک سے واپسی آنے والے مسافروں کو نرمی دیتے ہوئے 60 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی جسے بعد میں 120 دن کر دیا گیا ہے۔

  • یو ایس پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

    یو ایس پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

    اسلام آباد: امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ،پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں ،امریکی سرمایہ کار اے آئی، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے،امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ماضی میں امریکی عوام کوپاکستان کی حقیقی تصویرنہیں دکھائی گئی ،امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کی قربانی دی ،دونوں ملکوں کے درمیان سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنر مند افرادی قوت ترجیح ہے ،پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں،رچرڈ گرینیل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

  • ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ

    ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ

    اسلام آباد:چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں چینی 4 روپے 14 پیسے کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کے اوسط نرخ بڑھ کر ایک سوپینتالیس روپے پچاس پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کا اتفاق

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کا اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان اور آذربائیجان نے گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیے گئے ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان-آذربائیجان مشترکہ کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں ہوا جو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں اور باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ کسٹمز حکام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور آذربائیجان کے اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی اور پاکستان کسٹمز سروس کے درمیان ایڈوانس الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخطوں کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کو تیز کرنے اور دفاعی ہارڈویئر کی مشترکہ پیداوار اور فروخت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔توانائی کے شعبے میں پاکستان میں اسٹریٹجک انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج (SUGS) منصوبے کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اور آذربائیجان کو وائٹ آئل پائپ لائن سمیت توانائی کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی گئی۔زراعت اور خوراک کے تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک نے کپاس، گندم کی کاشت، اور بیجوں کی ترقی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ زرعی اجناس کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری اداروں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔صحت کے شعبے میں فریقین نے جدید تشخیص، عوامی صحت کی ایمرجنسیز، اور میڈیکل ٹورزم میں مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا، جبکہ صحت سے متعلق تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں، جو باہمی احترام، ثقافتی رشتوں، اور اہم عالمی امور پر یکجہتی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشترکہ ورکنگ گروپس کا قیام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی، نجی شعبے کے تعاون، اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔آذربائیجان کے وزیر برائے دفاعی صنعت، وگار مصطفی یف نے کہا کہ آج کی گفتگو دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، توانائی، تعلیم، اور زراعت جیسے کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے ہمارے دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جبکہ نئے مشترکہ ورکنگ گروپس کا قیام گہرے تعاون کی طرف ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اس اسٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک مل کر باہمی ترقی اور علاقائی استحکام کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

  • چینی تعاون سے تعمیر نئے گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

    چینی تعاون سے تعمیر نئے گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

    گوادر: نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طویل انتظار کے بعد آج بین الاقوامی پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ ایئرپورٹ چین کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ آج پہلی بین الاقوامی پرواز، پی کے 197، صبح 9:41 بجے مسقط کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ پرواز قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، کے زیر انتظام چلائی گئی۔ اسی اے ٹی آر طیارے کے ذریعے دوپہر میں پرواز پی کے 198 مسقط سے گوادر واپس آئے گی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، یہ طیارہ صبح کراچی سے گوادر پرواز پی کے 503 کے طور پر پہنچا تھا، جس میں مسافر گوادر لائے گئے۔ دوپہر 2 بجے پرواز پی کے 504 گوادر سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ہوابازی ذرائع نے تصدیق کی کہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا آغاز 20 جنوری کو ہوا، اور فی الحال پی آئی اے پروازیں فراہم کر رہی ہے۔ اگرچہ ایئرپورٹ ایئربس اور بوئنگ طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس وقت مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے اے ٹی آر طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جیسے ہی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گوادر کے لیے ایئربس جیسے بڑے طیارے بھی تعینات کیے جائیں گے۔

  • پاکستان چینی کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں: اورنگزیب

    پاکستان چینی کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں: اورنگزیب

    ڈیوس: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پانڈا بانڈ کے حوالے سے چینی کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔چائنا گلوبل ٹیلیویژن نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مالیات، ٹیکنالوجی اور علم کی منتقلی کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کاری کو منیٹائز کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے اور ہم چین سے صنعت کی پاکستان منتقلی کے مواقع بھی تلاش کر رہے ہیں۔