پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر وے کے متعدد مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کے سبب بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
یہ صورتحال شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، اور موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔









