Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 23 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات   موبائل پیٹرولنگ یونٹس،ڈولفن سکواڈاور خواتین پولیس اہلکار تعینات پارکنگ کی سہولت ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی

    اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات موبائل پیٹرولنگ یونٹس،ڈولفن سکواڈاور خواتین پولیس اہلکار تعینات پارکنگ کی سہولت ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی

    اسلام آباد : آئی جی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس شہر بھر کے تمام تفریحی مقامات اور پارکس میں شہریوں کی حفاظت کیلئے متحرک، مارگلہ ہلز، فیصل مسجد، دامن کوہ، فاطمہ جناح پارک، پاکستان مونومنٹ ،اہم تجارتی مراکزسمیت دیگر مقامات پر جامع سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، موثر پٹرولنگ کیلئے موبائل پیٹرولنگ یونٹس کی تعیناتی سمیت تفریحی مقامات پر ڈولفن سکواڈاور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے تمام تفریحی مقامات پر خصوصی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کیلئے پولیس کے تازہ دم دستے بھی تعینات ہیں، شہریوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سمیت مشکوک عناصر کی سرویلنس کا عمل سیف سٹی کیمروں سے ہمہ وقت جاری ہے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شہری بلا خوف و خطر سیاحت اور تفریح سے لطف اندوز ہوں۔

  • قائداعظم ٹرافی فائنل کا آج آغاز ، سیالکوٹ ، کراچی بلوز مدمقابل   کراچی بلوز لیگ میچز میں سب سے زیادہ 161 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچی جبکہ سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس حاصل کئے ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ،فائنل یاد گار بنائینگے ، اسامہ میر ،کھلاڑیوں سے کہوں گا بہترین صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کریں، سعود شکیل

    قائداعظم ٹرافی فائنل کا آج آغاز ، سیالکوٹ ، کراچی بلوز مدمقابل کراچی بلوز لیگ میچز میں سب سے زیادہ 161 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچی جبکہ سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس حاصل کئے ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ،فائنل یاد گار بنائینگے ، اسامہ میر ،کھلاڑیوں سے کہوں گا بہترین صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کریں، سعود شکیل

    راولپنڈی:دفاعی چیمپئن سیالکوٹ اور کراچی بلوز کی ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں مدمقابل ہونگی جو آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔کراچی بلوز لیگ میچوں میں سب سے زیادہ 161 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ دونوں ٹیمیں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں متوازن ہیں۔ کراچی بلوز کے سعد بیگ 930 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔بولنگ میں کراچی بلوز کے ثاقب خان 38وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔سیالکوٹ کی جانب سے اذان اویس نے 790 رنز بنائے ہیں۔ سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر کا کہنا ہے کہ ٹیم اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے جس طرح اس نے پچھلے سیزن میں کھیلا تھا اور چیمپئن بنی تھی۔اس مرتبہ فاسٹ اور سپن دونوں طرح کی وکٹوں پر ہمارے بولرز کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ہے۔فائنل ایک پریشر گیم ہوگا اور یہ پورے سیزن کا نچوڑ ہے لہذا کوشش یہی ہوگی کہ فائنل کو فائنل کی طرح کھیلیں اور اسے یادگار فائنل بنایا جائے ۔کراچی بلوز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مواقع دئیے گئے ہیں۔قائداعظم ٹرافی میں کراچی کی شاندار روایت رہی ہے یہ بات بھی ذہن میں تھی ۔فائنل ایک نیا میچ ہوگا کھلاڑیوں سے یہی کہوں گا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کریں کیونکہ فائنل کھیلنے کے مواقع بار بار نہیں آتے ۔

  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے کام شروع،سپرٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ  وزیراعظم نے ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی ہدایت کردی،ٹیکس دہندگان جتنے بڑھتے جائینگے ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم ہوگا،چیئرمین ایف بی آر معاشی اصلاحات سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا ،خوراک کی قیمتوں ، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ، وزارت خزانہ آئوٹ لک رپورٹ

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے کام شروع،سپرٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ وزیراعظم نے ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی ہدایت کردی،ٹیکس دہندگان جتنے بڑھتے جائینگے ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم ہوگا،چیئرمین ایف بی آر معاشی اصلاحات سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا ،خوراک کی قیمتوں ، زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی بڑھنے کا امکان ، وزارت خزانہ آئوٹ لک رپورٹ

    اسلام آباد:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حکومت نے بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ٹیکسوں میں کمی آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سے اجازت لے کر تنخواہ دار طبقہ پر انکم ٹیکس اور بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریلیف کی اجازت کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت اور ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کیلئے کام شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر سپرٹیکس کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔

  • ماورائے عدالت قتل و تشدد روکنے کیلئے پولیس کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے: سپریم کورٹ

    ماورائے عدالت قتل و تشدد روکنے کیلئے پولیس کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے: سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف فیصلہ جاری کردیا کہ تشدد، غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اور ذاتی وقار کی پامالی کسی صورت جائز نہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے، کیوں کہ وہ استثنیٰ کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس عمل کو روکنے کے لیے پولیس فورس پر مؤثر اور خصوصی نگرانی ناگزیر ہے، زندگی کے حق کو سب سے اعلیٰ انسانی حق قرار دیا گیا ہے، اور آئین ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ ریاست ہر شہری کے حقِ زندگی کا تحفظ کرے، حراستی تشدد اور قتل کو روکے۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ غیر قانونی حراست، گرفتاری، تشدد، ماورائے عدالت قتل کیخلاف یہ آئینی ضمانتیں قانونی اصولوں کی اساس ہیں، غیر قانونی حراست اور تشدد کسی بھی صورت میں پسندیدہ ہیں نہ ہی قابلِ جواز ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کا اصول ایک محفوظ اور منصفانہ معاشرے کو یقینی بنانا ہے، پولیس فورس آئین میں درج بنیادی حقوق کے فریم ورک کو برقرار رکھنے کی پابند ہے، پولیس ہر شخص کی جان، آزادی اور وقار کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب کوئی سرکاری اہلکار قانون پر عمل کیے بغیر کسی شخص کو نقصان پہنچاتا ہے، تو اس سے شفاف ٹرائل کے حق کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے، پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن گرفتاری آئین و قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی و قانونی تقاضوں کے برخلاف گرفتاری، غیر انسانی رویہ اپنانا، ظلم یا تشدد کرنا نہ صرف مجرمانہ فعل ہے، بلکہ یہ فعل مس کنڈکٹ میں بھی شمار ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ زریاب خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور تشدد کے ذریعے درخواست گزاران نے اپنے فرض کی خلاف ورزی کی، درخواست گزاران کا یہ عمل اختیارات کے غلط استعمال کے مترادف ہے، پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کی محکمانہ کارروائیاں ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔عدالت نے پولیس اہلکاروں کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10 کسی شخص کی گرفتاری اور حراست کے حوالے سے حفاظتی ضمانتیں فراہم کرتا ہے، کوئی بھی گرفتار شخص گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، گرفتار شخص کو 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جانا ضروری ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے مطابق انسان کی عزتِ نفس اور گھر کی پرائیویسی کی پامالی نہیں ہوسکتی۔عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 3 پولیس کانسٹیبلز کی اپیلوں پر جاری کیا، تینوں افراد پر زریاب خان نامی شخص کو غیر قانونی حراست میں رکھنے، اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔نوکری سے برخاست کرنے کے محکمانہ کارروائی کے فیصلے کیخلاف پنجاب سروس ٹربیونل سے درخواست گزاروں نے رجوع کیا تھا، پنجاب سروس ٹربیونل نے انکی نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، نوکری سے برخاست کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

  • اسرائیل کا غزہ سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے: پاکستان

    اسرائیل کا غزہ سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے: پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا ضروری ہے اور جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک دسیوں ہزار فلسطین جان سے جا چکے ہیں اور پورے کے پورے محلّے، آبادیاں، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں فائر بندی کا نفاذ ہوا، تاہم اس کے باوجود بھی اسرائیل کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے الگ الگ پیغام میں کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اٹل عزم اور مضبوط وابستگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت پاکستان کے وجود کا حصہ رہی ہے، پاکستان کے قیام سے بھی سات برس قبل 1940 کی مشہور قراردادِ لاہور میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی ریاست کے قیام سے متعلق ایک شق شامل تھی۔وزیراعظم اور صدر دونوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، عام شہریوں کے تحفظ اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے جانے والے جنگی جرائم پر مکمل احتساب کا مطالبہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہو گا۔ اسرائیل کو تمام خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا اور انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔انہوں نے غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جب دنیا غزہ میں جاری وحشیانہ جارحیت کی مذمت کر رہی ہے تو ہمیں ہرگز یہ اجازت نہیں دینی چاہئے کہ ہماری توجہ مغربی کنارے کی سنگین صورتِ حال سے ہٹ جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں کا مسلسل پھیلاؤ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کی دعا کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک دن مسجد اقصیٰ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز ادا کر سکوں۔وزیراعظم اور صدر مملکت نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق، خصوصاً حقِ خود ارادیت اور ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر مسلسل ریاستِ فلسطین کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

  • ٹرائی سیریز:پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا   سری لنکا نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے ، پاکستان 7وکٹوں پر 178رنز بناسکا،سلمان 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل راولپنڈی میں ہی کھیلاجائیگا

    ٹرائی سیریز:پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا سری لنکا نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے ، پاکستان 7وکٹوں پر 178رنز بناسکا،سلمان 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل راولپنڈی میں ہی کھیلاجائیگا

    راولپنڈی:سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، گرین شرٹس پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی، اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل ہفتہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 6چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 76، کوسال مینڈس 40،جینتھ لیانگے 24 اور داسن شناکا17رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف 29کے مجموعی سکورپر صاحبزادہ فرحان9 اور بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے ، 38کے سکور پر صائم ایوب بھی 27اور43کے مجموعی سکور پر فخرزمان صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، تاہم سلمان علی آغا اور عثمان خان نے گرین شرٹس کی بیٹنگ کو سہار ا دیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 56رنز کا اضافہ کیا اور99کے مجموعی سکور پرعثمان خان 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس کے بعد محمد نواز 27اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔سلمان آغا 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان نے مقررہ 20اوورز مین 7وکٹوں پر 178رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 4، ایشان ملنگا نے 2اور ونندو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

  • کیش لیس اکانومی ، اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جارہا ، چیف کمشنر    سٹیک ہولڈرز ،د کانداروں،تاجروں کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ،رندھاوا

    کیش لیس اکانومی ، اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جارہا ، چیف کمشنر سٹیک ہولڈرز ،د کانداروں،تاجروں کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ،رندھاوا

    اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو کیش لیس اکانومی کے حوالے سے ماڈل شہر بنایا جارہا ہے ۔ کمرشل بینکس مرچنٹس اور شہریوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز د کانداروں اور تاجروں کے ساتھ صارفین کو راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رعایت اور مراعات دیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایم ٹیگ اور ڈیجیٹل پارکنگ جیسے منصوبے بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

  • گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری،مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط یہ شراکت داری کمپنی کے اس وژن کا اہم قدم ہے کہ پاکستان بھر میں صارفین کے لیے ایک معتبر، آسان اور جدید آن لائن شاپنگ تجربہ فراہم کیا،حسنین خان

    گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری،مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط یہ شراکت داری کمپنی کے اس وژن کا اہم قدم ہے کہ پاکستان بھر میں صارفین کے لیے ایک معتبر، آسان اور جدید آن لائن شاپنگ تجربہ فراہم کیا،حسنین خان

    اسلام آباد:پاکستان کے نئے اور تیزی سے ابھرتے ہوئے ای کامرس پلیٹ فارم گولڈ باکس نے مشہور ٹی وی اور فلم اداکار فیروز خان کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سینٹورس مال میں ایک دستخطی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ شراکت داری کمپنی کے اس وژن کا اہم قدم ہے کہ پاکستان بھر میں صارفین کے لیے ایک معتبر، آسان اور جدید آن لائن شاپنگ تجربہ فراہم کیا جائے، یہ بات گولڈ باکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسنین خان نے کہی، جنہوں نے کمپنی کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کیے۔اپنے مختصر خطاب میں، حسنین خان نے اس شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کیسے فیروز خان کا تعلق برانڈ کے معیار، اعتماد اور اصلیت کے اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا، “فیروز خان کی ساکھ، مقبولیت اور شائقین کے ساتھ مضبوط تعلق انہیں گولڈ باکس کے لیے بہترین سفیر بناتا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کے اعتماد کو مزید بڑھانا اور پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے نئے معیار قائم کرنا ہے۔”حسنین خان نے مزید کہا، “یہ معاہدہ محض شراکت داری نہیں بلکہ ایک مشترکہ وژن کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ گولڈ باکس کی ملک گیر برانڈنگ کی سرگرمیوں کا آغاز ہے۔”انہوں نے بتایا کہ گولڈ باکس کا مقصد بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کرنا ہے جو جدت اور اعتماد پر مبنی ہوں۔ سالوں کے دوران، ہم نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے، جدید پیکجنگ حل متعارف کرانے، اور پاکستان بھر میں صارفین تک پہنچنے کے لیے اپنے تقسیم نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے متعدد اقدامات کیے ہیں۔حسنین خان نے کہا، “ہمیشہ ہماری کوشش رہی ہے کہ معیار اور جدت کو یکجا کیا جائے اور ایک ایسا برانڈ بنایا جائے جو ہر طبقے کے لوگوں کے ساتھ جڑ سکے۔”گولڈ باکس آن لائن شاپنگ کے تجربے کو نئے انداز سے پیش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس میں ہموار انٹرفیس، منتخب مصنوعات کی رینج اور صارف مرکزیت پر مبنی سروس ماڈل شامل ہیں، جو نہ صرف مؤثر بلکہ خوشگوار شاپنگ کا تجربہ فراہم کریں گے۔انہوں نے گولڈ باکس ایپ پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ وہ پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارم ہے، جو جدت اور سہولت کے ذریعے شاپنگ کو آسان بناتا ہے۔وسیع مصنوعات کی رینج اور ہموار صارف تجربے کے ساتھ، گولڈ باکس صارفین کو قابل اعتماد خدمات مسابقتی قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے گولڈ باکس ٹیم کی محنت کو سراہا اور تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران، فیروز خان نے کہا، “میں گولڈ باکس فیملی کا حصہ بن کر بے حد پرجوش ہوں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جدت کی نمائندگی کرتا ہے اور سہولت کو براہ راست لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔ گولڈ باکس کے پاس ای کامرس کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے، اور مجھے اس مشن کی حمایت پر فخر ہے۔”اس شراکت داری کے ابتدائی مرحلے کے طور پر، گولڈ باکس سینٹورس مال میں صارفین ایک اثر انگیز کیمپین شروع کرے گا، جس میں فیروز خان کی بڑی تصویری پوسٹرز مختلف جگہوں پر لگائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمائش اور برانڈ انگیجمنٹ حاصل کی جا سکے۔ یہ ڈسپلے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے، برانڈ کی پہچان مضبوط کرنے اور اس شاندار نئی شراکت داری کے آغاز کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس موقع پر انفلوئنسرز، کاروباری شراکت دار اور پرجوش مداح بھی موجود تھے جو گولڈ باکس کے لیے اس اہم سنگ میل کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔سائننگ تقریب کے بعد ایپ کی خصوصیات کا مختصر مظاہرہ کیا گیا، جس میں خصوصی پروڈکٹ کیٹگریز، محفوظ ادائیگیاں، تیز ترسیل اور خصوصی آفرز شامل تھیں۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری، مزید سستا ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 280 روپے 61 پیسے کا ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • آئی ایم ایف سے نجات کیلئے قومی پالیسی بنانی ہوگی، انجمن تاجران    پیچیدہ ٹیکسیشن،غیر مشاورتی پالیسیاں کاروبار کیلئے رکاوٹ بن گئیں،اشرف بھٹی

    آئی ایم ایف سے نجات کیلئے قومی پالیسی بنانی ہوگی، انجمن تاجران پیچیدہ ٹیکسیشن،غیر مشاورتی پالیسیاں کاروبار کیلئے رکاوٹ بن گئیں،اشرف بھٹی

    لاہور:آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال میں آئی ایم ایف پروگرام کو چلانا نا گزیر ہے تاہم ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مستقبل میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی قومی پالیسی بنانی ہو گی ،سرکاری ادارے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کا باعث ہیں ۔پیچیدہ ٹیکسیشن،غیر مشاورتی پالیسیاں کاروبار کیلئے رکاوٹ بن گئی ہیں۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ دنیا میں جو بھی قومیں معاشی طور پر مضبوط ہوئی ہیں انہوں نے ایڈ ہاک ازم کو خیر باد کہہ کر طویل المدت پالیسیاں بنائی ہیں ۔ہمارے ہاں ایک روز ایک پالیسی بنتی ہے اور اگلے ہی لمحوں میں نئی پالیسی آ جاتی ہے ۔ ادارے فیصلوں اور پالیسیوں کے نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکسیشن کے نظام کو انتہائی پیچیدہ بنا دیا گیا ہے جس پر تحفظات کا اظہار کیا جائے تو یہ کہا جاتاہے کہ کاروباری لوگ ٹیکس نہیں دینا چاہتے حالانکہ تاجر وں کی اکثریت بھاری یوٹیلیٹی بلز کے ساتھ کئی طرح کے ٹیکسز بھی ادا کر رے ہیں لیکن انہیں پھر بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔