کراچی:پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسّمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن 8 فیصد تک نہ بڑھایا تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مارجن اس وقت صرف 3.12 فیصد ہے۔جبکہ موجودہ کاروباری حالات اور مہنگائی کے پیشِ نظر کم از کم 5 فیصد اضافے کی فوری ضرورت ہے ۔عبدالسّمیع خان نے کہا کہ حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے ۔وزارتِ پٹرولیم نے پہلے مناسب کمیشن دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر تاحال وعدہ پورا نہیں ہوا ،حکومت نے صرف 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاجبکہ ڈیلرز نے 8 فیصد منافع بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔
Category: اہم خبریں
-

سونے کی ایک اور چھلانگ،10ہزار7سو روپے مہنگا،تولہ4لاکھ 54 ہزار سے اوپر 10گرام 24قیراط سونے کی قیمت 9ہزار 174 روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456 روپے ،چاندی بھی مہنگی عالمی مارکیٹ میں سونا 4ہزار 319 ڈالر کا ہوگیا، روپیہ مسلسل 58 ویں روزبھی تگڑا رہا،ڈالر4پیسے مزیدسستا
کراچی،اسلام آباد:سونے کی ایک اور چھلانگ، قیمت میں 10ہزار 700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار262 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار262 روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9ہزار 174 روپے اضافے کے بعد 3لاکھ 80ہزار 282 روپے سے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3لاکھ 48ہزار 604 روپے سے بڑھ کر 3لاکھ 57 ہزار 14 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے کے بعد 6ہزار 684 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 199 روپے اضافے کے بعد 5ہزار 730 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ہزار 212 ڈالر سے بڑھ کر 4ہزار 319 ڈالر ہو گئی۔ادھر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 280.32روپے پر بند ہوا،اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 281.36روپے پر آگیا۔
-

بھارت میں لیونل میسی کی تقریب بدنظمی کا شکار، سٹار فٹبالر 10 منٹ میں روانہ ہونے پر مجبور
کلکتہ: بھارت میں ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد اس وقت بدنظمی کی نذر ہوگئی جب کلکتہ میں ان کے استقبال کے موقع پر سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کے باعث وہ صرف دس منٹ بعد ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی اپنے گوٹ ٹور (GOAT Tour) کے سلسلے میں کلکتہ پہنچے تھے، جہاں ویویکانند یووا فٹبال سٹیڈیم میں ان کی آمد کے دوران اچانک بدانتظامی اور ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔مقامی رپورٹس میں بتایا گیا کہ میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم پہنچے تھے، تاہم سخت سکیورٹی انتظامات اور سخت پروٹوکول کے باعث مداح مشتعل ہوگئے اور صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔
-

پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
کوئٹہ: پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،اُنہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا، امریکن اسٹنٹ مین نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔
-

پولیو مہم کی تیاریاں، 10 لاکھ بچے ہدف چارہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل، 148ٹرانزٹ سکواڈ شہر کے داخلی ، خارجی ،راستوں، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشن سمیت اہم مقامات پر تعینات ہونگےپولیو مہم کی بہتر مانیٹرنگ کیلئے 133یونین کونسلز میں 833ایریا انچارجز ، 135میڈیکل آفیسرز تعینات ، کارکردگی کی کڑی نگرانی کرینگے ، نعمان صدیق
ملتان :ضلع ملتان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے ، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے بتایا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے لئے ضلع بھر میں 4,021 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ 148 ٹرانزٹ سکواڈز شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے تعینات ہوں گے ۔پولیو مہم کی بہتر مانیٹرنگ کے لئے 133 یونین کونسلز میں 833 ایریا انچارجز اور 135 میڈیکل آفیسرز بھی تعینات کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹیں جمع کروائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران قطرے پلانے کے لئے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ اور صحت مند رہے۔
-

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.03 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح .90 فیصد پر آگئی ہے، ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء سستی اور 29 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 6.19 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.88 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 0.93 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.18 فیصد اور چینی 4.91 فیصد سستی ہوئی، پیاز .08 فیصد اور آلو 1.71 فیصد سستے ریکارڈ کیے گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق کیلے، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
-

سال کی آخری پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے 4کروڑ بچے ہدف مہم15تا 21دسمبر جا ری رہیگی،رواں سال 30بچے متاثر ہو ئے مسلسل ویکسینیشن سے کیسز صرف 2ہندسوں تک محدود ہیں، وزیر صحت
اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے رواں سال کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے مہم کا آغاز نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق کے بیٹے سمیت دیگر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ۔سات روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی۔ وزیر صحت نے کہا اس سال 30 بچے پولیو کا شکار ہوئے تاہم مسلسل ویکسینیشن کی بدولت آج پولیو کے کیسز ہزاروں کی بجائے صرف دو ہندسوں تک محدود ہیں۔ والدین، مذہبی رہنما، عوامی نمائندے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ ، بلوچستان میں 26 لاکھ، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار ، جی بی میں 2 لاکھ 28 ہزار اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
-

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1289 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 877 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
-

11 ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
سلام آباد: 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں مالیاتی امور کو آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دی، وزیرخزانہ نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، فورم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے، وزیراعظم نے خود اس بات میں گہری دلچسپی لی کہ یہ اجلاس جلد از جلد ہو، صوبوں نےبھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا، این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، آج ہم یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے موجود ہیں، ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے، وفاقی حکومت یہاں صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے، امید ہےکہ صوبے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری تعاون کے جذبے سے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے، یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے، صوبوں کا لازمی سرپلسزکے حصول، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد یقینی بنانے پرتعاون قابلِ تحسین ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال ملک کو بھارت کی جانب سے غیر معمولی خطرات اور سیلابوں جیسے چیلنجز کاسامناکرنا پڑا، ان کٹھن حالات میں ہم ایک مضبوط وفاق کی صورت میں متحد کھڑے رہے، یہی وہ جذبہ ہے جسے ہم 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے عمل میں بھی برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، آنےوالے ہفتوں اورمہینوں میں یہ بامقصد اور تعمیری مباحث جاری رہیں گے، امید ہےتمام اراکین بامعنی اورجامع مکالمے کیلیےبھرپورعزم کےساتھ آگے بڑھیں گے، باہمی اتحاد، تعاون اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں گے، 11ویں این ایف سی ایوارڈکےمعاملات کو کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔
-

کل کے احتجاج پر کے پی حکومت اور پی ٹی آئی میں اختلافات
پشاور:خیبرپختونخوا میں کل کے احتجاج پر کے پی حکومت اور پی ٹی آئی تنظیم میں اختلافات سامنے آ گئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختوںخوا حکومت کا اسلام آباد میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن احمد نیازی نے احتجاج کی کال دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ کل کے احتجاج کے حوالے سے حتمی پروگرام ترتیب نہ دیا جا سکا، کل کے احتجاج میں وزیر اعلیٰ صوابی میں خطاب کریں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز اسلام آباد جائیں گے تو ورکرز کو نکالے گا کون اور ان کو لیڈ کون کرے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین تذبذب کارکنوں کو احتجاج کے لیے نکالنے کے حوالے سے خود بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
