بنوں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر بنوں کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی میر علی قدرت اللہ خان داوڑ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے، سکواڈ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر واقع ممش خیل کے علاقے پہنچا تو تاک میں پہلے سے بیھٹے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے جبکہ سکواڈ کے 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Category: اہم خبریں
-

پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کی ٹکٹس منگل سے فروخت کےلیے دستیاب ہوں گی۔ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس پہلے 2 میچز کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے300 روپے ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
-

وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی، بلاول کی تصدیق
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
-

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
-

سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز سے مسائل حل ہونگے ، رندھاوا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،خطاب
اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹورل اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی اور اراضی سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین ایم او یو کے تحت سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے سیٹلائٹ امیجز اور ڈیٹا کی فراہمی پر بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز کی بدولت نئے سیکٹرز میں اراضی کے مسائل کو حل کرنے سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹورل اور نان سیکٹورل علاقوں میں شہری منصوبہ بندی زیادہ مؤثر انداز اور مکمل شفافیت سے ہوگی۔ چیئرمین نے تمام سیکٹرز میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
-

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور:تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو اپنے مقررہ وقت 8 بجے شروع ہوگا، میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ دوسرا میچ ہمارے لیے اہم تھا،دوسرے ٹی 20 میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو آرام کرایا گیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے قومی کرکٹر عثمان طارق ٹی 20 میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔اِسی طرح لاہور میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں کے ہرا کر سیریز1-1برابر کرلی تھی۔
-

بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا:فوجی ترجمان دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کیے :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے ، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
-

دوسرا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان کی فتح ،بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ ہدف 14اوورز میں پورا،بابر سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
لاہور:تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی،سلمان مرزا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں 111 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔صائم ایوب ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ،صاحبزادہ فرحان نے 28 جبکہ بابر اعظم نے 11 رنز بنائے ، اس کیساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز سکور کرکے بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں۔روہت شرما نے 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے ،اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز سکور کئے ہیں۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
-

انٹر بینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی کم امریکی کرنسی ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی
کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر 14 ارب 47 کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے ، عاالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے ، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں باہمی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک، تجارت وسرمایہ کاری تعاون پر اتفاق، امریکہ کے ساتھ باہمی تجارت بڑھنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے دسمبر میں قرضوں کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 280روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
-

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز توسیع
اسلام آباد: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے این سی سی آئی اے کے سابق افسر محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ملزم عثمان کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
