Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 25 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • دہشتگردی کی روک تھام: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز

    دہشتگردی کی روک تھام: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور قطر اور ترکیہ کی سہولت کاری سے استنبول میں شروع ہو گیا۔ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو، مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے، مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو قومی سلامتی یقینی بنائی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وفد میں طالبان حکومت کے انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق، نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ نجیب، دوحہ میں طالبان حکومت کے سفیر سہیل شاہین کے علاوہ انس حقانی، عبدالقہار بلخی اور دیگر شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر حملے کیے گئے، بعد ازاں 19 اکتوبر کو دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے بعد ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے ایک نکاتی پاکستانی مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ان مذاکرات کے دوران افغان وفد بار بار کابل اور قندہار سے ہدایات لیتا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتا رہا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستانی وفد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوا تو استنبول ائیرپورٹ سے ترکیے کی درخواست پر مذاکرت کو ایک آخری موقع دینے کے لیے پھر واپس ہوا۔

  • انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    راولپنڈی : کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا میں ایک امیدوار کی جگہ جعلی امیدوار پیپر دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ امیدوار دانیال کے پیپر اسلامک سٹڈیز کی جگہ سیف الرحمن بیٹھا تھا، دونوں امیدوار پولیس کے حوالے، ایف آئی آر کیلئے متعلقہ تھانے کو رپورٹ ارسال کر دی گئی۔

  • مہنگی اشیا بیچنے پر 3دکاندار گرفتار، 3لاکھ سے زائد جرمانے  چوبیس گھنٹوں میں 33ہزار 784معائنہ جات، ایک دکان سیلقیمتوں میں استحکام اولین ترجیح، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،کمشنر

    مہنگی اشیا بیچنے پر 3دکاندار گرفتار، 3لاکھ سے زائد جرمانے چوبیس گھنٹوں میں 33ہزار 784معائنہ جات، ایک دکان سیلقیمتوں میں استحکام اولین ترجیح، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،کمشنر

    راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی ناجائز منافع کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع میں مجموعی طور پر 33ہزار 784معائنہ جات کیے گئے۔ زائد قیمتوں پر فروخت کی 55خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3لاکھ 33ہزار 500روپے کے جرمانے عائد، 3افراد گرفتار اور 1دکان سیل کی گئی۔

  • پہلا ون ڈے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے ہرا دیا   264رنز کا ہدف 50 ویں اوور میں پورا کیا، رضوان اور سلمان کی نصف سنچریاں

    پہلا ون ڈے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے ہرا دیا 264رنز کا ہدف 50 ویں اوور میں پورا کیا، رضوان اور سلمان کی نصف سنچریاں

    فیصل آباد:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 264رنز کا ہدف پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد رضوان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سلمان علی آغا نے اپنی ففٹی مکمل کی اور 62 رنزبنا ئے آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دونوان فریرا، کوربن بوش اور لنگی نگیڈی نے دو، دو جبکہ جارج لنڈا اور فورٹوئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم بہترین آغاز فراہم کیا، کوئنٹن ڈی کاک 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ان کے ساتھی اوپنرلہان ڈری پرویوٹوریس نے 57 رنز بنائے ۔ کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 اور کوبن بوش نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا   دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو

    پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو

    اسلام آباد:پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے جس سے دنیا میں سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کے لئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے ۔ اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ، اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی فتوحات ملک میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر پی ٹی ایف نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کورڈ کورٹ پروجیکٹ کرنے کا اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں کو موسم کی پرواہ کئے بغیر سال بھر تربیت اور ترقی کے مواقع میسر ہو سکیں۔ مزید برآں صدر پی ٹی ایف نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

  • سیمنٹ کی برآمدات میں 23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ    مجموعی فروخت 5.87 فیصد اضافے سے 4.754 ملین ٹن رہی ، مینوفیکچررز

    سیمنٹ کی برآمدات میں 23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ مجموعی فروخت 5.87 فیصد اضافے سے 4.754 ملین ٹن رہی ، مینوفیکچررز

    کراچی:سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار رہی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق انڈسٹری کی اکتوبر 2025 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.926 ملین ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 3.409 ملین ٹن تھی جو کہ ماہانہ15.17 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ،اس کے برعکس سیمنٹ کی برآمدات میں 23.44 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی (ستمبر 2025 میں ماہانہ کمی 15.25 فیصد تھی)جبکہ اکتوبر 2024 میں برآمدی حجم 1.081 ملین ٹن تھا جو کم ہو کر اکتوبر 2025 میں صرف 0.827 ملین ٹن رہ گیا۔اکتوبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت 5.87 فیصد کے معمولی اضافے 4.754 ملین ٹن رہی ۔رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت (مقامی اور برآمدات)17.265 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی 14.951 ملین ٹن کی فروخت سے 15.48 فیصد زیادہ ہے ۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 3500روپے سستا

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 3500روپے سستا

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 280.87 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 3980 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگئی۔

  • گردشی قرض بارے پہلے سہ ماہی کے اعداد و شمار کو غلط تاثر دیا گیا: پاور ڈویژن

    گردشی قرض بارے پہلے سہ ماہی کے اعداد و شمار کو غلط تاثر دیا گیا: پاور ڈویژن

    اسلام آباد: پاور ڈویژن نے گردشی قرض بارے پہلے سہ ماہی کے اعداد و شمار پر بیان جاری کردیا۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پہلے سہ ماہی میں 79 ارب روپے اضافے کو غلط تاثر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکلر ڈیٹ 73 ارب بڑھا تھا، مالی سال کے اختتام پر سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی مجموعی کمی ریکارڈ ہوئی، موجودہ سہ ماہی کا اضافہ موسمی اور آپریشنل عوامل کا نتیجہ ہے۔

  • حکومت کا کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں چینی سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دوران اجلاس شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، فیصلہ تمام صوبوں اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کرشنگ کے آغاز سے قبل یقینی بنائی جائے گی۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے تاکہ ان کا استحصال نہ ہو، بروقت کرشنگ سے گنے کے کاشتکاروں کو سہولت ملے گی۔دوسری جانب رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کسانوں کے مفاد اور مارکیٹ میں چینی کی بروقت فراہمی کے لئے کیا گیا۔

  • وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا

    وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا

    اسلام آباد:وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔فوسپا کی مدد سے خاتون کو ایسی جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھی، شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا، جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپا سے رجوع کیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان فوسپا کا کہنا ہے کہ قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا، مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات نہیں تھیں۔ترجمان نے کہا کہ خاتون کو معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے، فوسپا نے سرکاری اداروں کے تعاون سے جائیداد کی دستاویزات تک خاتون کی رسائی ممکن بنائی، بیوہ خاتون کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوایا گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کئی خواتین بالخصوص بیوائیں اپنی جائیداد یا وراثت کی مکمل معلومات نہیں رکھتیں، جائیدادوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل اور آسان بنایا جائے تاکہ خواتین اپنے حقوق خود حاصل کرسکیں۔