Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 28 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1372 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے پر آگئے، اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 127 روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا۔

  • ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

    ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ 1026 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ٹیکس صولیوں کی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے حاصل کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام شعبوں میں ریونیو مقررہ اہداف سے کم رہا۔

  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار

    ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جاسکے گا، امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ صدرِ کو وفاقی سطح پر ووٹنگ کے لیے ایسی شرط عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں ہے۔واضح رہے کہ مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا تاہم عدالت نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین پر جاری بحث کو مزید شدت دے سکتا ہے۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

  • پاکستان،افغانستان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق :نگرانی اور تصدیق کا باقاعدہ نظام قائم ہو گا خلاف ورزی پر سزا وار ٹھہرایا جائیگا:ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ   جنگ بندی افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی نہ ہونے ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات سے مشروط، مزید تفصیلات اور طریقہ کار 6 نومبر کو استنبول کے اعلیٰ سطح اجلاس میں طے ہونگے پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا :آرمی چیف عاصم منیر کا پشاور میں جرگے سے خطاب،قبائلی عمائدین کا مکمل تعاون کرنے کے عزم کااظہار

    پاکستان،افغانستان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق :نگرانی اور تصدیق کا باقاعدہ نظام قائم ہو گا خلاف ورزی پر سزا وار ٹھہرایا جائیگا:ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جنگ بندی افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی نہ ہونے ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات سے مشروط، مزید تفصیلات اور طریقہ کار 6 نومبر کو استنبول کے اعلیٰ سطح اجلاس میں طے ہونگے پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا :آرمی چیف عاصم منیر کا پشاور میں جرگے سے خطاب،قبائلی عمائدین کا مکمل تعاون کرنے کے عزم کااظہار

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کرلیا، نگرانی اور تصدیق کا باقاعدہ نظام قائم ہو گا ، خلاف ورزی پر سزاوار ٹھہرایا جائے گا۔ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق استنبول میں 25 سے 30 اکتوبر تک مذاکرات ہوئے جن کا مقصد 18تا 19 اکتوبر کے دوحا مذاکرات میں طے پانے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا۔ مذاکرات کا مقصد پاکستان کی طرف سے ایک ہی بنیادی مطالبے پر پیش رفت حاصل کرنا تھاکہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے مؤثر طور پر روکا جائے اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں، خصوصاً فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی)اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے ) کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں،یہ مذاکرات کئی موقعوں پر تعطل کا شکار ہوتے دکھائی دئیے ۔ خاص طور پر ایک روز قبل صورتحال یہ تھی کہ بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی تھی اور پاکستانی وفد واپسی کی تیاری کر چکا تھا، تاہم میزبان ممالک ترکیہ اور قطر کی درخواست اور افغان طالبان وفد کی طرف سے پہنچائی گئی التماس کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر امن کو ایک موقع دینے کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

  • فیڈرل بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز، انعامات تقسیم

    فیڈرل بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز، انعامات تقسیم

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی 38 ویں میڈل اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجھے اپنے طلبہ کی شاندار کارکردگی پر بے حد فخر ہے، خصوصاً ہماری طالبات پر جو 26 پوزیشن ہولڈرز میں اکثریت میں ہیں۔ قوم کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیت اور عزم سے نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ آئندہ سال یہ تعداد مزید بڑھے اور ہمارا نوجوان طبقہ اسی طرح ترقی کرتا رہے، تاکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں فخر کے ساتھ روشن ہو۔ تقریب کے دوران سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے ، نیز لیپ ٹاپس، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات 26 نمایاں طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔

  • قائداعظم ٹرافی پانچواں رائونڈ،اذان،سرمد،افتخار کی سنچریاں     ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عباس نے 32رنز دے کر5وکٹیں لیں ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ،افتخار احمد نے 131 رنز کی اننگز کھیلی

    قائداعظم ٹرافی پانچواں رائونڈ،اذان،سرمد،افتخار کی سنچریاں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عباس نے 32رنز دے کر5وکٹیں لیں ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ،افتخار احمد نے 131 رنز کی اننگز کھیلی

    اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن اذان اویس ، سرمد بھٹی اور افتخار احمد نے سنچریاں سکور کیں ۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 45 رنز بنائے ۔محمد عباس نے اپنی شاندار بولنگ کو جاری رکھتے ہوئے 32 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 51 ویں مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 121 رنز بنائے تھے ۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔افتخار احمد نے 131 رنز بنائے ۔ محمد حارث نے 88 رنز سکور کیے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 322 رنز بنائے تھے ۔اذان اویس نے 123 رنز سکور کیے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کراچی بلوز بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عزب نے 70رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 55 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں اسلام آباد نے فاٹا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے ۔سرمد بھٹی 107 اور روحیل نذیر96 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

  • پاک قطر گروپ اورسوئچ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط

    پاک قطر گروپ اورسوئچ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط

    کراچی:پاک قطر گروپ نے معروف فِن ٹیک ادارے سوئچ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سوئچ کو پاک قطر گروپ کا با ضابطہ آن لائن پیمنٹ گیٹ وے پارٹنر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاک قطر گروپ کی جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بینکنگ، تکافل، سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات کے تمام اداروں میں ایک مربوط، محفوظ اور مستحکم ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام تشکیل دینا ہے ۔معاہدے کے تحت، سوئچ براہِ راست پاک قطر گروپ کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط ہوگا۔ یہ جدید انٹرفیس کریڈٹ او رڈیبٹ کارڈز، والیٹس، آئی بی ایف ٹی، آئی- بل ، ڈائریکٹ ڈیبٹ اور کارپوریٹ پے آؤٹس سمیت مختلف ادائیگیوں کے طریقوں کو سپورٹ کرے گا ۔اس سہولت کا مقصد ٹرانزیکشن کے بہاؤ کو بہتر بنانا، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، اور پاک قطر گروپ کی تمام کمپنیوں میں صارفین کے لیے ایک یکساں ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا ہے ۔نفاذ کے عمل کو مؤثر اورمحفوظ بنانے کیلئے معاہدے میں ایک مرحلہ وار منصوبہ شامل کیا گیا ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں منتخب اہم کاروباری یونٹس میں پائلٹ انٹیگریشن کی جائے گی جس کے بعد سیکیورٹی ٹیسٹنگ، یوزر کیلئے تجرباتی آزمائش ، اور آخر میں مکمل پیمانے پر نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

  • شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 33گیگا واٹ سے بڑھ گئی     پنجاب میں گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر سسٹمز کا استعمال سب سے زیادہ رہا

    شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 33گیگا واٹ سے بڑھ گئی پنجاب میں گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر سسٹمز کا استعمال سب سے زیادہ رہا

    کراچی:پاکستان نے شمسی توانائی کے شعبے میں تاریخ رقم کر دی ،پہلی بار ملک میں شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 33 گیگا واٹ سے بڑھ گئی ہے ، جو قومی گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی کی صلاحیت سے بھی زیادہ ہے ۔تازہ ترین پالیسی ریسرچ رپورٹ کے مطابق گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا مجموعی حصول 28 سے 30 گیگا واٹ کے درمیان رہا جبکہ شمسی نظام کے ذریعے صارفین نے تقریباً 33 گیگا واٹ بجلی استعمال کی،شمسی توانائی کے پینلز کی درآمدات 50 گیگا واٹ تک جاپہنچی ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملکی صارفین تیزی سے متبادل توانائی ذرائع کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے قومی بجلی گرڈ کی کُل نصب شدہ صلاحیت تقریباً 46 گیگا واٹ ہے ، جس میں سرکاری پاور پلانٹس اور نجی بجلی گھر شامل ہیں شمسی توانائی کے استعمال میں پنجاب سب سے آگے ہے ، جہاں گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر سسٹمز کا استعمال سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ دوسرے ، خیبرپختونخوا تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے ۔ رہائشی شعبہ سب سے بڑا صارف ہے جو 16.66 گیگا واٹ شمسی توانائی استعمال کر رہا ہے۔

  • افغانستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے، دراندازی بند کی جائے: دفتر خارجہ

    افغانستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے، دراندازی بند کی جائے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا، دراندازی بند کی جائے۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا مرحلہ استنبول میں طے پایا اور یہ دور گزشتہ شام اختتام پذیر ہوا، پاکستان نے مذاکرات میں تعمیری اور مثبت رویّے کے ساتھ حصہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان 4 سال سے طالبان رجیم سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ فتنہِ الہندوستان اور فتنہِ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرے؛ تاہم گزشتہ چار سال کے دوران ملک میں دہشت گردی میں اضافے کا سوال قابلِ تشویش رہا ہے، پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور مستقبل میں کسی قسم کی اشعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائیگا

    لاہور :پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکادوسرا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو55رنزسے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکادوسرا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو55رنزسے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔