چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب کار پارکنگ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔
Category: اہم خبریں
-

اسٹاک ایکسچینج میں 3پوائنٹس کی مندی،26ارب خسارہ
کراچی: سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ۔ عالمی کشیدہ صورتحال اور منی بجٹ کی آمد سے متعلق زیر گردش خبروں سے مارکیٹ میں جاری تیزی کی شرح پہلے کم ہوئی اور پھر مندی میں تبدیلی ہوگئی ۔100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 700 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا،انڈیکس جلد ہی 1 ہزار پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 57 ہزار کی حد پار کرتا ہوا یومیہ 1 لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم مذکورہ تیزی کی رفتار مدھم پڑتی رہی اور انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار اور 1 لاکھ 56 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں کو گنواتا ہوا یومیہ 1 لاکھ 55 ہزار 960 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا ۔ دن بھر آئل اینڈ گیس ، فارما اور سیمنٹ سیکٹرز کے حصص میں کاروبار ہوا تاہم سرمایہ کاری کے انخلاء سے مندرجہ بالا سیکٹرز کے حصص بھی منفی زون میں آگئے اور انڈیکس پرافٹ ٹیکنگ کے باعث معمولی نوعیت کی مندی کا شکار ہوگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس3.13 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہو ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 26ارب روپے کا منافع ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 18 ہزار 357 ارب روپے رہا ۔مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور 31 میں استحکام رہا۔
-

ایشیا کپ:میچ ریفری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے معافی مانگ لی،کھیل میں 1گھنٹے کی تاخیر،یو اے ای کو پاکستان سے شکست
دبئی: مینز ٹی 20ایشیا کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر پاکستان کرکٹ ٹیم سے معافی مانگ لی جبکہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرے گی۔چیئرمین پی سی بی اور صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی۔معاملے میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوسکا،جس میں پاکستا ن نے 41رنز سے فتح حاصل کرکے سپرفور میں جگہ بنالی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کرپاکستانی کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر نویدا کرم چیمہ سے معذرت کرلی ،اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان اوربھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اورآئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی ،گزشتہ روز اس معاملے کی وجہ سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ،معافی مانگنے کے بعد اینڈ ی پائی کرافٹ نے گزشتہ روز بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دئیے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی کو چ ہیسن کو بھی دیکھا جاسکتاہے جبکہ آئی سی سی 14 ستمبر کو پاکستان بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ رو ز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میچ ریفری نے کپتان اور ٹیم منیجر سے معذرت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم نے آئی سی سی سے 14 ستمبر کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں کی انکوائری کی درخواست کی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے ، کرکٹ اس ساری چیز سے بالاتر ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے صورتحال پر مشاورت کی، وزیراعظم اور حکام اس معاملے میں شامل تھے ان کی سپورٹ حاصل تھی، اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی،ہم نے بھی قوم کی عزت اس طرح رکھی جس طرح اس کی توقع کی جارہی تھی،ہم بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کرتے تو اس کیلئے مشاورت ضروری تھی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی سی بی کا ہمیشہ مو قف رہا ہے کھیل میں سیاست نہیں ہونی چا ہئے ۔سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک فتح ہے جو بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں اب ٹیم کارکردگی سے بتائے ، کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنا چاہئے ، سیاسی پلیٹ فارم نہیں بننا چاہئے ۔رمیز راجہ نے کہاکہ اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں، وہ بھارت کے 90 میچوں میں میچ ریفری رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے فیورٹ میچ ریفری ہیں۔ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونیوالے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 146رنزبنائے ،ٹاپ سکوررفخر زمان نے 36گیندوں پر 3چھکوں اور 2چوکوں سے مزین 50رنز کی اننگز کھیلی ،14گیندوں پر 2چھکوں اور 3چوکوں کی مددسے 29رنزبنانے والے شاہین آفریدی ناقابل شکست رہے ،سلمان آغا 20اورمحمد حارث 18رنزبناسکے ،دوسرا کوئی بیٹربھی ڈبل ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ،صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔جنید صدیق نے 18رنزدیکر 4وکٹیں لیں جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔147رنز کے ہدف میں یواے ای کی ٹیم 18 ہویں اوورکی چوتھی گیند پر 105رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ،راہول چوپڑا 35،دھرپراشر 20،محمدوسیم 14اورعلی شان شرفو 12رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر تک نہ پہنچا بلکہ 3بیٹرکھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔شاہین شاہ آفری ،حارث رؤف اورابرار احمد نے 2،2جبکہ سلمان آغااو ر صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔شاہین شاہ آفریدی کو شاندارآل راؤنڈر پرفارمنس پر پلیئرآف دی میچ کے اعزازسے نوازاگیا۔اس میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی گروپ میں دوسری پوزیشن رہی اور پہلے نمبر پر موجود بھارت کے ساتھ پاکستان کا سپرفور میں مقابلہ 21ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا۔
-

آل کشمیر فورم کے وفدکی اسلام آباد چیمبر کے صدر سے ملاقات ،مبارکباد دی
راولپنڈی:آل کشمیرفورم کے صدر ملک ساجد اعوان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی اور کامیابی پر مبارکبادپیش کی۔وفد میں سردار نعیم، ملک اسامہ ، ملک رئیس اور ملک آصف شامل تھے وفد نے نو منتخب صدر کو گلدستہ پیش کیا ۔
-

ایک ملک کیخلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کیخلاف جارحیت تصور کیا جائیگا : پاکستان اور سعودی عرب میں مشترکہ دفاع کا تاریخی معاہدہ
ریاض ،اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے فروغ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے تاریخی سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ(SMDA)جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے ۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 17 ستمبر کو مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے ال یمامہ پیلس میں وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ سیشن کیا۔ مذاکرات کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری، بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ شہباز شریف نے اپنے اور پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے لئے مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صحت، تندرستی اور پاکستان کے برادر عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مذاکرات کیلئے شاہی دیوان، قصر الیمامہ آمد پر شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین مذاکرات کا سیشن ہوا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق دفاعی معاہدے کی تکمیل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا ۔اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کا سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے شاندار استقبال کیا۔ بدھ کو دورہ سعودی عرب کیلئے وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔وزیر اعظم نے اس خصوصی استقبال کے جواب میں سعودی لڑاکا طیاروں کو سلام پیش کیا اور طیارے کے کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے سعودی عرب کی فضائی حدود میں بھرپور استقبال پر سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پرریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے ۔ ائیرپورٹ لائونج میں وزیراعظم اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔وزیراعظم کے استقبال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا سعودی ائیر فورس نے شہبازشریف کے جہاز کو ائیر سپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا، سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے کہ سعودی عرب نے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا،رائل سعودی ایئر فورس کے ایف15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اسکواٹ کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ طاقتور منظر گہرے بھائی چارے ، باہمی احترام اور بڑھتی ہوئی سٹریٹجک شراکت داری کی علامت ہے ۔ادھرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو پاکستان اور سعودی عرب کے قومی پرچموں اوربرقی قمقموں سے سجادیا گیا ۔ ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بھی دلکش اور خوبصورت لائٹس سے مزین کیا گیا ہے ۔شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے ، سری نگر ہائی وے سمیت اہم شاہراہیں بھی پاک سعودیہ تعلقات کو اُجاگر کرنے کیلئے سجائی گئی ہیں۔
-

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر
-

پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباؤ، کچا ڈوب گیا
لاہور، ملتان، سکھر: پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے لگا ہے لیکن کچھ علاقوں اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب چکا ہے، کئی دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے، لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیصلہ سیلاب ایمرجنسی اور بحالی کے کام کے پیش نظر کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ 41 موضع جات کے 22سرکاری سکول بند رہیں گے، نجی سکول بھی بند رہیں گے
-

محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11 ویں سپیل کی پیش گوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔اسی طرح بلوچستان کے جنوبی حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوب مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔
-

ایشیا کپ: یواے ای کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی:ایشیا کپ ٹی 20 کے دسویں میچ میں یواے ای کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ ریفری کے تنازع کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یواے ای کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان ٹیم کوکم سکور پر آؤٹ کریں۔دوسری جانب پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں،خوشدل شاہ اورحارث رؤف کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
-

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، انٹیگریٹیو ریسرچ اِن بائیو سائنسز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 23ستمبر کو ہوگی
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انٹیگریٹیو ریسرچ اِن با ئیو سائنسز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 23ستمبر کو منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے شعبہ بیالوجی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملکی و غیر ملکی محققین، سائنسدان اور ماہرینِ تعلیم شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد بایوسائنسز کے مختلف ذیلی شعبہ جات کے درمیان بین الضابطہ تعاون کو فروغ دینا اور تحقیق کے ذریعے سائنسی جدت کو آگے بڑھانا ہے۔
