Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 56 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • منعم ظفر خان نے جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا

    منعم ظفر خان نے جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ شہر بھر میں شروع کی جانے والی ’’جراثیم کُش اسپرے مہم‘‘ کا افتتاح کردیا۔ٹاؤن آفس ،ٹی ایم سی لیاقت آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ مہم کا مقصد کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب اگر عوامی خدمت اور مسائل حل نہیں کر سکتے تو کم از کم عوام پر ٹیکسوں اور اپنی نا اہلی کا بوجھ نہ ڈالیں ، ایک طرف قابض میئر میونسپل یوٹیلیٹی چارجزمیں ناجائز اضافہ کرتے ہیں، دوسری طرف بلند و بالا دعوے کرتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔لیکن جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم خدمت کے میدان میں بھی آگے بڑھیں گے اور مزاحمت و جدوجہد کے ذریعے کراچی کے عوام کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے ۔کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، صاف ماحول، کھیل کے میدان اور صحت مند سہولیات میسر آئیں لیکن افسوس کہ آج بھی شہر کے پارک اور میدان کمرشل سرگرمیوں کی نذر کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حال ہی میں پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے ، جو کراچی کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ عوام کے پارک عوام کے لیے ہیں، یہ کسی کے کاروبار کا ذریعہ نہیں۔ اس فیصلے پر اگر کسی کو پریشانی ہے تو وہ ان افراد کو ہے جن کا کرپشن کا عمل متاثر ہوا ہے ۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر، امریکی ڈالر سستا

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر، امریکی ڈالر سستا

    کراچی: نٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ ادھر ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 281.51 روپے کا ہوگیا،تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر283.55روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4443 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین ناگزیر، وزیر صحت

    ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین ناگزیر، وزیر صحت

    کراچی: زیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین لگانا بہت ضروری ہے ۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ بہت کیسز دیکھے ہیں جن میں خواتین کی سروائیکل کینسر سے اموات ہوئیں۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ میرا اسکولوں میں آنا بہت کم ہوتا ہے ۔ سردار شاہ اور شہزاد رائے کی بہت شکر گزار ہوں جو یہاں سے مہم کو لانچ کرنے کا موقع دیا۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اس مرض کی بہت دیر سے تشخیص ہوتی ہے اور اس کی علاماتیں بہت معمولی ہوتی ہیں، آخر اسٹیج میں سروائیکل بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک وائرس سروائیکل کینسر کرتا ہے ، یہ ایک واحد کینسر ہے جس کی تشخیص کی جاسکی ہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے ۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ہم مائیں بہنیں اس قوم کو آگے لے کر جائیں گی، خواتین میں بہت طاقت ہے ۔علاوہ ازیں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے مجھے بتایا کہ متعدد اسکول ویکسی نیشن مہم میں تعاون نہیں کر رہے ۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ میں نے فوری حکم دیا ہے اسکولوں کو کہ اس مہم میں تعاون کیا جائے ، اس مہم میں میری کہیں بھی ضرورت پڑے میں حاضر ہوں، یہ ویکسین بچیوں کے لیے بہت اہم ہے ۔

  • کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن،روٹ پرمٹس کاآن لائن اجرا

    کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن،روٹ پرمٹس کاآن لائن اجرا

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کے اجرا اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتقلی کے عمل کو شفاف اور ہموار بنانے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2024 میں صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ’’آٹومیشن آف پی ٹی اے ، آر ٹی ایز اور ایم وی آئیز کے منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے پہلے مرحلے میں مارچ 2025 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل انسپیکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے آن لائن پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔کراچی میں دو نئے وہیکل فٹنس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں 35 ہزار سے زائد گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بغیر فٹنس گاڑیوں کا ڈیٹا ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے ۔ مزید فٹنس سینٹرز تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ دفتر آئے بغیر ہی روٹ پرمٹس کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواست دے سکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے 15 روز قبل ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔

  • پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں: عطا تارڑ

    پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں: عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی کا سرکچلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا ملک کی سرحدوں کے دفاع میں کردار ناقابل فراموش ہے، ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی رنگ، نسل اور مذہب نہیں ہوتا، جو تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیغام امن کمیٹی ملک کے کونے کونے میں امن کا پیغام لے کر جائے گی، دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔

  • جی سی یو نیور سٹی سب کیمپس میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

    جی سی یو نیور سٹی سب کیمپس میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

    حافظ آباد: وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کا سب کیمپس حافظ آباد کا دورہ۔ وائس چانسلر نے سب کیمپس میں نئی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح کیا اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کاکہنا تھا کہ چھوٹے اور دور دراز شہروں میں یونیورسٹی کا قیام ان علاقوں میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے سنگ میل ہے اور ان علاقو ں کے نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے شہر میں رہتے ہوئے اپنی اعلیٰ تعلیم کو مکمل کر سکتے ہیں۔ حافظ آباد کیمپس کی بدولت والدین کو اپنے بچوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہی اور وہ اپنے شہر میں ہی اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کیمپس کو مزید فعال کرنے اور مستقبل میں توسیع کیلئے حکومت پنجاب اور مقامی قیادت سے گفتگو کا عندیہ دیا۔وائس چانسلر کاکہنا تھا کہ سب کیمپس میں نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب کے قیام سے طلبا و طالبات کو اپنی تدریسی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے میں رہنمائی حاصل ہو گی ۔انکاکہنا تھا کہ آج کے دور میں آئی ٹی کا شعبہ بڑی اہمیت اختیار کر چکا ہے ، اس لئے تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرکی تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہیے ۔

  • طلبہ کو لیپ ٹاپ جلد تقسیم، پروگرام کیلئے 5 ارب 50 کروڑ جاری

    طلبہ کو لیپ ٹاپ جلد تقسیم، پروگرام کیلئے 5 ارب 50 کروڑ جاری

    لاہور: پنجاب میں طلبہ میں جلد لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔محکمہ خزانہ نے پروگرام کیلئے 5ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دئیے، محکمہ نے یہ بجٹ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو لیپ ٹاپس دینے کیلئے جاری کیا ہے۔

  • عہدہ سے ہٹانے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

    عہدہ سے ہٹانے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے کو پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، 25 مئی 2023 کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں، یہ اپیل چیئرمین پی ٹی اے کی قانونی تعیناتی کو ثابت کرنے کیلئے دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج ایک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔اپیل کنندہ چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

  • انسانی سمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بناکر 22 افراد کو سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دیا

    انسانی سمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بناکر 22 افراد کو سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دیا

    سیالکوٹ: انسانی سمگلرز نے زمینی راستوں پر سختی کے بعد نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی، دستاویزات جعلی ثابت ہونے پرجاپان نے تمام افراد کو واپس ڈی پورٹ کردیا اور اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، ملزم نے 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے، تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فٹ بال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن دستاویزات بنائیں، جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان میں فٹ بال میچ شیڈول تھے، ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے، 22 افراد نے فٹ بال ٹیم کے روپ میں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فلائی کیا، جاپان ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پکڑی گئیں۔گرفتار ملزم نے اعتراف کیاکہ جنوری 2024 میں بھی جعلی فٹبال ٹیم میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔

  • پاکستان جوہری طاقت، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے: اسحاق ڈار

    پاکستان جوہری طاقت، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے: اسحاق ڈار

    دوحہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری نشریاتی الجزیرہ کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے، اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی فورم سے بھرپورانداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی، قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر کے دوست اوربرادرملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردارادا کیا، دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، قطر پر اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں،اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیارکرنا ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگزامن نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا داعی رہا ہے، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہے، مذاکرات اوربات چیت کی کامیابی کیلئے سنجیدگی کا ہونا ضروری ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت اسے یکطرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کر سکتا۔الجزیرہ سے گفتگو میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیارموجود ہیں، پاکستان کے پاس مضبوط افواج ،دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں، ہم کسی کو اپنی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے