کھٹمنڈو: نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر کے آئندہ انتخابات کا اعلان کر دیا۔نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اگلے سال 5 مارچ کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیپال کی کسی خاتون کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر نے عبوری وزیراعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر نے 5 مارچ 2026 کو ملک میں عام انتخابات منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہروں کے دوران 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ملک کی کئی سڑکیں بند ہیں اور فوج دارالحکومت کھٹمنڈو میں گشت کر رہی ہے، شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔اس سے قبل ملک میں سیاسی بے چینی کے باعث سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب صورتحال معمول کی جانب بڑھ رہی ہے۔
Category: اہم خبریں
-

اسلام آباد،24گھنٹے میں ڈینگی کے 24 مریض، بھارہ کہو میں بھی درجنوں متاثر
اسلام آباد،بھارہ کہو: ڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی سے متاثر ہ 24 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ مریضوں میں 16 دیہی اور 8 شہری علاقوں کے رہائشی ہیں۔ 15 مریض ہسپتال میں داخل کیے گئے ۔ ادھر بھارہ کہو ڈینگی مچھر کا مرکز بن کیا ،بروقت ڈینگی سپرے نہ ہونے سے درجنوں افراد بخار میں مبتلا ہو گئے ، تھانہ بھارہ کہو کے 10ملازم بھی شکار،عوامی حلقوں کا احتجاج، ڈینگی سے متاثر علاقوں میں فوری ڈینگی مچھر سپرے کرنے کا مطالبہ ۔ نئی آبادی ،عثمانیہ ،مدنی محلہ ،قاضی آباد ،چوہدریاں محلہ ،نین سکھ ڈھوک ،موہری چھتر و دیگر مقامات کئی افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔
-

بڑے مقابلے کا بڑا پریشر: پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز پر گرگئی
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز پرگرگئی، محمد حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
-

مریدکے: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
مریدکے: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں دس سالہ طیب انڈر پاس میں بارشی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک کراس کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، شہریوں نے انڈر پاسز کی عدم صفائی پر بلدیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
-

دودھ، دہی ، سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں
جامکے چٹھہ : سیلاب سے جامکے چٹھہ اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، دودھ، دہی ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے بجائے سبزی فروشوں نے اپنے ریٹ مقرر کر لئے۔انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دعوے بھی مہنگائی کنٹرول نہ کر سکے ۔ تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ اور گردونواح کے قصبات میں ٹماٹر 220 روپے کلو، اورک 700 ،لہسن 350، آلو 150، مٹر600، ٹینڈے 350، کریلے 360 ، بھنڈی توری 320، شملہ مرچ 280 ، توری 280 روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہے ۔ دودھ 200 روپے کلو، دہی 230 روپے کلو مل رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے کھوکھلے نکلے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
-

فوج کے شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی :مریم نواز
لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشنز میں 45 بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیااوراہلخانہ سے تعزیت کااظہارکیاہے ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ -

پنجاب میں مون سون کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، 16 ستمبر سے بارشیں
لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے گیارویں سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، دریائے راوی، دریائے چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہے۔پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ندی، نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔واضح رہے کہ شدید سیلاب کے باعث پنجاب میں 45 لاکھ 70 ہزار لوگ اور 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں اور 20 لاکھ 19 ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس، 493 میڈیکل کیمپس اور 422 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ریلیف کمشنر کے مطابق منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج پر موجود بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔خیال رہے پاکستان میں 26 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جبکہ بادل پھٹنے کے واقعات بھی ہوئے، جن سے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں تباہی ہوئی اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد سمیت دوسرے پوٹھوہاری علاقوں میں بھی سیلاب اور لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے۔بعدازاں پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ انڈیا کی جانب سے بھی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا گیا جس سے انڈیا کی جانب سے پاکستان آنے والے دریاؤں میں شدید طغیانی پیدا ہوئی اور بڑے پیمانے پر علاقے ڈوب گئے۔لاہور سے گزرنے والے راوی کے کناروں پر بھی شدید تباہی دیکھنے کو ملی اور کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈوب گئیں، جبکہ ستلج اور چناب میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہوئی جس سے کناروں کے قریب علاقے متاثر ہوئے۔اس وقت بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔اس وقت سیلاب کا زور رحیم یار خان اور ملتان کی طرف ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ وہاں صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-

صدر مملکت کا جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا ہے۔صدرِ مملکت نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق حالیہ معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کرنے والے طیارے جے 10 سی اسی ایئر کرافٹ کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے کمپلیکس کا دورۂ بھارت سے جنگ بندی کے 128 ویں روز کیا ہے، وہاں انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے دورے کے دوران صدر کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز، خود کار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ جے 10 اور جے ایف 17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025ء کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی۔اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اے وی آئی سی کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا، پاکستان چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کا عزم رکھتا ہے، صدر زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔
-

ترقیاتی سکیموں کیلئے9 ارب کے فنڈز منظور
لاہور: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 28ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 9ارب 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں ٹیوٹا میں تعمیراتی اور مہمان نوازی لیبز کی توسیع کیلئے 2ارب 51کروڑ ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی منڈی بہاؤالدین کی تعمیر کے لیے 97کروڑ روپے ، پی پی آئی سی 3کی اپ گریڈیشن اور اصلاح کیلئے 5ارب 81کروڑ کی منظوری دی گئی۔ اسکے علاہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ممبران اسمبلی کے لیے ریسورس سنٹر اور ٹریننگ سسٹم اور سٹیزن سنٹرکے لیگل انفارمیشن اسسٹنٹس اور پنجاب کے 19اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز فیز ٹو کے پوسیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے ۔
-

چکن کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
لاہور: شہر میں ایک ماہ بعد پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ،فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے 591روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے کمی سے 408روپے فی کلو جبکہ۔
فارمی انڈوں کی قیمت 305روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں کی اوپن مارکیٹوں میں دکاندارسرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے۔ اور گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے 50 سے 70روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گ
