Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 23 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • کبھی ہم فیل ہو جاتے ہیں ، اچھا وقت مختصر ہو جاتاہے: بابراعظم   مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے محنت کر رہا ہوں جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کیلئے بہت مختلف احساس ہوتا ہے ، پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو

    کبھی ہم فیل ہو جاتے ہیں ، اچھا وقت مختصر ہو جاتاہے: بابراعظم مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے محنت کر رہا ہوں جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کیلئے بہت مختلف احساس ہوتا ہے ، پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو

    راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے ۔سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے ۔بابر اعظم نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے ۔کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے ؟جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ‘نہیں چھٹے یا شاید ساتویں ۔ بابر کے جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے ۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

  • اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

    اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

    کراچی :اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے سیمی فائنل میں امریکا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی، دوسرے سیمی فائنل میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز کا ہدف دیا۔فاتح ٹیم کے کپتان عبدالزاق اور ہمایوں فرحت نے 144 رنز کا آغاز فراہم کیا ،ہمایوں فرحت پانچ رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے، اُنہوں نے 35 گیندوں پر 95 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر گیارہویں اوور میں حاصل کرلیا، پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی تک حاصل کی تھی۔خیال رہے اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پیر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 ٹرائی سیریز کا فائنل : پاکستان کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

    ٹی 20 ٹرائی سیریز کا فائنل : پاکستان کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

    راولپنڈی: ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل معرکے میں پاکستان نے سری لنکا سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اوس پڑنے کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، وسیم جونیئر کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ کرکٹ کو انجوائے کیا، یہاں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔دوسری جانب سری لنکا میں سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں دونوں ٹیموں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔واضح رہے فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تھیں۔

  • چاہتے تھے بھارتی پلیئر اننگز ڈکلیئریشن کیلئے بھیک مانگیں:افریقی کوچ

    چاہتے تھے بھارتی پلیئر اننگز ڈکلیئریشن کیلئے بھیک مانگیں:افریقی کوچ

    لاہور:جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونارڈ نے کہا، ‘ہم چاہتے تھے کہ بھارتی کھلاڑی ڈکلیئریشن کے لیے ہم سے بھیک مانگیں، ہمارے آگے گِڑگِڑائیں تاکہ اِن کے میچ جیتنے کا کوئی چانس باقی نہ رہے ،جان بوجھ کر بیٹنگ کھینچی تاکہ بھارتی بولرز کو مزید تھکایا جا سکے اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے ۔

  • ٹرائی سیریز:پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا   سری لنکا نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے ، پاکستان 7وکٹوں پر 178رنز بناسکا،سلمان 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل راولپنڈی میں ہی کھیلاجائیگا

    ٹرائی سیریز:پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا سری لنکا نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے ، پاکستان 7وکٹوں پر 178رنز بناسکا،سلمان 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل راولپنڈی میں ہی کھیلاجائیگا

    راولپنڈی:سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، گرین شرٹس پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی، اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل ہفتہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 6چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 76، کوسال مینڈس 40،جینتھ لیانگے 24 اور داسن شناکا17رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف 29کے مجموعی سکورپر صاحبزادہ فرحان9 اور بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے ، 38کے سکور پر صائم ایوب بھی 27اور43کے مجموعی سکور پر فخرزمان صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، تاہم سلمان علی آغا اور عثمان خان نے گرین شرٹس کی بیٹنگ کو سہار ا دیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 56رنز کا اضافہ کیا اور99کے مجموعی سکور پرعثمان خان 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس کے بعد محمد نواز 27اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔سلمان آغا 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان نے مقررہ 20اوورز مین 7وکٹوں پر 178رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 4، ایشان ملنگا نے 2اور ونندو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

  • چیئرمین پی سی بی کی سعودی وزیرِ کھیل سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی کی سعودی وزیرِ کھیل سے ملاقات

    ریاض:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کھیلوں، خصوصا کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کھیلوں، خصوصا کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے ۔

  • ٹیسٹ میں پہلی بار انڈیا کو 400 سے زائد رنز سے شکست

    ٹیسٹ میں پہلی بار انڈیا کو 400 سے زائد رنز سے شکست

    گوہاٹی:جنوبی افریقا نے بھارت کو گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کرلی ۔پروٹیز ٹیم نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے اس کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد وائٹ واش کر دیا۔جنوبی افریقا کے باؤلر زکی عمدہ باؤلنگ کے باعث گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پانچویں روز میزبان بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی بلے باز جنوبی افریقی سپنرز کے آگے بے بس دکھائی دئیے ۔ یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے ۔جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کوآل راؤنڈ کارکردگی پر میچ جبکہ سائمن ہارمرسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس سے قبل 2000 میں بھارتی سرزمین پر جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز جیتا تھا ۔باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔انہوں نے بطور کپتان 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔

  • قائد اعظم ٹرافی، دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے فائنل میں جگہ بنا لی     فائنل میں کراچی بلوز سے ٹاکرا، سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے

    قائد اعظم ٹرافی، دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے فائنل میں جگہ بنا لی فائنل میں کراچی بلوز سے ٹاکرا، سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے

    اسلام آباد:دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں جگہ بنالی ،جہاں اس کا مقابلہ کراچی بلوز سے ہوگا جویکم دسمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ میں بہاولپور نے فیصل آباد کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔فائنل کی دوسری ٹیم کے لیے فیصل آباد اور سیالکوٹ کے درمیان مقابلہ تھا سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے ۔کراچی بلوز پہلے ہی161 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں کوالیفائی کرچکی تھی۔دو ٹیمیں بہاولپور اور ایبٹ آباد آخری دو پوزیشنوں پر آنے کی وجہ سے ریلیگیٹ ہوگئی ہیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں بہاولپور کو جیتنے کے لیے 310 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے میچ کے آخری دن 124 رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔محمد شہریار 92 ،سیف اللہ بنگش 76 ناٹ آؤٹ، محمد عالمگیر69 اور محمد سدیس 53 رنز کے ساتھ قابل ذکرر ہے ۔محمد جنید پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے ہرادیا۔ پشاور نے دوسری اننگز 183 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن پوری ٹیم 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔رضا اللہ نے 100 رنز سکور کیے ۔وقار احمد نے 83رنز بنائے ۔موسیٰ خان نے 70 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ میں149 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہے ۔

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف

    تین ملکی ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف

    راولپنڈی: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کیے، سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔

  • عثمان طارق کی ہیٹرک ، پاکستان ٹرائی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا  گرین شرٹس زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فا ئنل میں پہنچ گئے ، آف سپنر عثمان طارق کی 18رنز دیکر 4 وکٹیں پاکستان نے 5وکٹوں پر 195رنز بنائے ، بابر ،فرحان کی نصف سنچریاں، زمبابوے کی ٹیم19ویں اوور میں 126رنز پر ڈھیر

    عثمان طارق کی ہیٹرک ، پاکستان ٹرائی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا گرین شرٹس زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فا ئنل میں پہنچ گئے ، آف سپنر عثمان طارق کی 18رنز دیکر 4 وکٹیں پاکستان نے 5وکٹوں پر 195رنز بنائے ، بابر ،فرحان کی نصف سنچریاں، زمبابوے کی ٹیم19ویں اوور میں 126رنز پر ڈھیر

    راولپنڈی:سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، گرین شرٹس زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فا ئنل میں پہنچ گئے ، آف سپنر عثمان طارق کی شاندار ہیٹرک، 18رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 195 رنز سکور بنائے ۔ بابر اعظم نے 52گیندوں پرشاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے بھی 41گیندوں پر63 رنز کیے ۔فخر زمان نے 27، صائم ایوب نے 13 اور محمد نواز نے 4 رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 اور براڈ ایوانز نے ایک وکٹ حاصل کی۔196 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم19ویں اوور میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آف سپنر عثمان طارق نے یادگار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا صرف دوسرا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ تھا۔ عثمان نے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد نواز نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔زمبابوے کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور آٹھ بیٹر ڈبل فیگر میں داخل بھی نہ ہوسکے ۔رائن برل نے 67 اور سکندر رضا نے 23 رنز بنائے ، جبکہ برائن بینیٹ 9 اور برینڈن ٹیلر 8 رنز ہی بنا سکے ۔زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔