Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 25 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف

    جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف

    فیصل آباد: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دے دیا۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹاس ہوا، جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16رنز بناکر آوٹ ہوئے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی،سلمان علی آغااور محمد نواز نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز اب تک ایک، ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

  • ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا معاملہ جلد حل کرنے کا عندیہ

    ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا معاملہ جلد حل کرنے کا عندیہ

    لاہور: ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری بی سی سی آئی دیوا جیت سائیکیا کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، ملاقات آئی سی سی کے آفیشل کے ذریعے ہوئی۔ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ امید ہے ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، آئی سی سی نے میرے اور محسن نقوی کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کرایا،جس میں سینئر عہدیدار بھی موجود تھادیوا جیت سائیکیا نے اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے مثبت قدم تھا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، یقین ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کو جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف

    دوسرا ون ڈے: پاکستان کو جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف

    فیصل آباد: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا تاہم ایک رن پر ہی پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، کریز پر موجود صائم ایوب کا ساتھ نبھانے بابر آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔نئے آنے والے بیٹر محمد رضوان بھی کریز پر چند لمحوں کے مہمان ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنا کر برگر کا شکار بنے، 22 رنز کے مجموعے پر پاکستان ٹیم تین وکٹیں گنوا چکی تھی، صائم ایوب اور سلمان آغا نے اننگ کو 114 رنز تک پہنچایا تاہم صائم بھی 53 رنز بنا کر ہمت ہار گئے اور کوربن بوش کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔پاکستان کے حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سلمان آغا بھی 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد نواز نے 59 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ فہیم اشرف 28 اور کپتان شاہین آفریدی نے ایک رن سکور کیا، محمد وسیم جونیئر نے 12 اور نسیم شاہ نے 6 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برگر نے 4 اور قابا یومزی پیٹر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کوربن بوش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پہلا ون ڈے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے ہرا دیا   264رنز کا ہدف 50 ویں اوور میں پورا کیا، رضوان اور سلمان کی نصف سنچریاں

    پہلا ون ڈے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے ہرا دیا 264رنز کا ہدف 50 ویں اوور میں پورا کیا، رضوان اور سلمان کی نصف سنچریاں

    فیصل آباد:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کودو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 264رنز کا ہدف پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد رضوان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سلمان علی آغا نے اپنی ففٹی مکمل کی اور 62 رنزبنا ئے آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دونوان فریرا، کوربن بوش اور لنگی نگیڈی نے دو، دو جبکہ جارج لنڈا اور فورٹوئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم بہترین آغاز فراہم کیا، کوئنٹن ڈی کاک 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ان کے ساتھی اوپنرلہان ڈری پرویوٹوریس نے 57 رنز بنائے ۔ کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 اور کوبن بوش نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا   دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو

    پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو

    اسلام آباد:پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے جس سے دنیا میں سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کے لئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے ۔ اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ، اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی فتوحات ملک میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر پی ٹی ایف نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کورڈ کورٹ پروجیکٹ کرنے کا اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں کو موسم کی پرواہ کئے بغیر سال بھر تربیت اور ترقی کے مواقع میسر ہو سکیں۔ مزید برآں صدر پی ٹی ایف نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق

    پاکستان سپر لیگ سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کےمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

  • خاموشی کے وقت مجھ پر یقین رکھنے والوں کا شکریہ : بابراعظم    سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر ،کبھی لگتا ہے سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں:سابق کپتان کی فتح کے بعد سلمان آغا کیساتھ گفتگو

    خاموشی کے وقت مجھ پر یقین رکھنے والوں کا شکریہ : بابراعظم سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر ،کبھی لگتا ہے سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں:سابق کپتان کی فتح کے بعد سلمان آغا کیساتھ گفتگو

    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے ، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے ‘‘خاموشی ’’کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔علاوہ ازیں ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں سپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے ، جو کہ پھر آگئی۔سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔ مزاحیہ انداز میں سلمان نے بابر سے پوچھا کہ بیٹنگ کے دوران مجھے اتنا بھگایا کیوں؟ جس پر بابر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ ہی نے تو زیادہ ڈبل رنز لیے ، آخر آپ کپتان ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ وہ پچھلے کچھ عرصے سے اپنی ٹریننگ اور فوکس پر محنت کر رہے تھے اور ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کی، کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔آخر میں سلمان علی آغا نے بابر کے عزم و محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بابر فارم میں نہیں ہوتے تو ضرور پریشان دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کے ورک ایتھکس مثالی ہیں، وہ روز باقاعدہ پریکٹس، فیلڈنگ اور محنت کرتے ہیں، یہی عادتیں انہیں ایک عظیم کھلاڑی بناتی ہے ۔

  • قائداعظم ٹرافی :سیالکوٹ اورفیصل آبادکی فتح،فاٹا ،اسلام آباد کا میچ ڈرا   آفاق آفریدی کی 5وکٹیں ،فہم الحق ، محمد حسنین اور خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے

    قائداعظم ٹرافی :سیالکوٹ اورفیصل آبادکی فتح،فاٹا ،اسلام آباد کا میچ ڈرا آفاق آفریدی کی 5وکٹیں ،فہم الحق ، محمد حسنین اور خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے

    اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔فیصل آباد نے پشاور کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔فاٹا اوراسلام آباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے 61 رنز سکور کیے ۔آفاق آفریدی نے 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔عتیق الرحمن نے 65 رنز بنائے ۔ عاصم علی ناصر 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔پہلی اننگز کے سنچری میکر فہم الحق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں342 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہ زیب خان نے 131 اور خالد عثمان نے 83 رنز بنائے ۔سیالکوٹ نے جیت کے لیے درکار 49 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد حسنین جنہوں نے میچ میں سات وکٹوں لیں اور پلیئرآف دی میچ قرار پائے ۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں خوشدل شاہ کے 159 اور محمد سرور کے 89 رنز قابل ذکر تھے ۔ اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف ملا تھا۔کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 160رنز بنائے تھے ۔حمزہ وحید 76 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔شامل حسین نے 69 رنز سکور کیے ۔ خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

  • ون ڈے سیریز:پاک جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصل آبادپہنچ گئیں    دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال ،پھول نچھاور ،کل پہلے میچ میں آمنے سامنے

    ون ڈے سیریز:پاک جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیصل آبادپہنچ گئیں دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال ،پھول نچھاور ،کل پہلے میچ میں آمنے سامنے

    لاہور:پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے ،یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔

  • ویمنز ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

    ویمنز ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو فارغ کرکے ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، پی سی بی پر عزم ہے کہ ویمن کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔یاد رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں مکمل اختیارات بھی دیے گئے تھے۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ٹیم کوئی میچ جیت سکی تھی، قومی ٹیم کو 4 میچز میں شکست ہوئی، اور 3 میچ بارش کی نظر ہوئے تھے، تاہم ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مظبوط ٹیموں کے خلاف شاندار باولنگ کرکے اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے تمام 7 میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے تھے، پاکستان ویمنز ٹیم کو روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔